Tag Archives: سکیورٹی

پی آئی اے ، سکیورٹی ، مسافروں ، سامان ، چوری ، ملازمین ، پولیس

پی آئی اے سکیورٹی نے مسافروں کا سامان چور...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ شام ۷:۴۶ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے سکیورٹی نے مسافروں کا سامان چوری کرنے والے 2 ملازمین پولیس کےحوالے کر دیئے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی خاتون مسافر کے خاوند مدثر احمد نے پی آئی اے اور پولیس کو سامان چوری ہونے کی شکایت کی تھی ۔ پی آئی اے سیکورٹی نے مجرموں کا سراغ لگا کر 4 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے پولیس تحویل میں موجود ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی ، ریاست ، کیلی فورنیا ، نیول بیس ، مشکوک ، شخص ، سکیورٹی ، حکام ، دوڑیں

کیلی فورنیا میں نیول بیس پر مشکوک شخص نے س...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۷ دن ۸:۳۷ دن

کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نیول بیس پر مشکوک شخص نے سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مشکوک شخص کی بیس پرموجودگی کی وجہ سے بیس پر موجود تمام افراد کو کسی نزدیکی عمارت میں چھپ جانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں اور انہیں کہا گیا تھا کہ مزید احکامات تک وہ چھپے رہیں۔ حکام نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور بیس کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اتھارٹیز اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

یوم عاشور ‏ سکیورٹی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

یوم عاشور پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ شام ۱۱:۰۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم عاشور پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، وزرائے اعلیٰ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،جلوس میں شرکت کیلئے آنے والوں کو واک تھرو گیٹس سے گزارا گیا، موبائل سروس سارا دن معطل رہی۔ یوم عاشور پر  مختلف شہروں میں حساس مقامات پر موبائل فون سروس معطل رہی، کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں جلوس کے راستوں اور حساس مقامات پر ڈبل سواری پر بھی پابندی تھی۔ جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس، رینجرز اور دیگر سکیورٹی ٹیموں نے شرکا کو تلاشی لینے کے بعد اندر جانے کی اجازت دی، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ،بزدار ، سکیورٹی، انتظامات ، فضائی،جائزہ لاہور،92 نیوز

وزیراعلیٰ بزدار نے سکیورٹی انتظامات کا ف...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۶ شام ۱:۰۶ شام

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے یوم عاشورپر جلوسوں کے روٹس اور انتظامات کی سکیورٹی کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں ، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشور کے مو قع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لاہور میں نثار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات امن اور س...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۴۸ شام ۱:۴۸ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات امن اور سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں ۔ امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا 90 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے قید کر رکھا ہے۔ آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاھتے ہیں اور انہیں موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔ اسد مجید نے کہا  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو رویہ روا رکھا  ہوا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سری لنکن سکیورٹی وفد پاکستان

سری لنکن سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۰۹ شام ۷:۰۹ شام

 کراچی (92 نیوز) پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے بند دروازے دس سال بعد کھلنے کی اميد پیدا ہو گئی۔ سری لنکن سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کے دو ٹیسٹ میچ پاکستان میں کرانے کیلئے پی سی بی حکام سرگرم ہے۔ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے  مون ڈی سلوا کی قیادت میں چار رکنی سری لنکن  سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا۔ سری لنکن سکیورٹی وفد کو کل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کرایا جائے گا جبکہ وفد کے ارکان جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کریں گے۔ مختلف سکیورٹی اداروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ جاری انیس کھلاڑی شامل

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم 6 اگست ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۴۱ دن ۸:۴۱ دن

 لاہور (92 نیوز) سری لنکا کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم 6 اگست کو پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم 7 اگست کو کراچی اور 8 اگست کو لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی میں پی سی بی کی کاوشیں رنگ لانے لگیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کی  سیکورٹی ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن سکیورٹی وفد 6 اگست کو پاکستان پہنچے گا۔ سیکورٹی ٹیم 7 اگست کو کراچی اور آٹھ اگست کو لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔ سکیورٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم آرمی چیف سکیورٹی امور اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ عمران خان قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم ہاؤس پاک فوج

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۲۲ شام ۴:۲۲ شام

 اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ باہمی دلچسپی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ملک اور خطے میں امن کی کوششوں سمیت افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم آرمی چیف ملکی سلامتی سکیورٹی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عمران خان

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، ملکی سل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۲۵ شام ۶:۲۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن ‏ قبائلی اضلاع ‏ سکیورٹی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏

الیکشن کمیشن کا قبائلی اضلاع کے امیدوارو...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۳۸ شام ۱:۳۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں  پر انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو  سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،   چیف سیکرٹری  اور آئی جی پختوانخواہ کو  تمام امیدواروں کو  سکیورتی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابی دنگل سے قبل الیکشن کمیشن  کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام امیدواروں کو سکویرٹی فراہم کرنے کا فیصلہ  ہوا ہے ، ا لیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ کی رپورٹ پر سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

92 نیوز بم ڈسپوزل اسکواڈ پلے آف ‏ پی ایس ایل فور سکیورٹی فول پروف ‏ قد آور تصاویر کراچی کراچی کنگز کرکٹ شائقین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوالیفائی ‏ نیشنل اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی

پی ایس ایل: کراچی کا کوئٹہ کو 191 رنز کا ہدف

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ شام ۸:۳۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔ کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے افتخار احمد اور عماد وسیم ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ کراچی کے بین ڈنک 18 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کنگز کے اوپنر بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 56 رنز بنائے اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ

کوئٹہ ، سکیورٹی اداروں کا یونیفارم پہن ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۱۶ شام ۱:۱۶ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی نے سکیورٹی اداروں  کی یونیفارم میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے6ملزمان گرفتار  کر لئے ۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ کچلاک کے علاقے میں موجود 2گروہ سکیورٹی فورسز کی یونیفارم استعمال کرکے چوری اور ڈکیتیاں کرتے تھے ، جس پر پولیس اور ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گروہ کے چھ لوگ گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تین عدد ٹی ٹی پستول،ایک نائن ایم ایم ڈکیتی میں استعمال ہونے والی ایمبولینس اورد یگر سامان بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، سکیورٹی اور پارکنگ کےانت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۱ دن ۱۱:۴۱ دن

کراچی ( 92 نیوز کراچی والوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ،  پی ایس ایل فور کا فائنل راؤنڈ  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا  ۔ پی ایس ایل فور کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں  جبکہ اسٹیڈیم آنے والے کرکٹ کے دیوانوں کیلئے پارکنگ کے 5 مقامات ہوں گے ،جہاں سے شٹل کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا ۔ کرکٹ کا جنون  اور پی ایس ایل کا بخار  ہو گیا ایک سو چار ، کراچی والوں کا ختم ہوا انتظار  ، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف فول پروف سکیورٹی انتظامات  مکمل کر لئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایڈمرل ظفر محمود عباسی ساحلی کریک ایریا سکیورٹی پاک بحریہ بحری یونٹس نیول ائیرسٹیشن

امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا ساحل...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۴۱ شام ۶:۴۱ شام

 کراچی (92 نیوز) موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر پاک بحریہ کے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی ، کریک ایریا، کراچی میں بحری یونٹس اور سمندر میں تعینات جنگی جہازوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف کو جوانوں اور بحری یونٹس کے مختلف شعبہ جات میں آپریشنل تعیناتی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوروں کے دوران چیف آف دی نیول سٹاف نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور وطن کے نا قابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے میں پیشہ وارنہ مہارت اور بلند حوصلے پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نیشنل اسٹیڈیم سکیورٹی پی ایس ایل کرکٹرز اسپیشل برانچ

ایڈیشنل آئی جی امیرشیخ کا نیشنل اسٹیڈیم ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام ۴:۰۶ شام

 کراچی (92 نیوز) ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کیلئے جوش و خروش عروج پر ہے۔ کرکٹرز کی میزبانی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ میچز کیلئے 13 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ سکیورٹی کے 3 حصار بنائے جائیں گے۔ میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے، جس کیلئے شہری 2 گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں ۔ ڈاکٹر امیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز