Tag Archives: سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی ، اجلاس، نومنتخب ، رکن ، صالح شاہ ، حلف ، اٹھا

سندھ اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب رکن صالح شا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ شام ۸:۱۹ شام

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران نومنتخب رکن صالح شاہ نے حلف اٹھا لیا۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی شروع ہو گئی۔ حکومت و اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے سے کارکردگی کا حساب مانگ لیا۔ وزیراعلیٰ نے دعوی کیا کہ پیپلز پارٹی کو الیکشن میں شکست دینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ جوابی تقریر میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اسکول اسپتال کی حالت زار بتائی اور چیلنج کیا کہ وزیر اعلی کراچی سے دوبارہ الیکشن لڑ کر دیکھ لیں۔ اپوزیشن لیڈر کے چیلنج پر جیالےارکان کی صفوں میں اشتعال آیا۔ سعید غنی بولے وہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ دورہ کراچی گورنر سندھ کراچی ‏ ‏92 نیوز گورنر ہاؤس عمران اسماعیل سے‏ پی ٹی آئی سندھ ‏ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی پارلیمانی لیڈر ح حلیم عادل شیخ ‏ خرم شیر زمان ‏ صوبائی قیادت ‏

وزیر اعظم کا دورہ کراچی ، گورنر سندھ اور ا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۷ شام ۳:۵۷ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں ۔و زیر اعظم نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ، گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو  کراچی اور صوبے کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم عمران خان  سے ان کی جماعت پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں نے  بھی ملاقات کی ۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی ، پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور صوبائی قیادت نے وزیر اعظم سے ملاقات کی . ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی، پارلیمانی پارٹی، پھوٹ پڑگئی، کراچی، 92 نیوز

سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۹ دن ۵:۴۹ دن

کراچی(92 نیوز) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں پھوٹ پڑگئی، فردوس شمیم نقوی کے روئیے سے کئی ارکان ناراض ہوگئے، اپوزیشن لیڈرتبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسینئر رہنماوں میں تکرار ہاتھا پائی تک جا پہنچی، حلیم عادل شیخ نے اختلافات کی تردید کر دی۔ کھلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان اور اپوزیشن لیڈر کےدرمیان اختلافات نوک جھونک سےبڑھ کر تکرار اور جھگڑے تک پہنچ گئے اپوزیشن لیڈر کےچیمبر میں حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی کےدرمیان جھگڑا ہوا۔ چند روز قبل بھی فردوس نقوی نے ہم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی ، پیش ، آئینی ترمیمی بل ، سندھ اسمبلی ، ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے آئینی ترمیمی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۳ شام ۵:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے آئینی ترمیمی بل کے خلاف سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ جی ڈی اے رکن نصرت سحر کا پارا ہائی ہو گیا اور جیالوں پر سندھ سے بے وفائی کا الزام لگا دیا۔ بولیں جو وفادار ہے، وہ بات کرے۔ ماروی راشدی کی مداخلت پر نصرت سحر نے منہ بند کرنے کا مشورہ دیدیا۔ ادھر وزیر اطلاعات سعید غنی کی انٹری نے ایم کیو ایم پر گھن گرج شروع کر دی۔ انہوں نے کہا سازشیں بند کرو، سندھ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ قومی اسمبلی میں ترمیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی ، اجلاس ، حکومت ، اپوزیشن ، تلخ کلامی، ارکان ، دوسرے ، نااہل ، قرار

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیش...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ شام ۹:۴۲ شام

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت، حزب اختلاف میں نوک جھونک اور احتجاج معمول بن گیا۔ کھلاڑیوں اور جیالوں نے ایک دوسرے کو نااہل اور نالائق قرار دیدیا۔ قائد حزب اختلاف کو بولنے کا موقع نہ ملا تو اپوزیشن ارکان کو احتجاج کا موقع مل گیا۔ ہنگامہ آرائی، حکومتی ارکان سے نوک جھونک ہو گئی۔ اپوزیشن لیڈر کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو وزیر توانائی کو ہدف بنا لیا۔ فردوس شمیم بولے امتیاز شیخ نے غیر واضح اور نہ مکمل جواب دیا۔ تیاری کرکے آیا کریں، جواب میں جیالے اراکین نے احتجاج کیا۔ میرپور خاص ایمبولینس کیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قبائلی اضلاع میں انتخابات کا فیصلہ موخر کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نے ارکان سندھ اسمبلی کے 2018-19 ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۲ شام ۳:۴۲ شام

 کراچی (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان سندھ اسمبلی کے 2018-19 کے گوشوارے جاری کر دیئے۔ مراد علی شاہ 22 کروڑ 88 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جائیداد کی مالیت 4 کروڑ 15 لاکھ ،1 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی دو گاڑیاں اور بینک اکاونٹ میں 16 کروڑ 89 لاکھ روپے موجود ہیں۔ مراد علی شاہ نے اہلیہ کے پاس ایک کلو سے زائد سونا بھی ظاہر کیا ۔ فریال تالپور نے 38 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کیے۔ بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں۔ سندھ کی ادی ایک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس فریال تالپور پروڈکشن آرڈر سندھ اسمبلی کراچی ‏ ‏92 نیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ شام ۲:۲۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور پروڈکشن آرڈرز پر سندھ اسمبلی پہنچیں جہاں پھولوں کی پتیوں سے ان کا استقبال کیا گیا۔ فریال تالپور کی آمد پر اسپیکر آغاسراج درانی نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ استقبال کیا ۔ فریال تالپور نے کہا کہ  وہ بے گناہ ہیں ، میرےلیےیہ جیل اور حالات نئےنہیں۔ اپنے خطاب میں فریال تالپور نے کہا کہ  پروڈکشن آرڈر پر پیش ہونے کا موقع ملا ہے ،  اسپیکر اور اپنے ایوان کےارکان کاشکریہ ادا کرتی ہوں، سندھی عورت کی حیثیت سےکہتی ہوں کہ کبھی گھبرانانہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

فریال تالپور ‏ سندھ اسمبلی ‏ پر اسرار خاموشی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز پروڈکشن آرڈر ‏

فریال تالپور کو سندھ اسمبلی نہ لانے پر جی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ دن ۱۰:۳۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود فریال تالپور  کوسندھ اسمبلی اجلاس میں نہیں لایا گیا، جیالے رہنماؤں کی پراسرار خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں  کہ کہیں پس پردہ معاملے پر کوئی انڈراسٹینڈنگ تو نہیں ہوچکی ہے؟۔ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور  کی گرفتاری کے معاملے پر جیالے رہنماؤں کی پراسرار خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے۔ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں نہ لانے کے باوجود پیپلزپارٹی نےکوئی احتجاج نہیں کیا،صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے 17 جون کو فریال تالپورکے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے  تھے۔ آصف زرداری کی ہمشیرہ نیب کیس میں زرداری ہاؤس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی ‏ اسپیکر چیمبر ‏ سب جیل قرار ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز شہزاد قریشی ‏ راجہ اظہر ‏

سندھ اسمبلی میں اسپیکر چیمبر کو سب جیل قر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۶:۲۱ شام ۶:۲۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن اجلاس میں  اسپیکر چیمبر کو سب جیل قرار دینے کی گونج  سنائی دیتی رہی ، تحریک انصاف کے ارکان  اپنے آپ کو قیدی سمجھنے لگے،شہزاد قریشی 111اورراجہ اظہر نےقیدی نمبر97قرار دیدیا۔ اسپیکر چیمبر کو سب جیل قرار دینے پر تحریک انصاف کے ارکان نے تنقید کی اور  خود کو قیدی قرار دینے لگے، تحریک انصاف کے رکن راجہ اظہر نے قیدی نمبر 97 کا پلے کارڈ  اٹھا لیا جبکہ شہزاد قریشی نے بھی اپنے خود کو قیدی نمبر 111 قرار دیا۔ پیپلزپارٹی ارکان نے صوبائی بجٹ کو عوام دوست قراردیااور وفاقی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ ‏92 نیوز سندھ اسمبلی ‏ اپوزیشن لیڈر ‏ فردوس شمیم نقوی ‏ ایچ ائی وی ‏ ایچ آئی وی ‏

سندھ کاترقیاتی بجٹ صرف کاغذوں میں  ہے، فر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۵۸ شام ۷:۵۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ کاترقیاتی بجٹ صرف کاغذوں میں  ہے،صوبے کی عوام ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں، تھر میں بچے مررہے ہیں ،،پوری سندھ  اسمبلی سب جیل بنے گی 80 ارب ٹیکس دینے والا شہر کیوں نظر نہیں آتا مریم نواز جتنے بھی میچ فکس کرلیں لوٹنے والے نہیں چھوٹیں گے۔ کراچی میں تحریک انصاف  کے رہنماؤں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کی  ، فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ 80ارب روپے ٹیکس دینے والے شہرکو بجٹ میں نظرانداز کیاگیا، اسپیکر کے چمبرکو سب جیل دینے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی میں پولیس آرڈر 2002 کی بحالی کا بل منظور

سندھ اسمبلی میں پولیس آرڈر 2002 کی بحالی ک...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۷:۵۷ شام ۷:۵۷ شام

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں پولیس آرڈر 2002 کی بحالی کا بل منظور کرلیا گیا ، اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس پر پھینک دیں۔ حلیم عادل نے کہا پولیس کو زرداری فورس نہیں بننے دیں گے، مکیش کمار نے کہا یہ وفاق میں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے شور مچاتے ہیں۔ سندھ اسمبلی نے صوبے میں پولیسنگ کا نیا قانون منظور کرلیا، آئی جی کو عوامی شکایات پر ہٹایا جاسکے گا، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی تقرری وزیراعلیٰ کی مشاورت سے ہوگی، اپوزیشن جماعتوں نے پولیس آرڈر 2002 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہر وقت چیخنے چلانے والے بلاول اب کہاں ہیں ، نصرت سحر عباسی ‏

ہر وقت چیخنے چلانے والے بلاول اب کہاں ہیں ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ شام ۱۰:۱۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما نصرت سحر عباسی نے سندھ بھر میں ایڈز پھیلنے کے معاملے پر کہا کہ ہر وقت چیخنے چلانے والے بلاول اب کہاں ہیں، وہ ایک لات مار کر اپنی حکومت کیوں نہیں گراتے ۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ایڈز کے معاملے پر پورے سندھ میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے، رتوڈیرو سے جب معاملہ شروع ہوا اس وقت سے خوف پھیلا ہوا ہے،متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے ، اب ہر وقت چیخنے چلانے والے بلاول کہاں ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پھر ہنگامہ ، ایم ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۳۶ شام ۷:۳۶ شام

 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں احتجاج، نعرے اور دھرنے کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ارکان نے ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالے۔ کارروائی کے آغاز پر اپوزیشن لیڈر نے بات کرنے کی اجازت چاہی، اپوزیشن نے وقفہ سوالات سے قبل ہی احتجاج شروع کر دیا۔ ایم کیو ایم کے محمد حسین نے عبدالرشید کا مائیک بند کیا، پی ٹی آئی ارکان نے گھیراو کیا۔ دونوں جانب سے نعروں کے دوران ہی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن لیڈر کے خلاف تحریک استحقاق پیش ہو گئی۔ فردوس ششمیم کے خلاف تحریک کی اجازت اسپیکر نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی ، امت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۱۳ شام ۶:۱۳ شام

  کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں آج پھر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ امتیاز شیخ کے ریمارکس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ ڈیسک بجائے ، نو کرپشن نو کرپشن کے نعرے لگائے اور اجلاس التواء کا شکار ہو گیا۔ دس منٹ بعد کارروائی شروع ہوئی تو اسپیکر سراج درانی اپوزیشن پر برس پڑے، کہا کہ آپ اس طرح باتیں کرتے ہیں، یہ طریقہ درست نہیں۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، ایل او سی شہداء اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا۔ دوسری طرف اپوزیشن نے اسمبلی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عارف علوی

امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل ہونا ضروری ہے ، ص...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ دن ۱۱:۳۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور بھارت میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دے دیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان امن چاہتا ہے، بار بار کہتے ہیں ہم امن چاہتے ہیں، پاکستانی وزیراعظم نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، کسی بھی تنازعے کو ابھارنے یا حل کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے،میڈیا مبصر کا کردار ادا بھی کرتا ہے، پیغام رساں پر اعتماد نہ ہو تو پیغام کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز