Tag Archives: سمجھوتہ ایکسپریس ‏

پاکستان سفارتی تعلقات محدود سمجھوتہ ایکسپریس تھر ایکسپریس کشمیر

بھارت سے سفارتی تعلقات محدود ، سمجھوتہ ای...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام ۳:۵۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کر دی گئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت نے شملہ معاہدہ اور اقوام متحدہ کی قرارداد کو دفن کر دیا۔ بھارتی شہریوں کی حفاظت کا ذمہ نہیں لینا چاہتے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد آج سے تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جنگ قوموں کو پیچھے لے جاتی ہیں۔ بھارت سے جنگ نہیں چاہتے تاہم جو شخص کشمیریوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمجھوتہ ایکسپریس شیخ رشید لاہور ‏ ‏ 92 نیوز نیوز کانفرنس وزیر ریلوے سری نگر یروشلم آخری جنگ ‏ ہندوستان ‏ سفاک ہندو ‏ ظالم لوگ ‏ زندہ جلایا ‏ کرپشن کے کیسز ‏

سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۲۸ شام ۲:۲۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے  سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر ریلوے نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کشمیر میں جو بھارت نے کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ سری نگر یروشلم نہیں ہے ،تین سے 6 ماہ کا وقت اور آنے والا سال خطرناک ہو گا ، کشمیر میں مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،   جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی ۔ ہندوستان کی حکومت نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے  ۔ شیخ رشیدوزیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمجھوتہ ایکسپریس

بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۴ دن ۹:۰۴ دن

ممبئی  ( 92 نیوز) بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ آج سنائےگی، بھارتی عدالت نے پاکستانی خاتون کی بطورگواہ پیش ہونےکی عرضی ملنے کے بعد فیصلہ موخر کیا تھا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کی عدالت میں ہوئی تھی ۔ عدالت نے 11 مارچ کو فیصلہ سنانا تھا  مگر متاثرہ پاکستانی  شہری نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعے سے متعلق اہم ثبوت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے درخواست خصوصی عدالت میں  دائر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی نے سوامی اسیم آنند سمیت انتہا پسند ہندوؤں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمجھوتہ ایکسپریس

سمجھوتہ ایکسپریس 100 سے زائد مسافر لیکر بھ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ دن ۱۰:۱۱ دن

لاہور ( 92 نیوز) سمجھوتہ ایکسپریس 100 سے زائد مسافر لے کر بھارت روانہ ہو گئی ۔ سمجھوتہ ایکسپریس پیر  اور جمعرات کی صبح 8 بجے روانہ ہوتی ہے ۔ گزشتہ جمعرات کو پاک بھارت کشیدگی کےباعث سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی روانگی منسوخ کی گئی تھی ۔ جمعرات کے روز 37 مسافروں نے بھارت روانہ ہونا تھا مگر ٹرین کی منسوخی کے باعث  مسافر پاکستان میں ہی رہے تھے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

فضائی آپریشن بحال مسافر ایئرپورٹ پروازیں

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں کل صبح 8 ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ شام ۱۰:۰۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی جارحیت کے بعد حالیہ کشیدگی  کے باعث ملک میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل  کر دیا گیا  ۔  سول ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام ایئرلائنز اور مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب فضائی آپریشن کی معطلی سے بلاول بھٹو کا دبئی میں انتظار طویل ہوگیا ، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا، دنیا کو اسکے خطرناک نتائج کا ادراک ہونا چاہئے۔ وزیر اطلاعات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز