Tag Archives: سانحہ تیز گام

سانحہ تیز گام ‏ جاں بحق ‏ نماز جنازہ ادا میر پور خاص ‏ ‏92 نیوز

سانحہ تیز گام میں جاں بحق 12افراد کی نماز ج...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۵ شام ۱۲:۲۵ شام

میر پور خاص ( 92 نیوز) میر پور خاص میں سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ادھر  کندھ کوٹ میں بھی سانحہ میں جاں بحق  ماں اور2بیٹوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اکتوبر 31 کو تیز گام ایکسپریس  لیاقت پور کے قریب پہنچی تھی کہ اچانک اس کے ایک ڈبے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلے پورے ڈبے  کو اپنی لپیٹ میں لیا پھر تیز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ تیز گام ‏ جاں بحق افراد بہاولپور ‏ ‏92 نیوز

سانحہ تیز گام ،جاں بحق افراد کے ورثا مشکل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ شام ۱۱:۰۴ شام

بہاولپور ( 92 نیوز) لیاقت پور میں سانحہ تیز گام ایکسپریس کا شکار ہونے والوں کے لواحقین مشکلات کا شکار ہیں ، انتظامیہ کی غفلت اور میڈیکل عملے کے عدم تعاون نے لوگوں کو بولنے  پر مجبور کر دیا، بلاول سے ملاقات نہ ہوئی تو میرپور خاص سے تعلق رکھنے والا شخص پھٹ پڑا۔ ٹرین حادثے  کےشکار شہریوں کے لواحقین دہائیاں دینے پر مجبور ہیں ، انتظامیہ کبھی کہتی ہے لیاقت پور جاؤ، کبھی رحیم یارخان، کبھی ملتان تو کبھی بہاولپور، میرپور خاص سےگھنٹوں کی مسافت طے کرکے آنے والے شخص کا صبر جواب دے گیا۔ وکٹوریہ اسپتال بہاولپور کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ تیز گام، برطانوی ، شہزادہ ولیم ، کیٹ مڈلٹن ، ورثاء ، ہمدردی ، اظہار

سانحہ تیز گام، برطانوی شہزادہ ولیم اور کی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۳ دن ۱۱:۳۳ دن

 لندن (92 نیوز) سانحہ تیز گام پر برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت عارف علوی کے نام تعزیتی پیغام بھجوایا ہے ۔ شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان میں تیزگام حادثے کی خبر پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔ ہم حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے واپس لوٹے ہیں۔ افسوسناک سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ The Duke and Duchess of Cambridge have sent a message to … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ تیز گام ‏ گتھی مزید الجھ گئی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سوالہ نشان ‏ عیال شاہد ‏ شارٹ سرکٹ ‏ سلنڈر دھماکہ

سانحہ تیز گام کیسے پیش آیا ، گتھی مزید ال...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۹ شام ۶:۳۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سانحہ تیز گام کیسے پیش آیا ، سوالیہ نشان لگ گیا، ریلوے انتظامیہ کے برعکس ایک عینی شاہد نے  آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دیدی ، کہا کہ  ایک پنکھے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔  وزیر ریلوے شیخ رشید اور ریلوے  حکام نے سلنڈر دھماکے کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا۔ سانحہ تیز گام پیش آنے کی وجہ سلنڈر دھماکہ یا شارٹ سرکٹ ، گتھی سلجھنے کی بجائے مزید الجھ گئی ، ٹرین میں سوار ایک مسافر کے مطابق  ٹرین میں پہلے ہلکی آگ لگی، میں نے زنجیر کھینچی لیکن آگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ تیز گام ، عینی شاہد ، آگ ، شارٹ سرکٹ

سانحہ تیز گام ، عینی شاہد نے آگ لگنے کی وج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ دن ۱۰:۱۰ دن

 رحیم یار خان (92 نیوز) سانحہ تیز گام پر ریلوے انتظامیہ کے برعکس ایک عینی شاہد نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دیدی۔ ایک پنکھے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق ٹرین میں لگا پنکھا تین چار دن سے شارٹ سرکٹ کر رہا تھا، اے سی میں بھی خرابی پیدا ہوئی۔ حادثہ مسافروں کی نہیں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹرین میں سوار ایک مسافر کے مطابق ٹرین میں پہلے ہلکی آگ لگی۔ میں نے زنجیر کھینچی لیکن آگ نے ساری بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کچھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز