Tag Archives: سردی

سردی ، دھیرے دھیرے ، پیش قدمی ، ناران کاغان ، چھ انچ ، برف

سردی کی دھیرے دھیرے پیش قدمی جاری ، ناران ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۶ شام ۶:۵۶ شام

 ناران (92 نیوز) سردی کی دھیرے دھیرے پیش قدمی جاری ہے۔ ناران کاغان میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ کمراٹ ، لواری ٹاپ عشیرئی درہ اور بن شاہی میں بھی سفید گالوں کی برسات ہوئی۔ ملک بھر کا موسم دلفریب ہو گیا۔ کہاں بارش تو کہیں برفباری نے نظارے حسین بنا دیئے۔ ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید ژالہ باری نے موسم مزید سرد کر دیا۔ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ دیوسائی میں برفباری سے گلتری اور استور جانے والی راستے بند ہوئے ۔ دیوسائی، برزل ٹاپ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سردی برفانی طوفان، ڈرائیور انڈیانا

سردی نے جاتے جاتے امریکی ریاستوں کو پھر ل...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۴۹ شام ۳:۴۹ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) سردی نے جاتے جاتے ایک بار پھر امریکی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امریکا کی کئی وسطی ریاستوں میں برفانی طوفان، برف کے ڈھیر لگنے کے باعث ڈرائیور پھنس گئے۔ امریکی ریاستیں ایک بار پھر شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں آگئیں۔ جان لیوا طوفانی ہواؤں کے باعث شہریوں کو شدید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ نبراسکا اور اور آئیوا میں سیلابی صورت حال پیدا ہوچکی ہے جبکہ الباما، انڈیانا اور کینٹکی میں طوفانی بگولوں کا خطرہ ہے۔ وسطی امریکا میں آنے والے طوفان کو بومب سائیکلون کا نام دیا گیا ہے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب

پنجاب ،بلوچستان،خیبرپختونخوا میں موسلاد...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ دن ۱۱:۰۷ دن

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش  سے جل تھل ایک ہوگیا۔ پنجاب لاہور، فیصل آباد ، ساہیوال اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں تیز اور مسلسل ہونے والی بارش نے جاتی سردی کو پھر آواز دے دی ۔ ملک بھر میں بارشوں سےخنکی ایک بار پھر بڑھ گئی۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد جاتی سردی کو بریک لگ گئی۔ لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد سمیت  پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں ابر کرم برسا ۔ اوکاڑہ ، ساہیوال ،ملتان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری  ہے  ۔ میانوالی اور جتوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سردی برفباری گھنگھورگھٹائیں وادی نیلم لینڈ سلائیڈنگ گلگت بلتستان

ملک بھر میں سردی کا راج برقرار ، میدانی عل...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۲ شام ۱۲:۲۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں سردی کا راج برقرار ہے۔ میدانی علاقوں میں بارشوں سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کہیں برفباری ، کہیں بارشیں ، تو کہیں گھنگھورگھٹائیں ، ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ شمالی علاقہ جات میں برفباری اور میدانی علاقوں میں حالیہ بارشوں سےجاڑے کی شدت بڑھ گئی۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور مہوڈنڈ میں  پانچ سے  چھ فٹ تک برف  پڑ چکی ہے۔ شدید برفباری کے باعث  ٹھنڈیانی کا  ایبٹ آباد شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ سیکڑوں افراد محصور ہو کر رہ گئے۔ اشیا خورونوش کی قلت سے شہری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گہرے بادلوں دھند موٹروے پولیس محکمہ موسمیات سردی

لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں سے ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت دیگر شہروں میں گہرے بادلوں کا راج ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کہیں بادل ،کہیں بارش۔ کہیں دھند تو کہیں برف ہی برف ۔ ملک میں موسم کے کئی رنگ بکھر گئے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں گہرے بادلوں کا راج ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ گوجرانوالہ اور نارووال میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کئی مقامات پر مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بارش رکتے ہی دھند نے ڈیرے جما لیے۔ حبیب آباد، رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہلکی ب...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن ۸:۱۱ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ ملک بھر میں موسم سرما جوبن پر ہے۔ کراچی میں رم جھم کا ایک اور دور چل گیا ۔  کیماڑی ،آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بارش سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ نیو کراچی ، نارتھ کراچی اور ناظم آباد میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ ادھر سندھ کے دیگرشہروں سکھر ،قمبر، لاڑکانہ، دادو اور گھوٹکی میں بھی بارش ہوئی جس سے اندرون سندھ میں بھی سردی بڑھ گئی۔ بارش کےبعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی میں رات گئے بارش سے سردی کی شدت میں ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن ۱۰:۰۹ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں رات گئے بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ۔ صبح ہوتے ہی موسم انتہائی حسین اور دلفریب ہو گیا۔ ملک بھر میں موسم سرما جوبن پر ہے۔ کراچی میں رم جھم کا ایک اور دور چل گیا ۔ گزشتہ رات مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ برسات ہوتے ہی سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ شہر قائد میں کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں رم جھم کے بعد صبح ہوتے ہی موسم بھی انتہائی حسین ہو گیا اور سورج نے منہ دکھایا تو ہر منظر سہانا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سردی ‏

ملک بھر میں سردی کی لہر ، موٹرویز پر دھند ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ دن ۱۱:۰۱ دن

لاہور ( 92 نیوز) ملک بھر میں سردی ہی سردی ہے ۔  حالیہ بارشوں، ژالہ باری اور بالائی علاقوں میں برفباری کےباعث ٹھنڈ بڑھ گئی ۔ دوسری جانب قومی شاہراہ اور موٹرویز پر دھند کاراج ہے ۔ قومی شاہراہ اور موٹرویز پر دھند  کا راج رہا ۔ لاہور سے شیخوپورہ  اور خانیوال ملتان روڈ دھند کے باعث بند کیا گیا۔ صبح کے اوقات میں ،ملتان ، رحیم یار خان ، صادق آباد ، میاں چنوں  خانیوال،اوکاڑہ اورساہیوال  میں دھند چھائی رہی۔ لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ میں  بھی  راستے دھندلا گئے، دھند کے باعث جام پور میں کراچی سے پشاور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب،اسلام آباد،کراچی کے مختلف علاقوں ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ دن ۱۰:۵۷ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ، فیصل آباد کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ابر کرم جم کر برسا ، اتنا برسا کہ جل تھل ایک ہو گیا  دوسری جانب ملکہ کوہسار اور شمالی علاقہ جات میں برفباری سے جاڑے کی شدت بڑھ گئی ۔ لاہور ، فیصل آباد ، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، کبھی ابر کرم زور سے برستا ہے تو کبھی رم جھم  اور کالے سیاہ بادل  اپنا رنگ دکھاتے ہیں ۔ پنجاب میں  شیخوپورہ،گوجرخان،گوجرانوالہ اورگجرات میں بادلوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز