Tag Archives: سانحہ چونیاں

سانحہ چونیاں، مرکزی ملزم ،ایک اور قتل، اعتراف،92 نیوز

سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم کا ایک اور قتل ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۱ دن ۵:۲۱ دن

چونیاں (92 نیوز) سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم سہیل شہزاد  نے ایک اور قتل کا اعتراف  کر لیا۔ ملزم نے 2016میں 8 سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا۔ ملزم سہیل شہزاد نے 2016میں 8 سالہ عبدالحمید کو اغوا کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا تھا، بچے کی لاش روہی نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ ایس پی انویسٹی گیشن مرزا قدوس بیگ کے مطابق ملزم نے 8 سالہ بچے کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ چونیاں ‏ مقتول بچوں کے والدین پھانسی دینے کا مطالبہ لاہور ‏ ‏92 نیوز

سانحہ چونیاں کے ملزم سے مقتول بچوں کے وال...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۵ شام ۶:۳۵ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ چونیاں میں ملوث ملزم سے قتل ہونیوالے بچوں کے والدین نے ملاقات کی ، والدین نے چیف جسٹس سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی ۔ سانحہ چونیاں میں متاثرہ والدین نے چار بچوں کے قتل میں ملوث ملزم سہیل شہزاد سے ملاقات کی  ،  سفاک ملزم نے چاروں بچوں کے والدین کے سامنے تسلیم کیا ہے کہ بچوں کو میں نے اغواء کے بعد قتل کیا۔ مقتول بچے فیضان کے والد نے کہا کہ بس نہیں چل رہا  کہ میں  ملزم سہیل کو گلا گھونٹ کر مار دیتا، باقی  مقتول … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ چونیاں کریمنل ریکارڈ لاہور ‏ ‏92 نیوز

سانحہ چونیاں کے ملزم کا مزید کریمنل ریکار...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ دن ۱۱:۳۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ چونیاں کے چار بچوں کے قاتل ملزم  سہیل شہزاد کے مزید کریمنل ریکارڈ سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ملزم سہیل شہزاد چونیاں کے علاقے الہ آباد میں بھی کافی عرصہ چنگ چی  چلاتا رہا ہے ،  ملزم کے خلاف چھ مقدمات کا ریکارڈ سامنے آگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چوری ، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں تھانہ الہ آباد  اور تھانہ صدر چونیاں کا  اشتہاری ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ سہیل شہزاد کی گرفتاری کی خبر خود وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فرانزک ایجنسی ‏ سانحہ چونیاں ‏ آئی جی لاعلم شاباش لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز ‏ وزیر اعلی

فرانزک ایجنسی نے سانحہ چونیاں کے ملزم سے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ دن ۱۰:۴۳ دن

لاہور (روزنامہ 92 نیوز )وزیر اعلیٰ سے شاباش وصول کرنے کی غرض سے سربراہ فرانزک ایجنسی  نے آئی جی پنجاب کو سانحہ چو نیاں کے ملزم کی شناخت کے معاملہ سے لاعلم رکھ کر ایوان وزیر اعلیٰ کو اسکی ڈی این اے رپورٹ پیش  کی ۔ سانحہ چونیاں کا ملزم 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے فرانزک ایجنسی  سے رپورٹ ملنے پر  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایمرجنسی میں آئی جی کو طلب کر لیا ،  ذرائع نے بتایا کہ قواعد کے مطابق فرانزک سائنس لیبارٹری ملزموں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے سامنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ چونیاں ‏ ملزم ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز

سانحہ چونیاں کا ملزم 15 روزہ جسمانی ریمانڈ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۵ شام ۳:۵۵ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ چونیاں کے ملزم  سہیل شہزاد  کو لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔ سانحہ چونیاں میں چار معصوم بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ بالآخر قانون کی پکڑ میں آ  گیا،ملزم سہیل شہزادکوڈی این اےمقتول بچوں سے  میچ ہونے پر سی ٹی ڈی نے  حراست میں لےکرلاہور منتقل کیا ۔ واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسران میں سے ایک آفیسر کے مطابق تحقیقات کے دوران روایتی تفتیشی ذرائع کے ساتھ  ہیومن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ چونیاں ‏ ملزم ‏ حساس ادارے ‏ لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز

سانحہ چونیاں کے ملزم کی گرفتاری میں حساس ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۸ دن ۱۱:۴۸ دن

لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم سہیل شہزاد کی گرفتاری میں اہم کردار حساس ادارے نے ادا کیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے ملزم سہیل کو ٹریس کرنے کے بعد پولیس کے دو ایس پی رینک کے افسروں کو ساتھ لیجا کر تین سے چار بجے کے درمیان گرفتار کیا ۔ اہم حساس ادارے کی ٹیم سانحہ چونیاں کے فوری بعد متحرک ہو چکی تھی اور اہم ترین حساس آلات کے ذریعے ملزم کو ٹریس کیا گیا  ، ملزم کے پاس چار مختلف موبائل فون سمز تھیں جو وہ مختلف اوقات میں استعمال کرتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ چونیاں، سفاک ملزم، سہیل شہزاد، لاہور منتقل، 92 نیوز

سانحہ چونیاں کا سفاک ملزم سہیل شہزاد لاہو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ دن ۲:۲۰ دن

لاہور(92 نیوز) سانحہ چونیاں کے سفاک ملزم سہیل شہزادکو لاہور منتقل کردیا گیا، ملزم کو سی ٹی ڈی نے تحویل میں لے لیا، ملزم کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹیلی فون کرکے سانحہ چونیاں کے ملزم کی گرفتاری پر شاباش دی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دن رات کی محنت کے بعد ہم نے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم کو ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں سے ڈی این اے کے ذریعے شناخت کیا گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز