Tag Archives: سوات

چترال سوات بارش درمیانے درجے کا سیلاب‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز دریائے سوات ‏ طغیانی ‏ لینڈسلائیڈنگ ‏

چترال ،سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش،د...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۲۳ شام ۵:۲۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) چترال اور سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں  مسلسل بارش سے دریاؤں میں درمیانے درجے کے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ،  دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ چترال میں سیلابی ریلوں اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہوگئیں  جب کہ ترچ روڈ ، کوشٹ اور شیشی کوہ روڈ بھی بند  ہیں ۔ حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ انتظامیہ نے سیاحوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت بھی دے دیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

سیاح باپ بیٹی دریائے سوات سوات ‏ ‏92 نیوز بحرین ‏

سیاح باپ بیٹی دریائے سوات میں ڈوب کر جاں ب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ دن ۱۰:۱۰ دن

سوات ( 92 نیوز) دریائے سوات میں سیاح باپ بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ،  لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا۔ سوات کے علاقے  بحرین میں کراچی سے آئے سیاح باپ بیٹی دریائے سوات میں  ڈوب کرجاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق دریا کے کنارے  17 سالہ لڑکی کھڑی تھی کہ پاؤں پھسلنے  سے دریائے سوات میں جا گری۔ والد نے بیٹی کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگائی لیکن دونوں ہی دریا کی موجوں کی نذر ہو گئے،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو دریا سے نکال لیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ، حادثات می...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

لاہور ( 92 نیوز) ملک کے طول و عرض میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، حادثات میں 28افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ  سڑکیں بازار پانی سے بھر گئے، متعدد   علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی ۔ خیبرپختونخو ا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔ دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے ۔ لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، اوکاڑہ ، راولپنڈی سیالکوٹ ، سرگودھا میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ بارش کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ، پنجاب می...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۶ شام ۱۲:۲۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں بادلوں کا راج ہے ۔ حسن کی وادی سوات کے میدانی علاقوں میں بارش  ہوئی ۔  پہاڑوں پر آسمان سے سفید گالوں کی برسات  بھی ہوئی ۔ تربت ، ڈیرہ اسماعیل خان  اورشمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔مری کا موسم بھی حسین ہے۔ گانچھے،سکردو، گلگت میں برفباری ہورہی ہے جبکہ  محکمہ موسمیات کے مطابق ایک ہفتہ تک مسلسل برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔برفباری کے باعث گلگت بلتستان میں الرٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سوات پولیو ورکر برف باری پولیو حکومت

حکومت نے سوات کے پولیو ورکر کو پرائم منسٹ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۲۳ شام ۹:۲۳ شام

 پشاور (92 نیوز) حکومت نے سوات کے پولیو ورکر کو پرائم منسٹر ہاؤس کا مہمان بنا لیا۔ پولیو ورکر عرفان اللہ کو شاباش بھی دی گئی۔   سوات میں دو فٹ سے زائد برف باری کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والے حافظ عرفان اللہ کی ویڈیو سامنے آئی توعرفان اللہ کی انسداد پولیو سے لگن اور خلوص کے چرچے وزیراعظم ہاؤس تک پہنچ گئے۔ فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطاء نے عرفان اللہ اور اس کے ساتھی کو وزیراعظم ہاؤس بلایا۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی اور ظہرانہ دیا۔ وزیراعظم عمران … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سوات

سوات ،آزادکشمیر،گلگت و مانسہرہ میں برفب...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  سوات ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور مانسہرہ میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا،برفباری کے باعث متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، وادی سوات کے میدانی علاقوں میں بوندا باندی  جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے  ۔ برفباری اور بوندا باندی سے  سردی  کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، دوسری طرف سیاحوں نے  موسم سے لطف اندوز ہونےکیلئے  وادی سوات  میں ڈیرے ڈال لئے ۔ نیلم ویلی ، مظفر آباد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز