Tag Archives: ساہیوال

ملک بارش موسم خوشگوار لاہور ‏ ‏92 نیوز راولپنڈی گوجرانوالہ لاہور سرگودھا فیصل آباد ساہیوال بہاولپور ڈی جی خان

ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۳۰ شام ۴:۳۰ شام

لاہور (92 نیوز)راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، قلات، ژوب، سبی،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور کشمیر  سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ  لاہور کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ساون کے بادل دو روز وقفے کے بعد پھر برس پڑے،لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں جل تھل ایک کردیا، بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور شہر کی کئی سڑکیں تالاب میں بدل گئیں،کئی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد پانی جمع ہوگیا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میڈیکل اور ڈینٹل کالج‏ انٹری ٹیسٹ ‏ ‏25اگست لاہور ویب ڈیسک ‏ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور‏ فیصل آباد ‏ ملتان‏ راولپنڈی‏ گجرات‏ گوجرانوالہ‏ سیالکوٹ ساہیوال سرگودھا بہاولپور حسن ابدال ڈی جی خان رحیم یار خان

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ25اگست کو ہوگا ۔ لاہور، فیصل آباد ، ملتان، راولپنڈی،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال ، سرگودھا، بہاولپور، حسن ابدال، ڈی جی خان اور رحیم یار خان شامل ہیں، انٹری ٹیسٹ صبح10بجے شروع ہوگا اور ساڑھے 12بجے اختتام پذیر ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ کے پرچے کی تیاری سے لیکر اس کی ترسیل تک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز لاہور سرگودھا فیصل آباد گوجرانوالہ ساہیوال ‏ بہاولپور ‏ بارش کی پیش ‏ موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ دن ۱۱:۵۷ دن

اسلام آباد اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،  موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ساہیوال اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی  شدید گرمی کا راج  رہے گا ۔ شہر قائد کا موسم گرم اورمرطوب ہو گا جب کہ  بادلوں کے برسنے کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ لاہورمیں دن کے آغاز پر ہی سورج آگ برسانے لگا، پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ گیا، شہر  کا درجہ حرارت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال ‏ ڈی ایچ کیو اسپتال ‏ مبینہ غفلت ‏ ‏5 نومولود جاں بحق ‏92 نیوز ڈاکٹروں نے غفلت ‏ لاپرواہی کی انتہا ‏ چلڈرن وارڈ

ساہیوال ، ڈی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ غفل...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۵۶ شام ۷:۵۶ شام

ساہیوال ( 92 نیوز) ساہیوال میں ڈاکٹروں نے  غفلت اور لاپرواہی کی انتہا کردی، ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں مسیحاؤں کی مبینہ غفلت سے 5 نومولود جاں بحق ، احتجاج کرنے پر لواحقین کو دھکے دیکر اسپتال سے باہر نکال دیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال میں مسیحا علاج  کی بجائے موت بانٹنے لگے،   مبینہ غفلت  سے متعدد ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، چلڈرن وارڈ میں اے سی کی بندش کے باعث 5 نومولود بچے  دم توڑ گئے۔ لواحقین نے الزام  عائد کیا چلڈرن وارڈ میں بجلی کی بار بار بندش اور اے سی نہ چلانے کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب

پنجاب ،بلوچستان،خیبرپختونخوا میں موسلاد...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ دن ۱۱:۰۷ دن

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش  سے جل تھل ایک ہوگیا۔ پنجاب لاہور، فیصل آباد ، ساہیوال اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں تیز اور مسلسل ہونے والی بارش نے جاتی سردی کو پھر آواز دے دی ۔ ملک بھر میں بارشوں سےخنکی ایک بار پھر بڑھ گئی۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد جاتی سردی کو بریک لگ گئی۔ لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد سمیت  پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں ابر کرم برسا ۔ اوکاڑہ ، ساہیوال ،ملتان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری  ہے  ۔ میانوالی اور جتوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال دھمکی آمیز کال سی ٹی ڈی افسر وکیل سید شہباز حیدر خلیل ساہیوال

ساہیوال کے متاثرین کے وکیل کو دھمکی آمیز...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ شام ۹:۳۳ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے وکیل کو دھمکی آمیز کال سی ٹی ڈی افسر نے نہیں بلکہ ایک دوست نے کی۔ 92 نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق وکیل سید شہباز حیدر کو ڈاکٹر ہمایوں تیمور نے فون کیا تھا۔ ہمایوں تیمور کا کہنا ہے کال مذاق میں کی۔ 92 نیوز سے  بات کرتے ہوئے  وکیل سید شہباز حیدر کے دوست ڈاکٹر مرزا ہمایوں کا کہنا تھا کہ جو دھمکی آمیز کال شہباز حیدر نے پریس کانفرنس میں سنائی وہ سی ٹی ڈی آفیسر کی نہیں تھی۔ میں نے گپ شپ میں دوستی کے ناطے کال کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال میں بغیر سوچے سمجھے فائرنگ کا حکم...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ شام ۹:۱۴ شام

ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال میں ذیشان اور خلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمرنے دیا، نائنٹی ٹونیوز حقائق سامنے لے آیا۔ سانحہ ساہیوال کے سلسلے میں اب انکشاف ہواہےکہ ذیشان اورخلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا۔ نائنٹی ٹو کوملنے والی ہوش ربامعلومات کےمطابق سی ٹی ڈی ذیشان کوزندہ پکڑنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کی فوٹیج میں جواد قمر کی موجودگی کی نشاندہی کر لی گئی، وہ پہنچنے کے بعد کار سے سامان نکلواتے رہے۔ جواد قمر کے احکامات پر ہی لاشوں کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب ، ارکان صوبائی اسمبلی ، تنخواہوں ، بل ، ترمیم ، عثمان بزدار

سانحہ ساہیوال ، پنجاب اسمبلی میں اِن کیمر...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۲۸ شام ۶:۲۸ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر پنجاب اسمبلی کے ان کیمرہ سیشن میں اپوزیشن غیر مطمئن نظر آئی۔ سانحہ ساہیوال پر صوبائی حکومت نے ارکان پنجاب اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم فضیل اصغر نے ارکان کو بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے ذیشان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ایوان میں پیش کر دئیے۔ ذیشان کے شدت پسند عناصر سے تعلق کا ریکارڈ بھی ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ سانحہ کے حوالے سے حکومتی اقدامات بارے بھی ایوان کو بتایا گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان کو بریفنگ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار

سانحہ ساہیوال : سی ٹی ڈی افسران خلیل،اس کے...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ شام ۹:۱۴ شام

لاہور (92 نیوز) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ابتدائی رپورٹ پیش میں سانحہ ساہیوال میں خلیل سمیت اسکے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھرا دیا۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ساہیوال کے خلاف کارروائی کا فیصلہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۴۶ شام ۲:۴۶ شام

 لاہور (92 نیوز) ساہیوال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں سی ٹی ڈی کے سولہ نامعلوم اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ قوم کو افسردہ کرنے والے ساہیوال واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقتول خلیل کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق دس اہلکار وردی اور چھ سادہ لباس تھے۔ مقدمے میں  دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے اندارج کے بعد  ورثا نے ساہیوال بائی پاس کے قریب احتجاج بارہ گھنٹے بعد ختم کردیا ۔ مقتولین کی میتیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے وال...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۲۴ شام ۲:۲۴ شام

لاہور (92 نیوز) ساہیوال مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والی اریبہ ساتویں کلاس کی طالبہ اور نعت کا خصوصی شغف رکھتی تھی۔ بکھری کتابیں اور سرخ بیگ یہ ہے ننھی اربیہ  کا کل سرمایہ جس کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا۔ اب ننھی اریبہ سرخ بیگ کو تو نہ تھام سکے گی ، لیکن اریبہ کا یہ سرخ بیگ اور کتا بیں اسکے بہن بھائی اور اہلخانہ کو ہر پل  اریبہ  کی یاد ضرور دلاتے رہیں گے۔ اریبہ کو نعت  کا خصوصی شغف تھا ، یہی نہیں اریبہ نے نعتوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال

ساہیوال کے مشکوک مقابلے میں زخمی تین بچوں...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۰۹ شام ۲:۰۹ شام

لاہور (92 نیوز) ساہیوال کے مشکوک مقابلے میں زخمی ہونے والے تین بچوں کو طبعی امداد دینے کے بعد ایمرجنسی سے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔ قادرآباد میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے مشکوک مقابلےمیں دو خواتین سمیت چار افراد کی ہلاکت نے ملک میں بھونچال برپا کر دیا ہے۔ واقعے میں تین کمسن بچے عمیر، منیبہ اور ہادیہ زخمی بھی ہوئے تھے۔ سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والےتینوں بچوں کو علی الصبح جنرل اسپتال لاہورمنتقل کیا گیا جہاں ان کے طبی معائنہ ہوا ، ایکسرے بھی کئے گئے۔ رپورٹ کےمطابق ننھےعمیر کی ٹانگ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال میں مبینہ مقابلہ، نئی ویڈیو نے سی...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام ۱۲:۲۹ شام

 ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال میں مبینہ مقابلے کی نئی ویڈیو نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ نئی ویڈیو نے سب کچھ واضح کر دیا۔ گاڑی میں بیٹھے شہری نے موبائل سے فوٹیج بناکر سارا واقعہ بے نقاب کر دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے خلیل کی گاڑی کو ٹکر مار کر روکا اور سب سے پہلے گاڑی میں سوار بچوں کو اتارا جس کے چند سیکنڈز بعد اہلکاروں نے سیدھی فائرنگ کر دی ۔ اہلکاروں نے گاڑی پر انتہائی قریب سے گولیاں چلائیں جب کہ گاڑی میں موجود ذیشان اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال کا خوفناک واقعہ سی ٹی ڈی کے بدلتے ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۰۱ دن ۹:۰۱ دن

 ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال کا خوفناک واقعہ سی ٹی ڈی کے ہر لمحے بدلتے موقف کے باعث مزید مشکوک ہو گیا۔ ساہیوال کا خوفناک واقعہ جہاں ملک بھر میں بھونچال کا باعث بن گیا وہیں سی ٹی ڈی کے پل پل بدلتے موقف نے جلتی پر تیل کا کام کیا ۔ مبینہ مقابلے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کا واقعہ رپورٹ ہوا تو سی ٹی ڈی کا موقف سامنے آیا کہ اغوا کار تھے ، بچے بازیاب کرا لئے گئے ۔ ساتھی موٹر سائیکل پر سوار تھے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملک بھر میں واقعے پر غم و … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال

ساہیوال کے نزدیک مبینہ مقابلہ ، سی ٹی ڈی ک...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۵:۱۳ شام ۵:۱۳ شام

ساہیوال ( 92 نیوز) ساہیوال میں مبینہ مقابلے میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک  جب کہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ ساہیوال ٹول پلازہ کے نزدیک کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے شادی میں شرکت کے لئے جانے والی گاڑی پر فائر کھول دیے ، فائرنگ سے گاڑی میں سوار خاوند خلیل اس کی اہلیہ نبیلہ اور بیٹی اریبہ ڈرائیور ذیشان ہلاک ہو گئے ۔ سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار بچہ عمیر بھی زخمی ہوا جب کہ  دو بچے محفوظ رہے ۔ مبینہ مقابلہ ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب دن بارہ  بجے پیش آیا، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز