Tag Archives: سپریم کورٹ

میشا شفیع کیس، سپریم کورٹ، پہنچ گیا، اسلام آباد، 92 نیوز

میشا شفیع کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) میشا شفیع کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ اداکارہ و گلوکارہ نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ وومین محتسب نے مئی اور گورنر پنجاب نے جولائی 2018 کو میشا شفیع کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس کو لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے ایک روز قبل عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا، جس میں موقف اختیار کیا کہ مجھے علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں بیان قلمبند کرواتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ویڈیواسکینڈل نوازشریف نظرثانی درخواست سپریم کورٹ ‏ ہائیکورٹ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

جج ویڈیو اسکینڈل میں نظرثانی درخواست،سپر...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ دن ۱۰:۴۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں نواز شریف کی نظرثانی درخواست نمٹادی ،  تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے  کہ  فیصلے میں لکھ دیں گے کہ ہائی کورٹ آبزرویشن سے متاثرہوئے بغیر فیصلہ کرے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے، فیصلہ پڑھے بغیرتبصرے شروع ہوگئے، یہ تاثرغلط ہے کہ فیصلے نے ہائیکورٹ کے گرد شکنجہ سخت کردیا۔ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف نوازشریف کی نظرثانی درخواست پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں غیرقانونی تع...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۶ شام ۲:۳۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اور قبضے واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ شام کو نجی مال کے اطراف مچھلی بازار لگتا ہے۔ ایکسپریس وے کو دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ کشمیر ہائی وے پر ڈر لگتا ہے ڈرائیور فٹ پاتھ پر گاڑی نہ چڑھا دے۔ اسلام آباد آدھا شہر اور آدھا دیہات بن گیا۔ عمارتیں گر جاتی ہیں، کوئی نظام ہے نہ پلان۔ سیاستدانوں کے کہنے پر اونچی عمارتوں کی اجازت دی گئی۔ کیا یہاں زلزلے نہیں آتے۔ کچرے کی صورتحال پر جسٹس گلزار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ، ضمانت منسوخی ، نیب ، سپریم کورٹ ، رجوع

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کا سپ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۳ شام ۲:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ نیب نے لیگی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ چودھری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست میں موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔ ہائیکورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دی جس سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ قومی احتساب بیورو نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سپریم کورٹ ، فیصلے ، عمل درآمد ، اٹارنی جنرل ، انور منصور خان

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے، ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۵ شام ۷:۳۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور خان کا کہنا تھا عدالت میں دائر درخواست پر کارروائی شروع ہوئی۔ عدالت میں 3 روز مختلف قوانین پر بحث ہوئی۔ ایسی چیزیں سامنے آئیں جن پر پہلے کسی عدالت نے فیصلہ نہیں دیا تھا۔ سادہ اکثریت سے قانون منظور ہو جائے تو مسئلہ نہیں ہو گا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا آرمی ایکٹ قیام پاکستان سے پہلے کا ہے۔ یہ ایکٹ چیلنج ہوا اور نہ کبھی کسی عدالت میں کوئی ایسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امل عمر قتل کیس ‏ معطلیاں ‏ سپریم کورٹ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سپریم کورٹ

سپریم کورٹ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۰ شام ۶:۲۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔عدالت نے آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر مملکت کو نوٹس جاری کردئیے۔ چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری  کردیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، عدالت نے مدعی کی درخواست واپسی کی استدعا مسترد کرکے معاملے کو از خود نوٹس میں تبدیل کیا۔ سپریم کورٹ نے وزارت دفاع سمیت تمام فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کو آرمی چیف تعینات کرنے کا اختیار نہیں، آرمی چیف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لیڈی ہیلتھ ورکرز ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سپریم کورٹ ‏ ڈاکٹر ذوالفقار علی دھریجو ‏

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کرنیوالے انچا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۹ شام ۲:۴۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں  لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران  سندھ حکومت  نے انچارج  ڈاکٹر ذوالفقار علی دھریجو کا دفاع کیا جس پر جسٹس گلزار احمد کی وارننگ  میں  ریمارکس دیے  کہ ہم نے صرف دو لائنیں لکھنی ہیں اور آپ نے نوکری سے فارغ ہوجانا ہے۔ سپریم کورٹ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے متعلق کیس ، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، سندھ میں ورکرز کے انچارج نے بیان حلفی جمع کرا دیا ، جسٹس گلزار احمد نے ڈاکٹر ذوالفقار علی دھریجو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امل عمر قتل کیس ‏ معطلیاں ‏ سپریم کورٹ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سپریم کورٹ

امل عمر قتل کیس میں کیا صرف معطلیاں کافی ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۸ شام ۳:۰۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں امل عمر  کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ جن کی غفلت سے بچی کی جان گئی کیا انہیں صرف معطل کردینا کافی ہے۔ اگر کوئی غیر قانونی دباؤ ثابت ہوا تو پورے محکمے کو ختم کردیں گے، جعلی ڈگری کیس میں کہا کہ جعلی ڈگری پر کبھی بھی کوئی نوکری حاصل نہیں کر سکتا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے امل عمر کیس کی سماعت کی  ، امل عمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا سندھ حکومت کی جانب سے جو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ریلوے گالف کلب ‏ اکاؤنٹس ‏ اسلام آباد ‏92 نیوز سپریم کورٹ ‏ جسٹس عمر عطابندیال ‏

ریلوے گالف کلب کی نئی بولی اور اکاؤنٹس کی ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۸ شام ۲:۴۸ شام

اسلام آباد( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب سے متعلق کیس میں جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس دیے کہ  پاکستان ریلوے نے ریل چلانی ہے یا گالف کلب، کلب کی نئی بولی اور اکاؤنٹس طلب  کر لی گئیں ، ریکارڈ گمشدگی کا مقدمہ درج کرانےکی بھی ہدایت دی گئی ۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ریلوے گالف کلب فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کی  ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ فوری طور پر گالف کلب کی بولی کا عمل شروع کیا جائے۔ محکمہ ریلوے کے وکیل نے بتایا کہ بولی کیلئے کنسلٹنٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان اسٹیل ملز زمین فروخت اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سپریم کورٹ ‏ وفاقی حکومت ‏

پاکستان اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے ر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۳ شام ۲:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا ،  جسٹس گلزار احمد نے ملز کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے  نوٹس لینے کا عندیہ دے دیا، ریمارکس دئیے کہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے اسٹیل ملز کو تباہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے کے ارادے پر پانی پھر گیا ، سپریم کورٹ میں ملازمین کو پرویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت، عدالت عالیہ کا فیصلہ، سپریم کورٹ، چیلنج، بیرسٹر مسرور شاہ، لاہور، 92 نیوز

حکومت عدالت عالیہ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۲ شام ۶:۴۲ شام

لاہور (92 نیوز) حکومت نوازشریف بارے عدالت عالیہ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتی ہے، بیرسٹر مسرور شاہ کہتے ہیں میرے خیال میں حکومت ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ماہرقانون نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے حکومت کے لیے بھی فیس سیونگ ہوگئی ہے، اب حکومت کہہ سکتی ہے ہم نے تو سخت شرائط رکھی تھیں لیکن عدالت نے انہیں جانے دیا۔ انہوں نے مزید کہا حکومت بھی یہی چاہتی تھی کہ نوازشریف کو بغیرشرط باہر بھیجنے کا فیصلہ حکومت کو نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر ملک پر بوجھ سپریم کورٹ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جسٹس گلزار احمد ‏ ایف بی آر ‏

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ، سپریم کورٹ

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۰ شام ۲:۴۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد ایف بی آر پر برس پڑے کہا کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ، ختم کر دیں ، پھر دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے ۔ سپریم کورٹ میں ایف بی آر  ملازم کی سروس کے حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ایف بی آر پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ ایف بی آر کو ختم کردیں،دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے  ، ایف بی آر ملک پر بوجھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی س...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۸ شام ۷:۵۸ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ اضافی نکات جمع کرانے کیلئے فریقین کو 3 روز کا وقت دے دیا گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنگن گگوئی کی سربراہی میں قائم 5 رکنی بینچ نے دلائل کو نمٹاتے ہوئے فریقین کو 3دن کے اندر اپنا تحریری بیان دینے اور تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ کیس بھارت کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین کیس ہے جس کی 40 سماعتیں روزانہ کی بنیاد پر ہوئی۔ بابری مسجد سے متعلق کیس کی سماعت پر چیف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سپریم کورٹ ‏ ایف بی آر‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز نو کروڑ روپے ‏ ریکور ‏ برہمی کا اظہار ‏ قائم مقام ‏ مقام چیف جسٹس

آر اے بازار راولپنڈی خودکش دهماکے ، 20 مرت...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۳ شام ۶:۱۳ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آر اے بازار راولپنڈی خودکش دهماکے میں سپریم کورٹ نے 20 مرتبہ سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا ۔ ملزم عمرعدیل خان پر خود کش بمبار کی معاونت کا الزام تها۔ آر اے بازار خود کش دھماکہ میں ملوث ملزم عمر عدیل کی اپیل پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دئیے اور کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے ہمارے ملک کی سرحدوں کے محافظ تهے۔ اس کو عام کیس کی طرح نہ دیکھنے کی استدعا بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سابق میئر گجرات لارجر بینچ استدعا مسترد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز حاجی محمد ناصر ‏ سپریم کورٹ

سابق میئر گجرات کی نا اہلی بارے کیس ، لارج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق میئر گجرات حاجی محمد ناصر کی نا اہلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد کر دی ۔ سابق میئر گجرات کے وکیل نے  کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن میں آرٹیکل  62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا جس پر  جسٹس اعجاز الاھسن نے ریمارکس دیے کہ  کیا لوکل باڈیز الیکشن  میں آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق درست نہیں ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ  آرٹیکل 62 ون ایف میں نا اہلی تاحیات ہے ، لوکل باڈیز  الیکشن میں بینک کرپٹ کو انتخابات لڑنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز