Tag Archives: سیلاب زدہ

ترجمان وزیر اعلیٰ‏ وزیر اعلیٰ پنجاب ‏ قصور ‏ سیلاب زدہ لاہور ‏ ‏92 نیوز سرحد ‏ شہباز گل ‏

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب  کا قصور کے سیلاب...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۶ شام ۱۲:۳۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ، کہا کہ  متاثرہ علاقوں سے شہریوں کی مکمل نقل مکانی کی جاچکی ہے، سرحد سے ملحقہ 3 دیہات میں 80ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ شہباز گل نے بتایا کہ  ان علاقوں میں  ابھی درمیانی درجے کا سیلاب ہے،ایک لاکھ 56ہزار کیوسک تک پانی آنے کا خدشہ ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو1122 کی کشتیاں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان نےبتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر مختص کردیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

بلوچستان

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ، م...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ دن ۱۱:۱۸ دن

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ۔  کوئٹہ  اور قلات سمیت  صوبے کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 14 اضلاع میں  بارش اور برفباری  کی پیشگوئی ہے  جبکہ زیارت اور سنجاوی میں برفباری جاری  ہے ۔   پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی بوندا باندی  کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ بلوچستان کے علاقے قلات میں برفباری  سے موسم مزید سرد ہو گیا  ، دکی شہر اور گردو نواح میں ہلکی بارش نے درجہ حرارت گرا دیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز