Tag Archives: سیاسی

دھرنا ، مارچ ، سیاسی ، سرگرمی ، فوج ، ڈی جی آئی ایس پی آر

دھرنا اور مارچ سیاسی سرگرمی ہے، فوج کا کچ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۹ شام ۸:۵۹ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دھرنا اور مارچ سیاسی سرگرمی ہے اور فوج کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ غیر جانبدار ادارہ ہے۔ منتخب حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے 2014 کے دھرنے میں بھی فوج نے حکومت وقت کا ساتھ دیا۔ الیکشن میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔ الیکشن کے کسی مرحلے میں شمولیت فوج کی خواہش نہیں ہوتی۔ فوج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹوئٹر ، دنیا ، سیاسی ، اشتہارات ، اشاعت ، پابندی ، اعلان

ٹوئٹر کا سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابند...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ دن ۱۰:۴۷ دن

 کیلفورنیا (92 نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر میں سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر نے یہ اقدام سیاست دانوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس پر غلط خبروں کے پھیلاؤ پر مسلسل تنقید کے بعد اٹھایا ہے ۔ ٹوئٹر کے سی ای سو جیک ڈورسی کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کی تفصیلات پندرہ نومبر کو جاری ہوں گی جبکہ اس کا اطلاق بائیس نومبر سے ہو گا تاہم ووٹر رجسٹریشن سے متعلق اشتہارات کی اشاعت کی اجازت ہو گی۔ اس سے قبل فیس بک سے سیاسی اشتہارات بند … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیاسی ، مخالفت ، نوازشریف ، صحت ، دعاگو ، وزیراعظم ، ٹویٹ

سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر نوازشریف کی صحت...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام ۴:۰۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کردی ہے کہ نوازشریف کو صحت کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔  گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹیلی فون رابطہ ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا محمد نوازشریف کو اسپتال میں بہترین طبی سہولتیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیاسی بیورو کریٹس غیر قانونی موبائل سمیں لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز

سیاسی رہنماؤں، بیورو کریٹس و دیگر کا غیر ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۴ دن ۹:۴۴ دن

لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) سیاسی رہنماؤں ،بیوروکریٹس  اور پولیس افسروں کی طرف سے کسی اور کے نام کی غیر قانونی موبائل سموں کے استعمال کاانکشاف ہوا ہے جس پر اہم اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ایک سو تین سیاسی  جماعتوں کے اہم رہنما ، 72بیوروکریٹس ، 221پولیس افسران سمیت کئی اہم افراد اپنے نام ہونے کی بجائے کسی اور کے ناموں سے موبائل فون سمیں استعمال کررہے ہیں ۔ تین سے پانچ تک سمیں ایک ایک شخص کے پاس موجود ہیں ، جن ناموں پر یہ سمیں نکلوائی گئیں، وہ ان افراد کے سٹاف میں ہیں نہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کور گروپ کا اجلاس ، کشمیریوں کے حق خود ارا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ شام ۱۱:۳۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لئے سیاسی، سفارتی، قانونی اقدامات پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس میں  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور عالمی برادری سے حکومتی رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سنجیدہ صورتحال کا سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی میڈیا نے نوٹس لیا ہے۔ عالمی میڈیا اور اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی پابندیاں بشمول کرفیو اٹھانے کا مطالبہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم کشمیریوں سفارتی سیاسی حمایت اعلان

وزیر اعظم کا کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۱۱ شام ۷:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارت نے جنگ مسط کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ The whole world is waiting to see what happens to oppressed Kashmiris in IOK when curfew is lifted. Does the BJP govt think by using greater military force against Kashmiris in IOK, it will stop the freedom movement? Chances are it will gain momentum. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2019 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں اپنی سیاسی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۴۹ شام ۲:۴۹ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ باغ جناح میں جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی ایس پی کے رہنما انیس قائمخانی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائمخانی نے کہا کہ یہ جلسہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ہے۔ کراچی کی عوام جلسہ میں  شرکت کریں۔ جلسہ عام سے مصطفی کمال سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور کیمپ جیل بند رانا ثنااللہ اسلامی سیاسی کتب

لاہور کی کیمپ جیل میں بند رانا ثنااللہ نے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۵۱ شام ۲:۵۱ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور کی کیمپ جیل میں بند رانا ثنا اللہ نے مطالعہ کیلئے اسلامی اور سیاسی کتب منگوا لیں۔ ن لیگی رہنما تفسیر قرآن کریم اور احادیث کی کتابیں بھی پڑھیں گے۔ دن رات سیاسی مخالفین پر تنقید کے تیر برسانے والے رانا ثنا اللہ کو سلاخوں کے پیچھے جاتے ہی مطالعہ کا شوق چرانے لگا۔ سابق صوبائی وزیر قانون نے جیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوا لیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں بند رانا ثنا اللہ کو ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب’’ اگر مجھے قتل کیاگیا‘‘ بھجوا دی گئی۔ سابق صوبائی وزیر قانون … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم مفرور بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں ، فردوس عاشق اعوان ‏ اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر اپنے ‏مفرور اشتہاری بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں، ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالت ‏میں پیش کریں۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم عدلیہ کی تعظیم قانون و آئین مکی بالادستی پریقین ‏رکھنے کا ثبوت دیں، جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے، مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی ‏اکھاڑے میں نہ لائیں۔

وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۳۵ شام ۴:۳۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے۔ فردوس عاشق اعوان بولیں تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی قومی تحریک بن چکی ہے۔ ٹیکس وصولی کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار کرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا۔ حب الوطنی اسے کہتے ہیں۔ — Firdous … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

او آئی سی

پاکستان میں بھارتی جارحیت کی او آئی سی ن...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۴۵ دن ۷:۴۵ دن

جدہ  ( 92 نیوز)پاکستان میں بھارت کی جانب سے در اندازی کی کوشش اور جارحیت کی او آئی سی نے بھی مذمت کر دی ۔ سعودی عرب کے شہرجدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا۔جس میں جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی پاکستان میں دراندازی کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس کےشرکاء کا کہناتھاکہ بھارت نےلائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل امب حمید کےزیر صدارت ہونیوالےپاکستان کی نمائندگی  سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔اعلامیے کےمطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےشرکا کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز