Tag Archives: سانحہ تیزگام

سانحہ تیزگام ، جاں بحق ، 3 افراد ، ڈی این اے ، مکمل

سانحہ تیزگام میں جاں بحق مزید 3 افراد کا ڈ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۰ شام ۱۰:۵۰ شام

 رحیم یار خان (92 نیوز) سانحہ تیزگام میں جاں بحق مزید 3 افراد کا ڈی این اے مکمل کر لیا گیا۔ شناخت کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ اب تک57 میں سے 45 لاشیں لواحقین کو دی جا چکی ہیں۔ تین لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ تیز گام ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جھلس کر 73 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آگ کے شعلوں نے تین بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ تیزگام، کراچی ریلوے اسٹیشن، سامان کی تلاشی، نظام سخت، 92نیوز

سانحہ تیزگام، کراچی ریلوے اسٹیشن پر ساما...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ شام ۱۱:۲۸ شام

کراچی (92 نیوز) سانحہ تیزگام کے بعد کراچی میں ریلوے اسٹیشن پرسامان کی تلاشی کا نظام سخت کر دیا گیا۔ ایس پی ریلوے کراچی کے مطابق کینٹ اورسٹی اسٹیشن پرپابندی کے باوجود مسافروں کی سلینڈر لےجانے کی کوشش کی، پاکستان ایکسپریس سے سفر کرنے والے مسافر کے سامان سے چولہا بمعہ گیس سلنڈر برآمد ہوگیا۔ شاہد نواز کا کہنا تھا کہ گیس سلنڈر چولہا بستروں میں چھپایا گیا تھا، کینٹ اسٹیشن پر تبلیغی جماعت کے سامان سے گیس سلنڈر برآمد ہوا، ٹرین بولان میل کے مسافرسے بھی گیس سلنڈر برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ تیزگام،57 میتوں، شناخت، لواحقین، ڈی این اے سیمپلز، رحیم یار خان،92نیوز

سانحہ تیزگام، 57 میتوں کی شناخت کیلئے لواح...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۶ شام ۲:۰۶ شام

رحیم یار خان (92 نیوز) سانحہ تیزگام کے بعد فضا سوگوار ہے، ناقابل شناخت 57 میتوں کی پہچان کیلئے لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز لے لئے گئے، اسپتال ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے نتائج 10 روز تک آئیں گے۔ اس دلخراش حادثہ میں زخمی ہونے والے 48 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، ادھر سرکاری ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے میں ابھی تک 45 افراد لاپتہ ہیں۔ رحیم یار خان ضلعی انتظامیہ کے ترجما ن کے مطابق سانحہ تیزگام ایکسپریس میں زندہ جل کر جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہے۔ شیخ زید اسپتال انتظامیہ کے 62 افراد کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ تیزگام ، ٹرین ، مسیحی ، فیملی ، پانچ افراد

سانحہ تیزگام ، ٹرین میں سوار مسیحی فیملی ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۸ شام ۱۲:۳۸ شام

 رحیم یارخان (92 نیوز) سانحہ تیزگام کئی زندگیاں نگل گیا۔ ٹرین میں سوار کراچی کی مسیحی فیملی کے پانچ افراد کا بھی کوئی اتا پتا نہیں۔ اہل خانہ کینٹ اسٹیشن پر دھکے کھاتے رہے، معلومات نہ مل سکیں۔ کسی کو پیاروں کی لاشیں مل گئی تو کسی اپنےعزیزوں کی کوئی خبر نہیں مل رہی۔ غم سے نڈھال کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے رہائشی کے پانچ عزیز بدقسمت ٹرین میں سوارتھے۔ وہ کسی عزیز کی انتقال پر تعزیت کے لئے راولپنڈی جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد سے ان میں سے کسی ایک سے بھی رابطہ نہیں ہوا۔ لاپتہ افراد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ تیزگام ، جاں بحق ، 3 افراد ، ڈی این اے ، مکمل

سانحہ تیزگام ، جھلس کر جاں بحق 73 مسافروں م...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۴ دن ۸:۵۴ دن

 رحیم یار خان (92 نیوز) سانحہ تیزگام میں جھلس کر جاں بحق 73 مسافروں میں سے بیشتر کی شناخت نہ ہو سکی ۔ 57 میتیں ڈے این اے ٹیسٹ کیلئے رحیم یار خان منتقل کر دی گئیں۔ 22 زخمی شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان ، 9 زخمی وکٹوریہ اسپتال بہاولپور جبکہ 9 زخمی نشتراسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں ۔ متعدد افراد کی حلات تشویشناک ہے ۔ سانحہ تیز گام ایکسپریس کا مقدمہ تھانہ ریلوے خان پور میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ٹرین کے گارڈ سعید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ۔ پولیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز