Tag Archives: سشما سوراج ‏


بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 67 برس عمر انتقال

سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 67 برس ک...

08 اگست, 2019 11:58 شام 11:58 شام

 نیو دہلی (92 نیوز)  بی جے پی کی سینیئر رہنما اور سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ 2014 سے 2019 تک بھارت کی وزیر خارجہ رہنے والی سشما سوراج 14 فروری 1952 کو بھارت کے علاقے امبالہ کینٹ میں پیدا ہوئیں۔ سشما سوراج 7 مرتبہ پارلیمنٹ کی رکن، جبکہ 3 مرتبہ قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ ان کو دل کا دورہ پڑنے پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لایا گیا تھا، جہاں وہ کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

تازہ ترین ویڈیوز