Tag Archives: سپورٹس ڈیسک ‏

ٹی ٹونٹی کرکٹ،زمبابوے،آئرلینڈ، فتوحات،ڈھاکہ،سپورٹس ڈیسک

ٹی ٹونٹی کرکٹ ،زمبابوے اور آئرلینڈ کی فتو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۱ دن ۴:۴۱ دن

ڈھاکہ ( سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زمبابوے نے افغانستان جبکہ آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو شکست دیدی۔ زمبابوے نے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کو 7 وکٹوں جبکہ آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو ایک رنز سے مات دی۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر155رنز بنائے، زمبابوے نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ ماساکازا نے 71،چاکاباوا نے 39،ولیمز نے 21رنز بنائے ، زمبابوے کے کرس مفائو 4وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش ،زمبابوے اور افغانستان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیل رہے ہیں۔ ادھر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصباح ‏ ‏32 لاکھ ماہانہ ‏ لاہور ‏ سپورٹس ڈیسک ‏ پاکستان کرکٹ بورڈ ‏ ٹیسٹ کپتان ‏ ہیڈ کوچ ‏ چیف سلیکٹر

مصباح 32 لاکھ ماہانہ پر ذمہ داریاں ادا کری...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۶ شام ۱۲:۲۶ شام

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح  الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تعینات کر دیاہے اور اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور مصباح الحق نے تنخواہ سے متعلق پر نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ برابر ہی ہے ۔ صحافیوں نے سوا ل و جواب کے وقفے کے دوران پوچھا کہ مصباح الحق کا معاوضہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے برابر ، کم یازیادہ ہے ؟ ۔ جس پر مصباح الحق نے فوری مسکراتے ہوئے رد عمل دیا کہ ایف بی آر ، مصباح کی بات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مارٹن گپٹل ٹام بروس ٹی ٹونٹی کولمبو ‏ سپورٹس ڈیسک دورہ سری لنکا

مارٹن گپٹل اور ٹام بروس کی آخری ٹی ٹونٹی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۱ شام ۱۲:۲۱ شام

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) دورہ سری لنکا کے دوران نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انجریز نے گھیر لیا اور اس کے چار کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔ مارٹن گپٹل اور ٹام بروس کی فٹنس مسائل کے باعث تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے اسلئے ہمیش رتھرفورڈ کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا اور مہمان کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن نیویارک ‏ سپورٹس ڈیسک نوویک جوکووچ ‏ مینز سنگلز ‏ نائومی اوساکا ‏ ویمنز سنگلز ‏ اعزازات کا دفاع

سال کا آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۲۴ شام ۲:۲۴ شام

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا آغاز آج سے ہو گا۔ نوویک جوکووچ مینز سنگلز اور نائومی اوساکا ویمنز سنگلز میں اعزازات کا دفاع کریں گی۔ آٹھ  ستمبر تک جاری رہنے والے میگا ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے ۔ سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کو مینز اور جاپان کی سٹار کھلاڑی نائومی اوساکا کو ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے ٹاپ سیڈ رکھا گیا ، رافیل نڈال سیکنڈ اور راجر فیڈرر تھرڈ سیڈ ہیں، اسطرح … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وقار یونس بریڈمین گالا لندن سپورٹس ڈیسک

وقار یونس کے اعزاز میں بریڈمین گالا ڈنر د...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۱۶ شام ۲:۱۶ شام

لندن(سپورٹس ڈیسک)13 واں سالانہ بریڈمین گالا ڈنر اس برس پاکستان کے مایہ ناز تیز گیند باز وقار یونس کے اعزاز میں دیا جائیگا ۔ منتظمین کے مطابق 13 نومبر کو آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شاندار گالا ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وقار یونس نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ایک روزہ اور ٹیسٹ مقابلوں میں 789 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

سرفراز احمد قربانی کراچی سپورٹس ڈیسک قومی کرکٹ ٹیم کپتان سر فراز احمد عید الاضحیٰ

سرفراز احمد قربانی کیلئے دو خوبصورت جانو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۷ شام ۳:۰۷ شام

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سر فراز احمد عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے دو خوبصورت جانور لے آئے ۔ اپنے ٹوئیٹر پر سرفراز احمد نے قربانی کے جانور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’تیاریاں مکمل ہیں، سٹیج سج چکا ہے ، بس عید قرباں کا انتظار ہے ‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’قربان ہونے کو ہمارے بچھڑے بھی تیار اور بے تاب ہیں، اللہ تعالیٰ سب کی قربانی اور تیاریاں قبول فرمائے ‘‘۔کپتان سر فراز احمد نے اپنے خوب صورت دو بچھڑوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح خوب پسند … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہوم لیس ورلڈ کپ ‏ پاکستان اسرائیل کارڈیف سپورٹس ڈیسک پاکستان ‏ سفارتی تعلقات ‏ اسلامی ملک ‏ اسرائیل ‏

ہوم لیس ورلڈ کپ ، پاکستان نے اسرائیل کو ٹھ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ دن ۱۱:۰۳ دن

کارڈیف( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے دنیا بھر کے سفارتی تعلقات ہیں تاہم اسلامی ملک ہونے کی بناپر پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں ہے ، پاکستانی فٹبال ٹیم کے پلیئرز اسرائیلی کھلاڑی ایک دوسرے کو گلے ملے جبکہ قومی کھلاڑیوں نے حریفوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔ گرین شرٹس نے پہلا میچ اسرائیل کیخلاف کھیلا اور حریف ٹیم کو پچھاڑا۔ان مقابلوں کا دورانیہ14منٹ ہے پاکستانی ٹیم کی قیادت مہران یونیورسٹی جامشورو کے طالب علم عبداﷲ قادری کررہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں ٹنڈو باگو سندھ کے احسان علی و عمار محبوب، طالب علم و گول کیپر عبداﷲ شاہ، عدنان، کرار شاہ، سیف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت دھونی ویسٹ انڈیز سپورٹس ڈیسک ممبئی سیمی فائنل

دھونی کو ویسٹ انڈیز نہ بھیجنے کا فیصلہ

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۷ دن ۱۱:۱۷ دن

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والے بھارت نے اپنی ٹیم کے حوالے سے اہم ترین اقدامات پر غور شروع کر دیاہے جس میں ممکنہ طور پر پہلا شکار دھونی ہو سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو ویسٹ انڈیز میں سیریز کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے  ،بھارتی اخبار کا کہناتھا کہ دھونی ویسٹ انڈیز نہیں جائیں گے اور وکٹ کیپنگ کیلئے وہ ٹیم انڈیا کیلئے پہلی ترجیح نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ رشبھ پنٹ کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرس گیل بھارت جمیکا ‏ سپورٹس ڈیسک ‏ جارح مزاج ‏ ویسٹ انڈین بلے باز ‏ انٹرنیشنل کرکٹ ریٹائرمنٹ کے فیصلے یوٹرن

کرس گیل نے بھارت کیخلاف سیریز کیلئے دستیا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ دن ۱۱:۰۸ دن

جمیکا (سپورٹس ڈیسک )جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے اگست میں بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی۔ گیل نے کہا کہ تمام تر توجہ بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کرس گیل کی شمولیت  سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا ، اگر بورڈ ان کی شمولیت کنفرم کر دیتا ہے تو گیل بھارت کیخلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

بنگلہ دیش دورہ سری لنکا ٹیم کا اعلان مشرفی مرتضیٰ کپتان برقرار ڈھاکہ ‏ سپورٹس ڈیسک سلیکشن کمیٹی شکیب الحسن ‏ لٹن داس ‏ ‏ انعام الحق کم بیک تیجل اسلام آرم سپنر

بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا اع...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ دن ۱۱:۰۴ دن

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، مشرفی مرتضیٰ کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، شکیب الحسن اور لٹن داس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے ۔ انعام الحق دوبارہ ٹیم میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے ، فاسٹ باؤلر ابوجاویدناکام رہے ، شکیب کی جگہ تیجل اسلام کو بطور لیفٹ آرم سپنر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان مشرفی، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مشفق الرحیم، محموداﷲ، محمد متھن، مصدق حسین، مستفیض … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بین سٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ دن ۱۱:۰۰ دن

لندن (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ورلڈ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو انگلینڈ کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’نائٹ ہڈ‘‘ سے نوازا جائے گا۔ تھریسامے کی جگہ انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم بننے کی ریس میں شامل جانسن اور ہنٹ دونوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا سٹوکس کو ‘‘نائٹ ہُڈ‘‘دیا جائے گا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔ اعزاز ملنے کے بعد سٹوکس اپنے نام کے ساتھ ’’سر‘‘ لگاسکتے ہیں۔ سٹوکس کو یہ اعزازملا تو وہ انگلینڈ کے 12ویں اور مجموعی طور پر 23ویں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مانچسٹر سپورٹس ڈیسک بھارتی کرکٹ ٹیم ‏ کپتان ویرات کوہلی ‏

پینتالیس منٹ کے خراب کھیل نے ایونٹ سے باہ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۲ شام ۱۲:۵۲ شام

مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پینتالیس منٹ  کے خراب کھیل نے ہمیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔ نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ میچ کا پہلا ہاف بہت اچھا رہا، ہم نے نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آوٹ کیا لیکن 45 منٹ کے خراب کھیل نے ہمیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔ کوہلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جتنا ٹوٹل بنایا وہ کسی بھی وکٹ پر ہو سکتا تھا، میچ کا سارا کریڈٹ نیوزی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ آئی سی سی ‏ ‏20ملین روپے دبئی سپورٹس ڈیسک ‏ قومی کرکٹ ٹیم ‏ فاتح ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح

پاکستان کو آئی سی سی کی طرف سے 20 ملین روپے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۲ شام ۱۲:۴۲ شام

دبئی(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں رانڈ روبن لیگ میں پانچویں پوزیشن کے بعد اب وطن واپس آچکی ہے تاہم اسے اپنی پرفارمنس بل بوتے پر آئی سی سی سے 20ملین روپے ملیں گے ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 280 ملین روپے ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 140 ملین روپے کی انعامی رقم ملے گی ،ہر سیمی فائنلسٹ ٹیم کے حصے میں55،55ملین روپے آئیں گے ۔ہر ٹیم کو ایک میچ جیتنے کے 2.8ملین روپے ملیں گے جب کہ لیگ رانڈ میں ہر میچ کھیلنے کے 7ملین روپے اس کے حصے میں آئیں گے ،منسوخ ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شکیب الحسن ‏ عالمی کپ ‏ لندن ‏ سپورٹس ڈیسک کرکٹ ورلڈ ‏ ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ بنگلہ دیش

شکیب الحسن کاعالمی کپ کے دوران 500 سے زائد ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ دن ۱۰:۲۰ دن

لندن ( سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان میچ میں متعدد ریکارڈ بن گئے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں جنھوں نے عالمی کپ کے دوران 500 سے زائد رنز بنائے اور میگا ایونٹ میں 10 سے زیادہ وکٹیں لی ہیں۔ یہ اعزاز ان کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران حاصل ہوا ۔ اسی میچ میں  بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 26 سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تیز ترین 26 سنچریاں روہت شرما ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا برمنگھم ‏ سپورٹس ڈیسک

تیز ترین 26 سنچریاں، روہت شرما نے ٹنڈولکر ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ دن ۱۰:۱۲ دن

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 26 سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے چھٹے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ اس کے علاوہ مارک وا اور اتاپتو کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔روہت شرما نے بنگلہ دیش کیخلاف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، شرما نے 207 اننگز میں 26 سنچریاں بنا کر ٹنڈولکر کا ریکارڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز