Tag Archives: سفیر

ناروے سفیر دفتر خارجہ طلبی قرآن پاک اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، قرآن پ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۲ شام ۱۱:۵۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ناروے کے شہر کرسچین سینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے اندوہناک واقعے پر  پاکستان میں ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا  جبکہ پاکستانی حکومت اور عوام کے شدید تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  ناروے کے سفیر بتایا گیا کہ  افسوسناک واقعہ نے پاکستان سمیت 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا، آزادی اظہار رائے کے نام پر ایسے واقعات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے واقعے میں ملوث افراد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اداکارہ مہوش حیات دنیا ملک بہترین سفیر

اداکارہ مہوش حیات دنیا میں ملک کی بہترین ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۱۳ دن ۹:۱۳ دن

 لندن (92 نیوز) اداکارہ مہوش حیات دنیا میں ملک کی بہترین سفیر بھی بن گئیں۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو اور امریکی اخبارمیں لکھے مضمون میں مہوش حیات نے بھارتی فلم انڈسٹری کو آئینہ دکھا دیا۔ تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات بین الاقوامی محاذ پر ملک کا روشن چہرہ دکھانے میں مصروف ہیں۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کی پاکستان دشمنی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دی۔ مہوش حیات نے امریکی ٹی وی سی این این کی ویب سائٹ کیلئے لکھے گئے  اپنے خصوصی مضمون میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو مخاطب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برطانیہ سفیر برائے امریکا سر کم ڈیرک عہدے مستعفی

برطانیہ کے سفیر برائے امریکا سر کم ڈیرک ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۰۴ شام ۸:۰۴ شام

 لندن (92 نیوز) برطانیہ کے سفیر برائے امریکا سر کم ڈیرک اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ سر کم ڈیرک کو ٹرمپ نے نہایت بیوقوف شخص قرار دیا تھا جبکہ سر کم نے اپنی میلز میں ٹرمپ انتظامیہ کو نااہل اور ناکارہ کہا تھا۔ میلز لیکس کا معاملہ برطانیہ کے سفیر برائے امریکا سر کم ڈیرک کے استعفیٰ پر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ برطانیہ کے دفتر خارجہ کے نام اپنے خط میں سر کم ڈیرک کا کہنا ہے کہ وہ قیاس آرائیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، میلز لیک نے ان کا کام کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔ برطانیہ کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف انڈونیشیا سفیر ملاقات علاقائی سلامتی امور تبادلہ خیال

آرمی چیف سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۰۵ شام ۷:۰۵ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

اسد مجید

پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ دن ۱۰:۱۸ دن

میری لینڈ ( 92 نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ، بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ پاکستانی سفیر نے میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کبھی آسان نہیں رہے لیکن انتہائی اہم  بھی ہیں ، افغانستان میں قیام امن کیلئے ہم مخلصانہ کاوشیں کر رہےہیں ،  آج افغانستان میں امن کی امید پاکستان کی وجہ سے ہی ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی  پر گفتگو کرتے ہوئے اسد مجید کا کہنا تھا کہ  پاکستان بھارت کے ساتھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہزادی ریما سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سفیر اسپورٹس اتھارٹی شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزيز نائب وزیر دفاع

شہزادی ریما بنت بندربن سلطان امریکا میں س...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ دن ۸:۱۶ دن

 ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سعودی عرب کی سفیر مقرر کرنے کا شاہی فرمان جاری کر دیا۔ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اسپورٹس اتھارٹی میں خواتین کی ذمہ دار تھیں۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو اتنا بڑا منصب دیا گیا۔ سعودی ولی عہد  نے دوسرے فرمان میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزيز کو نائب وزیر دفاع مقرر کر دیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان امریکا میں سعودی عرب کے سفیر تھے۔ ولی عہد نے سعودی عرب کے جنوبی بارڈر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز