Tag Archives: سیلابی ریلے ‏

مون سون بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۵۶ شام ۵:۵۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مون سون بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی، خیبرپختونخوا میں 2 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر تیز بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں اسکول اور پولیس چوکی سمیت متعدد دیہات زیر آب آگئے ۔ لسبیلہ کے پہاڑوں پر موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ پنجاب ،سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں  بادل کھل کر برسے، موسلادھار بارشوں کے باعث برساتی پانی سیلابی ریلے میں بدل گیا، مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وادی نیلم ‏ لیسوا ‏ سیلابی ریلے ‏ ‏22افراد کی تلاش جاری

وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں سیلابی ریلے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ دن ۱۰:۱۰ دن

مظفر آباد ( 92 نیوز) وادی نیلم  کے علاقے لیسوا میں سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 22 افراد کی تلاش جاری  ہے ۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 22 افراد کی تلاش جاری  ہے جب کہ علاقے میں  متاثرہ خاندانوں کیلئے راشن ،خیمے اور ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے ، علاقے کی سڑک بحال کردی گئی  جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام ٹھیک کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ خاندانوں کیلئے کوئی کیمپ قائم کرنے کے بجائے علاقے میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلوچستان

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتح...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ شام ۱۲:۵۴ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال  ہے جس کے باعث  10 ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں ۔ حالیہ طوفانی بارشوں اور برف باری نے بلو چستان بھر میں تباہی مچادی  ہے ، کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی  سے سینکڑوں مکانات منہدم ہوگئے  جبکہ رابطہ سٹرکیں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث  تاحال شاہراہیں بند ہے  ۔ نوشکی ،چاغی ،واشک ، قلعہ عبد اللہ ، زیارت، پشین سمیت دیگر علاقوں میں بھی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی پانی گھر وں میں داخل ہوگیا ہے ،بڑی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز