Tag Archives: سلسلہ

کشمیری دنیا اظہار یکجہتی سلسلہ وادی احتجاج بھارت

مظلوم کشمیری بھائیوں سے دنیا بھر میں اظہا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۹ شام ۱۲:۵۹ شام

 نیو یارک (92 نیوز) مظلوم کشمیری بھائیوں سے دنیا بھر میں اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی غیرقانونی  تقسیم اور جنت نظیر وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کے خلاف پوری دنیا میں موجود پاکستانی اور کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے۔ نیویارک میں  قائم بھارتی مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر فضا  بھارت مخالف نعروں سے گونجتی رہی۔ کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی ، سینیٹر خالد شاہین بٹ اور سکھ کمیونٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۸ دن ۱۰:۵۸ دن

لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں آج سے تیس جولائی تک کھل کر بادل برسنے کا امکان ہے۔ مون سون کے دوران مختلف حادثات میں مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ بارشوں کی وجہ سے  دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ۔ نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نالوں میں طغیانی ہے تو شمالی علاقوں لینڈ سلائیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں انسانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قبائلی اضلاع صوبائی اسمبلی انتخابی عمل مکمل ووٹوں کی گنتی پشاور ‏ ‏92 نیوز انتخابی نتائج ‏ موبائل انٹرنیٹ سروس دشوار گزار ر

قبائلی اضلاع کے الیکشن: آزاد 6، پی ٹی آئی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۱۱ شام ۹:۱۱ شام

پشاور (92 نیوز) قبائلی اضلاع کی تمام نشستوں کے نتائج جاری ہوگئے،تحریک انصاف نے پانچ نشستوں پر میدان مارلیا،6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے،جے یو آئی ف کے حصے میں تین سیٹیں آئیں، جماعت اسلامی اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر کامیابی ملی، الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پرانتخابات مکمل ہوگئے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے  پی کے 100-101-109-111 اور 114 کی نششتیں اپنے نام کرلیں۔. الیکیشن کمیشن سے موصولہ نتائج کے مطابق، پی کے 100 سے تحریک انصاف کے امیدوار انور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار با...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ دن ۱۱:۳۶ دن

 لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں۔ گجرات، منڈی بہاؤالدین، کامونکی ،اوکاڑہ،رینالہ خورد، کوٹ رادھاکشن اور دیپالپور میں بھی بارش  ہوئی۔ چنیوٹ، شرقپور شریف اوردیگر علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی۔ موسلادھار بارش سے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ آسمان پر کالی گھٹاؤں کے راج کے باعث ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تیزہواؤں اور موسلا دھار بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ اگلے چوبیس گھنٹے میں مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز