Tag Archives: سعودی عرب

تیل تنصیبات ‏ سعودی عرب اقوام متحدہ ریاض ‏ ‏92 نیوز

تیل تنصیبات پر حملہ ، سعودی عرب کی اقوام م...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۵ دن ۹:۴۵ دن

ریاض ( 92 نیوز) سعودی تیل تنصیبات  پر حملے کے معاملے میں  سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ماہرین کو تحقیقات میں معاونت کی دعوت دے دی ۔ سعودی  عرب نے بھی حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی ماہرین کو تحقیقات میں معاونت کی دعوت دی ،سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق  تخریب کاری میں ایرانی ہتھیار استعمال ہوئے ۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  ایران کیساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ کیلئے تیار ہیں ، جلد بازی میں کوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی صدر ‏ محفوظ ذخائر ‏ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز سعودی عرب ‏ تیل کی تنصیبات

امریکی صدر کا محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۱ شام ۴:۲۱ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکی صدر نے اپنے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اعلان کردیا۔امریکا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے محفوظ ذخائر ہیں ،  جنہیں اسٹریٹجک پٹرولیم ریزروز کہا جاتا ہے۔ ایس پی آر کو مستقبل میں تیل کی کسی بھی کمی کو پورا کرنے کیلئے بنایا گیا تھا ، جہاں اس وقت 64 کروڑ 48 لاکھ بیرل تیل کے محفوظ ذخائر ہیں جن کی مدد سے گیارہ سال تک تیل کی پیداوار پر پڑنے والے اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اسٹریٹیجک ریزرو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم 19 ستمبر کوسعودی عرب کے دورہ پر ج...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ شام ۷:۴۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ پر جائیں گے۔ وفد میں وزیرخارجہ، مشیر خزانہ، مشیر تجارت شامل ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا تیسرا دورہ سعودی عرب ہو گا جو 2 روز پر مشتمل ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جہاں سے براہ راست امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ وہاں وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف سعودی عرب متحدہ عرب امارات راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز

آرمی چیف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امار...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۹ شام ۲:۰۹ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  سعودی عرب اور متحدہ عرب امرات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی  ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت  باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ  پاکتان کو سعودیہ اور امارات  کیساتھ خصوصی تذویراتی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام میں کلیدی  کردار کا حامل ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب اور یو اے ای کی مسئلہ کشمیر پر م...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ شام ۸:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب اور یو اے ای نے مسئلہ کشمیر پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان عالمی منظر نامے میں اہم امور کا مرکز بن گیا۔ برادر ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا۔ پُرجوش معانقے اور مصافحے  نے تعلقات کو مزید گہرا کر دیا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجیبر اور یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید ایک ہی طیارے سے اسلام آباد پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےمعزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیرخارجہ کا سعودی عرب کے ہم منصب سے ٹیلی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۳۹ شام ۱:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور جنوبی کورین ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطے کیئے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اور امن کی خراب صورتحال پر گفتگو کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ غاصبانہ اقدامات کرکے جبرا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ طاقت کے زور پر مسلمانوں کی اکثریت، اقلیت میں بدلنے کے درپے ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا نہتے کشمیریوں کو تالا بندی اور بد ترین کرفیو کا سامنا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں صحرائی ج...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۳۹ شام ۱:۳۹ شام

 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں صحرائی جہازوں نے ڈیرے جما لئے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر خصوصی اونٹ میلے کا اہتمام کیا گیا۔ میلے میں ملک بھر سے اعلیٰ نسل کے دس ہزار سے زائد اونٹ لائے گئے تھے جنہیں مختلف انداز میں سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر مقامی کے علاوہ غیرملکی افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ رنگارنگ ایونٹ میں اونٹوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ بھی رکھا گیا تھا۔ صحرائی جہاز سر اٹھائے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی خوب تگ و دو کرتے نظر آئے۔ فیسٹیول … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز مرد سرپرست ‏ بیرون ملک

سعودی عرب سے اجازت کے بغیر ایک ہزار خواتی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۱۰ شام ۲:۱۰ شام

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد ایک دن میں ایک ہزار خواتین  بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 سال اور اس سے زائد عمر کی ایک ہزار خواتین سعودی عرب کے سب سے بڑے صوبے الشرقیہ سے بیرون ملک روانہ ہوئیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ بیک وقت اتنی خواتین بیرون ملک روانہ ہوئیں اور انہیں سفر کرنے کے لیے کسی بھی طرح کا اجازت نامہ دکھائے بغیر ایئرپورٹ حکام کے آگے سے گزرنا پڑا۔ سعودی عرب نے 2 اگست … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب خلیجی ریاستوں روس ترکی عید الضحیٰ منائی

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، روس، ترکی میں ا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۳۱ دن ۸:۳۱ دن

مکہ المکرمہ (92 نیوز) سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، روس، ترکی میں آج عید الضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور عراق سمیت تمام خلیجی ممالک کے مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ دبئی میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع شیخ زید مسجد ابوظہبی میں ہوا۔ فلسطین میں نماز عید کا بڑا اجتماع مسجد اقصی میں ہوا جبکہ انڈونیشیا میں نماز عید کا سب سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خارجہ ‏ چین کا دورہ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عالمی برادری ‏ ‏ وزیرخارجہ ‏ شاہ محمود قریشی ‏ ڈاکٹر ملیحہ لودھی ‏ اقوام متحدہ ‏ مقبوضہ کشمیر ‏ سعودی عرب

وزیر خارجہ ہنگامی بنیادوں پر چین کا دورہ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ دن ۱۰:۱۲ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے کشمیر کی صورتحال کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہنگامی بنیادوں پر چین کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ  کشمیر کے بحران میں کردار اداکرنے کا مطالبہ کردیا، سعودی عرب نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر کشمیری بھائیوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم کر لیا ۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی اقدامات پر عالمی برداری کو آ گاہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خارجہ دورہ سعودی عرب روضہ رسولﷺ حاضری

وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب، روضہ رسولﷺ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ شام ۱۱:۳۰ شام

 ریاض (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب کے دوران روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔ مسجد نبوی میں نماز مغرب ادا کی۔ وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطوں کے بعد وزیرخارجہ بھی عالمی سطح پر متحرک ہو گئے۔ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی مذمت کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ کوبریفنگ دی۔ او آئی سی رابطہ گروپ کے ارکان کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف سعودی عرب وزیر اطلاعات وزیر دفاع ملاقات علاقائی سلامتی تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ، وز...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ شام ۱۱:۰۲ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ اور وزیر دفاع کے مشیر میجر جنرل طلال عبداللہ نے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے کہا دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون پر مبنی تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب کیساتھ دفاعی روابط کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب ‏ عجائب گھر ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز خلیجی ممالک ‏ ماحول دوست ماڈلز ‏ آبی مخلوق

سعودی عرب میں قائم زیر آب سمندر توجہ کا م...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۳۴ شام ۲:۳۴ شام

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں قائم زیر آب عجائب گھر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، خلیجی ممالک کی اہم عمارتوں کے ماحول دوست ماڈلز سیاحوں کے ساتھ ساتھ آبی مخلوق کو بھی بھانے لگے۔ سعودی عرب کا ساحلی شہر دمام بن سیاحوں کی توجہ کا مرکز گیا ہے  ، ہاف مون ساحل پر سعودی حکومت نے اپنی نوعیت کا منفرد عجائب گھر بنا کر سب کے دل جیت لئے۔ اس منفرد میوزیم میں سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی اہم عمارات کے ماحول دوست ماڈلز موجود ہیں جنہیں ماہرین نے سمندر کی تہہ میں اتر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ سلمان سعودی عرب امریکی فوج تعیناتی اجازت

شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی ت...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶ دن ۱۰:۴۶ دن

 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان نے علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کیلئے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے امریکی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کیلئے مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے اور امن قائم کرنے کیلئے کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سعودی عرب میں مزید فوجی تعینات کرے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکہ ‏ سعودی عرب واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز ایوان نمائندگان ‏ ڈونلڈ ٹرمپ ‏

امریکہ کی سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے کے منص...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۳ دن ۱۰:۰۳ دن

واشنگٹن  (92 نیوز) ایوان نمائندگان میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے کے منصوبے کیخلاف قرارداد پاس ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرارداد سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خشوگی کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاس کی گئی۔ ایوان نمائندگان نے متحدہ عرب امارات اور اردن کو اسلحہ بیچنے کےخلاف بھی قراردادیں پاس کیں۔ اب ایوان نمائندگان سے پاس ہونے والی تینوں قراردادیں صدر ٹرمپ کو بھیج دی جائیں گی جو ممکنہ طور پر ویٹو کردیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز