Tag Archives: سانحہ ساہیوال

پنجاب حکومت، سانحہ ساہیوال، ملزموں کی بریت، ہائیکورٹ میں اپیل، لاہور، 92 نیوز

پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ شام ۸:۲۹ شام

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت ان ایکشن، سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالصمد نے اپیل دائر کی، اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردی عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرکے ملزموں کو بری کیا۔ ٹرائل عدالت نے ویڈیو ریکارڈ کو نظر انداز کیا، قانونی طریقہ کار کے برعکس گواہوں کو تحفظ فراہم نہیں کیاگیا،،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ اہم ترین کیس کی عدالتی کارروائی ان کیمرہ نہیں کی گئی، ٹرائل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، سانحہ ساہیوال ، خصوصی عدالت ، فیصلے ، پنجاب حکومت ، اپیل ، ہدایت

وزیراعظم کی سانحہ ساہیوال کے فیصلے پر پنج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۸ شام ۲:۲۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان نے کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی۔ حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال ‏ تمام ملزم بری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ انسداد دہشتگردی ‏ شک کا فائدہ کے مقتول ذیشان ‏ احتشام ‏ بیانات قلمبند ‏ عمیر ، منیبہ بھائی جلیل

سانحہ ساہیوال کے تمام ملزم بری کر دیے گئے

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۳ شام ۱:۱۳ شام

لاہور ( 92 نیوز ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے تمام ملزم بری کر دیے ، ملزمان کو  شک کا فائدہ دے کر بری کیا۔ سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت مجموعی طور پر 49 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے ، مقتول خلیل کے بچے عمیر ، منیبہ اور بھائی جلیل سمیت دیگر گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرائے تھے ۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے تمام  ملزموں کو بری کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب مبینہ مقابلے میں  گاڑی پر فائرنگ  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال ‏ تمام ملزم بری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ انسداد دہشتگردی ‏ شک کا فائدہ کے مقتول ذیشان ‏ احتشام ‏ بیانات قلمبند ‏ عمیر ، منیبہ بھائی جلیل

سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی نے رپورٹ وزیر ا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۲۲ شام ۵:۲۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ  وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کو جمع کرا دی ۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ذیشان کا کالعدم تنظیم داعش کیساتھ تعلق تھا ،ذیشان کے موبائل کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ذیشان داعش پنجاب کے کمانڈر خالد عرف بٹ صاحب کیساتھ رابطے میں تھا ۔ وہ داعش کا ایکٹو ممبر ہونے کیساتھ ساتھ نیٹ ورک کے تمام دہشتگردوں کا سہولت کار بھی تھا، رپورٹ کے مطابق وقوعہ سےایک ہفتہ قبل ذیشان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہنڈا سٹی گاڑی میں بارودی مواد ساہیوال لیکر گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال ‏ تمام ملزم بری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ انسداد دہشتگردی ‏ شک کا فائدہ کے مقتول ذیشان ‏ احتشام ‏ بیانات قلمبند ‏ عمیر ، منیبہ بھائی جلیل

سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی نے خلیل اور اہل...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۴۳ شام ۳:۴۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سانحہ ساہیوال میں جے آئی ٹی رپورٹ  تیار کر لی گئی  ہے ۔ ذرائع کے مطابق  رپورٹ میں کہا گیا کہ  خلیل اور اس کا خاندان بے قصور  تھے ،  معصوم اہلخانہ کو بچایا جا سکتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں ذیشان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذیشان کے دہشتگردوں سے روابط تھے،وہ دہشتگردوں کو اپنے گھر میں پناہ دیتا تھا۔ گزشتہ ماہ کی  19 تاریخ کو ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب دن 12 بجے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال ‏ تمام ملزم بری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ انسداد دہشتگردی ‏ شک کا فائدہ کے مقتول ذیشان ‏ احتشام ‏ بیانات قلمبند ‏ عمیر ، منیبہ بھائی جلیل

سانحہ ساہیوال ، ذیشان کے بھائی احتشام کا ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۱۶ شام ۵:۱۶ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی کا بھی بیان قلمبند کر لیا جس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ سانحہ ساہیوال لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر مقتول خلیل کی فیملی کے بعد جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کی فیملی کو بھی بلا لیا۔ ذیشان  کے بھائی احتشام نے اپنے وکلاء کے ہمراہ جے آئی ٹی کو اپنا تحریری بیان پولیس کلب میں جمع کروا دیا ۔ تحریری بیان کے مطابق احتشام نے مؤقف اپنایا کہ اسکا بھائی شریف النفس انسان اور وہ کمپیوٹر اسیسریز اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سانحہ ساہیوال منو بھائی

ن لیگ والوں کا لڈیاں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۴۳ شام ۶:۴۳ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ن لیگ والوں کا لڈیاں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے، وہ ایسے خوشیاں منا رہے ہیں جیسے شہبازشریف بری ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو درست قرار دیا۔ دوسری طرف الحمراء ہال میں منو بھائی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نامور کالم نگارکو خراج عقیدت پیش کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انکی وزارت فنکاروں اور صحافیوں کیلئے کام کررہی ہے۔ کہا جب سے وزارت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال ‏ تمام ملزم بری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ انسداد دہشتگردی ‏ شک کا فائدہ کے مقتول ذیشان ‏ احتشام ‏ بیانات قلمبند ‏ عمیر ، منیبہ بھائی جلیل

لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ساہیوال کی جوڈیش...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۰۶ شام ۱:۰۶ شام

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دےدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ساہیوال واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے درخواستوں کی سماعت کی ۔ جے آئی ٹی کے سربراہ اعجازشاہ  نےبتایا کہ جے آئی ٹی نے مقتول خلیل کے ورثا اوردیگرکے بیانات ریکارڈ  کیے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کےسربراہ سےاستفسارکیاکہ وہ کیس ڈائری دکھادیں جس میں درج ہےکہ فلاں فلاں کوطلب کیاہے۔  جو لسٹ عدالت نے فراہم کی تھی اس کے مطابق ان افراد کو طلب کیا گیا؟۔ چیف جسٹس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال فرانزک رپورٹ آپریشن پولیس موبائل ذیشان سی ٹی ڈی

سانحہ ساہیوال کو غلط رنگ دینے کا سی ٹی ڈی ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۱۱ شام ۴:۱۱ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال کو غلط رنگ دینے کا سی ٹی ڈی کا پلان بے نقاب ہو گیا۔ نائنٹی ٹونیوز نے فرانزک رپورٹ کے مندرجات حاصل کر لئے جس میں  آپریشن کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک لیبارٹری کو اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ اور پولیس موبائل بدل دی گئیں۔ پولیس موبائل کو کھڑی کر کے گولیوں کا نشانہ بنا کر فائرنگ کا تبادلہ بتایا گیا۔ اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ بھی بدل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذیشان کی گاڑی کو ایک سے ڈیڑھ فٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی جی پنجاب

سانحہ ساہیوال جیسے حادثات ہو جاتے ہیں ، ن...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ شام ۴:۰۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ سانحہ ساہیوال جیسے حادثات  ہو جاتے ہیں ، پولیس نظام میں بہتری لا رہے ہیں ۔ پولیس ٹریننگ کالج روات میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے خصوصی شرکت کی ، انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا جب کہ ریکروٹس نے انہیں سلامی پیش کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے مولانا سمیع الحق کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کیا،انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال جیسے حادثات رونما ہو جاتے ہیں ، نظام میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال خلیل جے آئی ٹی سی ٹی ڈی ریسکیو

سانحہ ساہیوال ، جاں بحق خلیل کی فیملی نے ج...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ دن ۱۱:۲۵ دن

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کی فیملی نے جے آئی ٹی کو بیانات قلمبند کروا دیئے۔ سانحہ ساہیوال میں لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی نےجاں بحق ہونے والے خلیل کی فیملی کے بیانات قلمبند کر لئے۔ خلیل کے زخمی بیٹے عمیر نے تحریری بیان میں بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پہلے انکی گاڑی کے ٹائروں پر فائر کیے۔ گاڑی رکنے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ذیشان پر فائرنگ کر دی جس کے بعد ایک اہلکار نے کسی کو فون ملایا۔ عمیر نے اپنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال

لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال پر جوڈی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۰۸ شام ۳:۰۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی سماعت کے دوران آئی جی پنجاب پیش نہ ہوئے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردارشمیم احمد خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سانحہ ساہیوال کی جےآئی ٹی کی تشکیل کیخلاف اور جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے ایک جیسی درخواستوں پر سماعت کی  ۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اعجاز شاہ عدالت میں پیش ہوئے ،  جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے دلائل پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےباور کرایاکہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینا وفاقی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم عمران خان ترقیاتی پیکیج صحت کارڈز اسکیم وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نیشنل ایکشن پلان

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۲:۴۱ شام ۲:۴۱ شام

 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے ۔ وزیراعظم  ایوان وزیر اعلیٰ میں اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ کپتان  دوپہر میں لاہور پہنچیں گے ۔ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان  گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔ اس موقع پر  وزیراعظم  کو پولیس ریفارمز  اور سانحہ ساہیوال  کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ مختلف پارٹی رہنما بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سانحہ ساہیوال جوڈیشل کمیشن جلیل

وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جوڈی...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ شام ۱۱:۱۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ سانحہ ساہیوال پر ہر طرف سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی صدائیں اُٹھیں تو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک  ہی بیان میں سب کچھ پلٹ کے رکھ دیا ۔ وزیراعظم سے ون ٹو ون ملاقات کے بعد انہوں نے کہا جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فوری کوئی امکان نہیں اور نہ ہی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تحقیقات درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ ادھر سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال

سانحہ ساہیوال پر بننے والی جے آئی ٹی کی گ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۴۵ شام ۲:۴۵ شام

لاہور ( 92 نیوز ) سانحہ ساہیوال پر بننے والی جے آئی ٹی نے گرفتار ملزموں سے واقعے کی تفتیش  کی ۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے گرفتار اہلکاروں سے سوال کیا کہ  گاڑی پر فائرنگ کس نے کی ، کار میں سوار فراد کیسے ہلاک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں نے جواب دیاکہ گاڑی پر فائرنگ انہوں نے نہیں کی ، کار سوار موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ۔ سانحہ ساہیوال میں  سی ٹی ڈی نے داعش سے تعلق رکھنےو الے چار دہشتگردوں کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا  جس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز