Tag Archives: سفارتی

کور گروپ کا اجلاس ، کشمیریوں کے حق خود ارا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ شام ۱۱:۳۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لئے سیاسی، سفارتی، قانونی اقدامات پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس میں  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور عالمی برادری سے حکومتی رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سنجیدہ صورتحال کا سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی میڈیا نے نوٹس لیا ہے۔ عالمی میڈیا اور اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی پابندیاں بشمول کرفیو اٹھانے کا مطالبہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم کشمیریوں سفارتی سیاسی حمایت اعلان

وزیر اعظم کا کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۱۱ شام ۷:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارت نے جنگ مسط کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ The whole world is waiting to see what happens to oppressed Kashmiris in IOK when curfew is lifted. Does the BJP govt think by using greater military force against Kashmiris in IOK, it will stop the freedom movement? Chances are it will gain momentum. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2019 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ خود مختار حیثیت ‏ پاکستانی ‏ کشمیری رہنما‏ شدید رد عمل ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز صدرآزادکشمیر ‏ سردارمسعود شیخ رشید ‏ نریندرمودی ‏ دہشتگردانہ سوچ ‏ فوادچودھری ‏ عالمی برادری ‏ خطرناک اقدام ‏ پاکستانی اور کشمیری ‏ سردار مسعود ‏ ‏92 نیوز ‏ وفاقی وزیرریلوے ‏ خودمختارحیثیت ‏ اقوام متحدہ ‏ قراردادوں کی نفی ‏ وفاقی وزیر سفارتی ‏ اخلاقی حمایت

مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم ، پاک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۴۵ شام ۵:۴۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر  کی خودمختارحیثیت ختم کرنے پر پاکستانی اور کشمیری رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،صدرآزادکشمیر سردارمسعود کا کہناہے کہ  آج کشمیریوں کے حق پر ڈاکا ماراگیا۔ شیخ رشید نے کہا  نریندرمودی کی دہشتگردانہ سوچ خطے کو کسی بحران سے دوچار کرسکتی ہے،فوادچودھری کہتےہیں عالمی برادری کواب  مقبوضہ کشمیر پر واضح لائن لینی پڑے گی۔ بھارت کے خطرناک اقدام پر پاکستانی اور کشمیری  رہنماؤں نے شدید ردعمل دیا ۔  صدر آزاد کشمیر  سردار مسعود نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیریوں کے حق پر ڈاکا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکہ نے پاکستان کے سفارتی ، سرکاری حکام...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۲۳ شام ۵:۲۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) امریکہ نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری حکام کے لیے ویزہ مدت پانچ سال سے کم کرکے صرف تین ماہ کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ اب پاکستانی سرکاری حکام کو 3 ماہ کا ویزہ جاری کرے گا۔ صحافیوں کیلئے بھی ویزہ مدت 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی گئی۔ امریکہ نے ویزہ فیس میں 5 ہزار روپے کا اضافہ بھی کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ  پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کیلئے ویزہ مدت میں کمی جیسے اقدامات کر چکا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز