Tag Archives: سکیورٹی فورسز

بغداد ‏ سکیورٹی فورسز ‏ ‏6 مظاہرین ہلاک ‏ ‏92 نیوز

بغداد ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 مظاہر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ دن ۱۱:۳۸ دن

بغداد ( 92 نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد  میں حکومت مخالف مظاہرین پر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ  کر دی جس سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے احرار پل کے قریب مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔ دوسرا واقعہ شاترا قصبہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ،  عراق میں بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ، افغانستان ، سکیورٹی فورسز ، فائرنگ ، تبادلہ ، جوان ، زخمی

پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ شام ۹:۱۴ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک افغان بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے 6 جوان اور خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز نے کنڑ کے سرحدی علاقے سے مشین گنز سے فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی جانب سےمارٹر گولوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی بھی کی گئی جس سے افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دونوں  ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کربلا ، سکیورٹی فورسز ، مظاہرین ، گولیاں ، برسا ، بیس ، افراد ، جاں بحق

کربلا میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گول...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۰ شام ۸:۴۰ شام

بغداد (92 نیوز) عراق میں حکومت مخالف احتجاج کی شدت کم نہ ہو سکی۔ بغداد کے بعد کربلا میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولیاں برسا دیں جس سے بیس افراد جاں بحق اور آٹھ سو پینسٹھ زخمی ہو گئے۔ کربلا میں ہزاروں افراد احتجاج کرتے باہر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے درجنوں افراد جاں بحق جبکہ ساڑھے آٹھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر دارالحکومت بغداد اور نجف میں بھی لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں جن میں سکول اور یونیورسٹی کے طلبا بھی شامل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاریخی الیکشن ‏ ‏92 نیوز لاہور ‏ لمحہ بہ لمحہ کوریج ‏ جوش وخروش ‏ مسلسل باخبر ‏ وزیرستان ‏ بُلٹ سے بیلٹ ‏ سکیورٹی فورسز ‏ جری جوان بلند حوصلہ قبائلی پاک افغان بارڈر ‏ غلام خان

تاریخی الیکشن پر 92 نیوز نے لمحہ بہ لمحہ کو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۰۱ شام ۷:۰۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) قبائلی علاقوں میں تاریخی الیکشن پر 92 نیوز نے لمحہ بہ لمحہ کوریج کی،،اور الیکشن کی سرگرمیوں اور عوام کے جوش وخروش سے مسلسل باخبر رکھا۔ قبائلی علاقوں میں تاریخی لمحات کی لمحہ بہ لمحہ کوریج 92 نیوز کے سنگ، قبائلی اضلاع کے چپے چپے میں الیکشن سرگرمیوں اور  شہریوں کے جوش و خروش سے پوری قوم کو مسلسل باخبر رکھا ۔ وزیرستان کا بُلٹ سے بیلٹ تک کا سفر، سکیورٹی فورسز کے جری جوانوں اور بلند حوصلہ قبائلیوں کی قربانیوں کا آج ثمر مل گیا۔پاک افغان بارڈر پر آخری  علاقے غلام خان میں بھی مردوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان غزنی کار بم دھماکا سکیورٹی فورسز 12 اہلکار ہلاک

افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم دھماکا ، ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ دن ۱۱:۴۲ دن

 کابل (92 نیوز) افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم دھماکا میں افغان سکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کار بم دھماکا خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب کیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ خودکش حملہ تھا یا نہیں ۔ صوبائی حکومتی ترجمان کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

شمالی وزیرستان کا واقعہ افسوسناک ہے ، خواجہ آصف

شمالی وزیرستان کا واقعہ افسوسناک ہے ، خوا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۵:۵۸ شام ۵:۵۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کا واقعہ افسوسناک ہے،سکیورٹی فورسز پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا ایسے معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیے، طاقت سے نہیں ، حکومت غیرسنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وطن عزیز بحرانوں سے گزررہا ہے، معاشی بحران کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، نیب قانون میں ترامیم نہ ہونا ہماری ناکامی ہے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان مکی گڑھ چوکی دہشتگردوں کا حملہ پسپا راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز پشاور ملک دشمن ‏ وادی شوال ‏ بہادر سپوت ‏ وطن پر قربان ‏ نالہ خرقمر ‏ فوجی چوکی پر حملہ ‏ معصوم پی ٹی ایم ورکرز

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مکی گ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ دن ۱۰:۲۶ دن

پشاور ( 92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مکی گڑھ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہو گیا ۔ ادھر شمالی وزیرستان میں  ایک نالے سے5 لاشیں ملی ہیں جن پر  گولیوں کے نشان واضح ہیں،شناخت کا عمل جاری ہے ۔ ملک دشمن ایک بار پھر امن خراب کرنے پر تل گئے، شمالی وزیرستان میں مکی گڑھ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ محسن داوڑ ،علی وزیر کا ساتھیوں سمیت فوجی چوکی پر حملہ ، 5اہلکارزخمی پاک فوج کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گوادر کے نجی ہوٹل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ،3دہشتگرد جہنم واصل ‏

گوادر کے نجی ہوٹل میں سکیورٹی فورسز کا آ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۰۲ شام ۹:۰۲ شام

گوادر ( 92 نیوز) گوادر کے نجی ہوٹل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہو گیا ،  آپریشن میں تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پاک بھریہ کے ایک اہلکار اور ہوٹل کے چار ملازمین شہید ہوئے ۔ ملک دشمنوں کا ایک گھناؤنا منصوبہ ناکام ہو گیا، گوادو میں فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ کرنیوالے تینوں دہشت گرد مار دیے گئے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے ہوٹل کلیئر کردیا ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہوٹل کے چار ملازم  اور پاک نیوی کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گوادر ، فائیو اسٹار ہوٹل میں مسلح افراد کے داخلے کی اطلاع، سکیورٹی فورسز نے ‏محاصرہ کرلیا

گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل میں دہشتگردوں ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۶:۱۶ شام ۶:۱۶ شام

گوادر ( 92 نیوز) گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل میں دہشت گردوں نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی ۔ گیٹ پر گارڈز نے دہشتگردوں کو روکا تو  مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے سکیورٹی گارڈ شہید  ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  دہشت گردوں کو سیڑھیوں  میں گھیر لیا ،کلیئرنس  آپریشن جاری ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

آپریشن ردالفساد سکیورٹی فورسز مانسہرہ آپریشن آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد کے تحت مانسہرہ میں 2 مطلو...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام ۷:۰۷ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں آپریشن کیا جس دوران 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیئے گئے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت انٹیلی جینس ایجنسیوں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مانسہرہ میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کے دوران ہزارہ میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد تین ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پولیس اور فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور امام بارگاہ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ

کوئٹہ ، سکیورٹی اداروں کا یونیفارم پہن ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۱۶ شام ۱:۱۶ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی نے سکیورٹی اداروں  کی یونیفارم میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے6ملزمان گرفتار  کر لئے ۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ کچلاک کے علاقے میں موجود 2گروہ سکیورٹی فورسز کی یونیفارم استعمال کرکے چوری اور ڈکیتیاں کرتے تھے ، جس پر پولیس اور ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گروہ کے چھ لوگ گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تین عدد ٹی ٹی پستول،ایک نائن ایم ایم ڈکیتی میں استعمال ہونے والی ایمبولینس اورد یگر سامان بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آپریشن ردالفساد سکیورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز کا سبی میں آپریشن ، اسلحہ ا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۱ شام ۱۰:۴۱ شام

کوئٹہ (92 نیوز) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے سبی میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ماتورکے ‏

ملک ماتورکے کو زہریلے پراپیگنڈے کیخلاف ا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ دن ۱۱:۳۹ دن

پشاور ( 92 نیوز) پی ٹی ایم  کے زہریلے پراپیگنڈے کے خلاف آواز اٹھانے والے ملک ماتورکے کو خاموش کرا دیا گیا۔ شمالی وزیرستان کے خیسور واقعے کو جھوٹا قرار دینے والے عینی شاہد ’’ ملک ماتورکے ‘‘  کو ملک دشمن عناصر نے موت کی نیند سلا دیا، ملک ماتورکے نے پی ٹی ایم کے جھوٹے پروپیگنڈا کا حصہ بننے  سے انکار کیا تھا۔ پی ٹی ایم کی سازش کا حصہ بننے سے انکارملک ماتورکے کا جرم ٹھہرا،ملک ماتورکے کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا ،مقتول نے پی ٹی ایم کے جھوٹےپراپیگنڈے کو بے نقاب کیا تھا اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان اسلحہ گولہ بارود آئی ایس پی آر آپریشن

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپری...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ شام ۱۰:۲۹ شام

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بر آمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے برآمد اسلحے میں راکٹ لانچرز، مختلف اقسام کی بندوقیں ، بھاری مشین گنز شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

سکیورٹی فورسز خفیہ اطلاعات جنوبی وزیرستان دہشت گرد

سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۲۵ دن ۸:۲۵ دن

کوئٹہ (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان سے ملحقہ جنوبی وزیرستان کےسرحدی علاقے میں کارروائی کی جس دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کو ممکنہ طور پر بڑی دہشتگردی سے بچا لیا۔ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  کی خفیہ اطلاع پر بلوچستان سے ملحقہ جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران  دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر کے قریبی پہاڑوں کی جانب فرار کی کوشش کی مگر سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز