Tag Archives: سرگودھا ‏

سرگودھا، نیشنل انٹر ڈویژن، باسکٹ بال چیمپئن شپ ، آغاز، 92 نیوز

سرگودھا میں نیشنل انٹر ڈویژن باسکٹ بال چی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۹ دن ۷:۴۹ دن

سرگودھا (92 نیوز) نیشنل انٹر ڈویژن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز سرگودھا میں ہو گیا، افتتاحی میچ میں لاہور نے ہزارہ ڈویژن کی ٹیم کو شکست دیدی۔ نیشنل انٹر ڈویڑن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں سرگودھا کے علاوہ فیصل آباد، لاہور، ہزارہ، اسلام آباد، ملتان سمیت دیگر ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اسپورٹس جمنیزیم میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں لاہور نے ہزارہ ڈویژن کی ٹیم کو ہرادیا، اس موقع پر کھلاڑیوں کا جوش دیدنی تھا، کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے لیے جی جان سے محنت کرتے نظر آئے۔کھلاڑیوںنے ملکی اور غیر ملکی سطح … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرگودھا ، جعلی ، پیر ، جن ، 8 سالہ ، بچے ، جان ، وسیم شاہ ، تشدد

سرگودھا میں جعلی پیر نے جن نکالتے ہوئے 8 س...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

 سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں جعلی پیر نے جن نکالتے ہوئے 8 سالہ بچے کی جان نکال دی ۔ ملزم وسیم شاہ کے تشدد سے زخمی آہل رضا 22 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا ۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں 47 شمالی میں جعلی عامل نے بچے کی جان لے لی۔ جن نکالنے کے بہانے عامل وسیم شاہ نے بچے پرلاٹھیوں سے تشدد کیا۔ 22 روز تک بستر مرگ پر رہنے کے بعد ننھا آہل موت کی آغوش میں جا سویا۔ ڈاکٹرز کے مطابق عامل کے تشدد سے بچے کا جبڑا ٹوٹ چکا تھا جبکہ جسم کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرگودھا ویب ڈیسک ‏ نجی ہسپتال ‏ ‏6بچوں کی پیدائش

سرگودھا ،خاتون کے ہاں 7سال بعد 6بچوں کی پی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ دن ۱۱:۱۳ دن

سرگودھا( ویب ڈیسک )سرگودھا میں ایک خاندان کے ہاں خوشیوں کا چھکا لگ گیا ،  خاتون نے نجی ہسپتال میں ایک دو نہیں بلکہ ایک ساتھ چھ بچوں کو جنم دے دیا، اہل خانہ چھ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گئے ۔ سرگودھا کے علاقے پھلروان کی رہائشی خاتون غزالہ بی بی کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی، نجی ہسپتال میں چھ بچوں کی پیدائش سے خاتون کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے ، اہل خانہ کے مطابق خوش نصیب جوڑے کی شادی کو 7 سال ہو چکے تھے تاہم ان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی پیر جن وحشیانہ تشدد سرگودھا ‏92 نیوز

جعلی پیر کا جن نکالنے کی آڑ میں بچے پر وح...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۰۹ شام ۷:۰۹ شام

سرگودھا( 92 نیوز) سرگودھا میں جعلی پیر  جن نکالنے کے بہانے 8 سالہ بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ماں کے مطابق بچے کو دم کروانے لیکر گئی توجعلی پیر نے چھڑی سے پیٹنا شروع کردیا، بچے کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سرگودھا کے نواحی علاقے 47 شمالی میں جعلی پیر  نے جن نکالنے کے بہانے 8 سالہ بچے کو مار مار کرادموا کردیا، 8 سالہ اہل رضا کی والدہ بچے کو دم کروانے لیکر گئی تو جعلی پیروسیم شاہ نے بچے کو چھڑی سے پیٹنا شروع کردیا اور یہ کہہ کرمارتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرگودھا سیال موڑ کے قریب لرزہ خیز واردات ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۴۳ شام ۲:۴۳ شام

سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا کے علاقے سیال موڑ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں خاندانی جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھائیوں سمیت سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار کر خود کشی کر لی۔ نور دین نامی شخص نے خاندانی جھگڑے پر اپنے بھائیوں، بھابیوں اور بھتیجوں پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس سے چھ افراد اکبر خان، قلم دین، جمال خان، شائستہ بی بی، برنگ بی بی اور شیوا بی بی موقع پر جبکہ ایک شخص اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے گولی مار کر خود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور سرگودھا جہلم میانوالی انسداد پولیو مہم ‏92 نیوز ماپ اپ , پنجاب

پنجاب کے چار اضلاع میں انسداد پولیو مہم ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۰۳ شام ۶:۰۳ شام

لاہور ( 92 نیوز)  پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور  ،سرگودھا ، جہلم اور میانوالی میں کل  سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی ، یہ خصوصی مہم جس کو ماپ اپ کہا جاتا ہے 26 اگست سے لے کر 29 تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم  کے دوران  19لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو  کے قطرے پلائے جائیں گے  ، لاہور کے مکمل ضلع کو انسداد پولیو مہم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا، میانوالی اور جہلم کی 46 یونین کونسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور میں پولیو وائرس کی شدید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برطانوی وزیراعظم سابق اہلیہ اباؤا جداد پاکستانی سرگودھا ‏92 نیوز بورس جانسن ‏ مرینہ ویلر ‏ برصغیر ‏ یادداشتیں ‏ فروری ‏ سرگودھاکادورہ

برطانوی وزیراعظم کی سابق اہلیہ کے اباؤا ج...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۰۱ شام ۹:۰۱ شام

سرگودھا( 92 نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی سابقہ اہلیہ مرینہ ویلر کےآباؤ اجدادکاتعلق شہر سرگودھا سے تھا جو برصغیر کی تقسیم کے بعد برطانیہ چلےگئے،اپنےآباؤ اجدادکے حوالے سے یادداشتیں جمع کرنےکیلئےمرینہ نےفروری میں سرگودھاکادورہ بھی کیاتھا۔ مرینہ ویلرکی پیدائش برطانیہ میں ہوئی مگران کی والدہ دیپ کورکی جائے پیدائش سرگودھاہی ہے،اپنی والدہ کی خواہش پرمرینہ نےگزشتہ سال مارچ اوررواں برس فروری میں سرگودھاکادورہ کیا ،  فروری کے دورے میں پاکستانی مصنف فرخ سہیل گوئندی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ مرینہ کےنانا ڈاکٹر ہربن سنگھ کا گاؤں ماضی میں ہنڈے والی کہلاتا تھا تاہم اب اسے شاہین آباد کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہید کیپٹن کیپٹن عاقب جاوید فوجی اعزاز سپرد خاک بھیرہ سرگودھا ‏92 نیوز نماز جنازہ ‏ عزیز و اقارب ‏ فوجی افسر

شہید کیپٹن عاقب جاوید فوجی اعزاز کیساتھ ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۴ شام ۹:۴۴ شام

سرگودھا( 92 نیوز) شہید کیپٹن عاقب جاوید کو فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقے بھیرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ  میں عزیز و اقارب اور فوجی افسروں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی ۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کی کارروائی میں مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن عاقب جاوید کی نماز جنازہ مقامی قبرستان نو تھیں میں ادا کی گئی ، پاک فوج کی جانب سے نماز جنازہ میں بریگیڈئیر ظفر اور کمانڈنٹ کرنل سہیل اقبال سمیت  فوجی افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں شہید کے عزیز اقارب ، دوست  اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیپٹن عاقب ‏ سہرے ‏ شہادت کا رتبہ ‏ سرگودھا ‏ ‏92 نیوز کیپٹن عاقب جاوید ‏

کیپٹن عاقب کی شادی 24اگست کو ہوناتھی

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۲۶ شام ۹:۲۶ شام

سرگودھا ( 92 نیوز) کیپٹن عاقب جاوید نے سہرے سجانے سے پہلے ہی شہادت کا رتبہ پا لیا، شہید کے والد محمد جاوید کا کہنا ہے عاقب کی شادی 24اگست کو ہونا تھی، وہ دس روزہ چھٹی کے بعد 22جولائی کو دوبارہ ڈیوٹی پر گئے تھے۔ اپنا خون دے کر ارض پاک کے چپے چپے کی حفاظت  کرنیوالےجری جونواں کی اس ملک میں کوئی کمی نہیں ، ایسا ہی ایک اور خوبصورت جوان اپنی جوانی قوم پر قربان کرگیا ،دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے کیپٹن عاقب کی  اگلے ماہ شادی تھی۔ چمکتی آنکھوں اور مسکراتے چہرے والا یہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرگودھا ‏ شہر ‏ پینے کا پانی ‏ پانی نایاب ‏ ‏92 نیوز ‏30 ٹیوب خراب

سرگودھا شہر میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۱۷ شام ۸:۱۷ شام

سرگودھا ( 92 نیوز) سرگودھا شہر میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا،شہر کو پانی فراہم کرنے والے 30 ٹیوب خراب ہونے سے 80 سے زائد کالونیوں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،شہری پانی خرید کر پینے پرمجبور ہوگئے۔ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے سنگین ہونے لگا،  واٹرسپلائی کیلئے لگائے گئے  51 میں سے 30 ٹیوب ویل یا تو بند ہو چکے یا پھر خراب پڑے ہیں، یہاں تک کہ موٹریں اور دیگر سامان بھی غائب ہونے لگا۔ ٹیوب ویل کی بندش سے شہر کی 80 فیصد کالونیاں پینے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک بارش موسم خوشگوار لاہور ‏ ‏92 نیوز راولپنڈی گوجرانوالہ لاہور سرگودھا فیصل آباد ساہیوال بہاولپور ڈی جی خان

ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۳۰ شام ۴:۳۰ شام

لاہور (92 نیوز)راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، قلات، ژوب، سبی،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور کشمیر  سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ  لاہور کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ساون کے بادل دو روز وقفے کے بعد پھر برس پڑے،لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں جل تھل ایک کردیا، بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور شہر کی کئی سڑکیں تالاب میں بدل گئیں،کئی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد پانی جمع ہوگیا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میڈیکل اور ڈینٹل کالج‏ انٹری ٹیسٹ ‏ ‏25اگست لاہور ویب ڈیسک ‏ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور‏ فیصل آباد ‏ ملتان‏ راولپنڈی‏ گجرات‏ گوجرانوالہ‏ سیالکوٹ ساہیوال سرگودھا بہاولپور حسن ابدال ڈی جی خان رحیم یار خان

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ25اگست کو ہوگا ۔ لاہور، فیصل آباد ، ملتان، راولپنڈی،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال ، سرگودھا، بہاولپور، حسن ابدال، ڈی جی خان اور رحیم یار خان شامل ہیں، انٹری ٹیسٹ صبح10بجے شروع ہوگا اور ساڑھے 12بجے اختتام پذیر ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ کے پرچے کی تیاری سے لیکر اس کی ترسیل تک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

سرگودھا سیال موڑ ٹریلر پولیس گاڑی ٹکر ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کامران یوسف

سرگودھا میں ٹریفک حادثہ، ایس ایس پی ریسرچ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۸ شام ۴:۱۸ شام

 سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں سیال موڑ کے قریب موٹروے پر پولیس کی سرکاری گاڑی سیمنٹ سے بھرے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لاہور کامران یوسف ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔ سیال موڑ کے قریب لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لاہور کامران یوسف کی گاڑی سیمنٹ سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں کامران یوسف اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی کامران یوسف ملک کا تعلق گجرات سے تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز لاہور سرگودھا فیصل آباد گوجرانوالہ ساہیوال ‏ بہاولپور ‏ بارش کی پیش ‏ موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ دن ۱۱:۵۷ دن

اسلام آباد اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،  موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ساہیوال اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی  شدید گرمی کا راج  رہے گا ۔ شہر قائد کا موسم گرم اورمرطوب ہو گا جب کہ  بادلوں کے برسنے کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ لاہورمیں دن کے آغاز پر ہی سورج آگ برسانے لگا، پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ گیا، شہر  کا درجہ حرارت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم گرم اور خشک اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پنجاب ‏ سندھ ‏ بلوچستان ‏ خیبرپختونخوا ‏ شہر لاہور ‏ ‏36 ڈگری ‏ مالاکنڈ ہزارہ ‏ کشمیر ‏ بارش برسنے کی پیشگوئی ‏ شدید گرمی ‏ پارہ 45 ڈگری ‏ تربت ‏ درجہ حرارت 49 ڈگری ‏ سکھر ‏ ملتان ‏ پشاور ‏ شہر قائد ‏ پارہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ‏ محکمہ موسمیات ‏ ہوا کی رفتار مردان ‏ کوہاٹ ‏ بارش کی پیش گوئی ‏ سرگودھا راولپنڈی گوجرانوالہ گلگت بلتستان ‏ بادل برسنے کا امکان ‏

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم ا...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ دن ۱۰:۵۹ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک  رہے گا۔  پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم  رہنے کا امکان ہے ۔ شہر  لاہور میں پارہ آج صبح ہی 36 ڈگری سے اوپر چلا گیا ،  کراچی میں بھی گرمی اور حبس کا زور برقرار  ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ ادھر مالاکنڈ، ہزارہ اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ جون میں سورج پورے جوبن پر  آگیا ، ملک کے میدانی علاقوں میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز