Tag Archives: زیر آب

جتوئی میں لُنڈی پتافی کے مقام پر دریائے س...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام ۴:۰۶ شام

 جتوئی (92 نیوز) جتوئی میں لُنڈی پتافی کے مقام پر دریائے سندھ کے سیلاب سے کئی بستیاں زیر آب آ گئیں جبکہ متعدد بستیاں دریا برد ہو گئیں۔ کئی ایکڑ کپاس کی فصل سیلاب کی نذر ہو گئی۔ بستی لسکانی، سکھانی ، پتافی، کیکہ،  گُدارہ،  ماچھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ بستی واڈو، چانڈیہ، کہیل، مکول، بستی پنجابی سمیت دیگر علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے والے شہری کھلے آسمان تلے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ۔ ادھردریائے ستلج میں بھی وہاڑی کے علاقے میں اونچے درجے کے سیلاب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مون سون بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۵۶ شام ۵:۵۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مون سون بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی، خیبرپختونخوا میں 2 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر تیز بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں اسکول اور پولیس چوکی سمیت متعدد دیہات زیر آب آگئے ۔ لسبیلہ کے پہاڑوں پر موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ پنجاب ،سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں  بادل کھل کر برسے، موسلادھار بارشوں کے باعث برساتی پانی سیلابی ریلے میں بدل گیا، مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارشیں نشیبی علاقے زیر آب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز بادل ‏ تیز بارش

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ، نشیبی علاق...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن ۸:۳۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برسے ہیں ، راولپنڈی  میں تیز بارش کے باعث ایک ہی خاندان کے دس افراد بہہ گئے  جن میں سے تین جاں بحق ہو گئے جب کہ سات کو بچالیا گیا ،بارش کے باعث ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے۔ مون سون سیزن عروج پر  پہنچ گیا ، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے بادل کھل کر برسے، مورگاہ جبار کالونی میں   ایک ہی خاندان کے 10افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور خیبر پختونخوا علاقوں بارش نشیبی علاقے زیر آب

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ دن ۱۱:۴۲ دن

 پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بنوں، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان میں بھی ابر رحمت خوب برسا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پشاور میں رات سے چھائے بادل صبح سویرے کھل کر برسے۔ گرج چمک کے بعد ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ، باچا خان چوک، بھانہ ماڑی، باڑہ روڈ اور دیگر علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور 250 ملی میٹر بارش نشیبی علاقے زیر آب

لاہور میں 250 ملی میٹر تک بارش ہوئی، نشیبی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ شام ۱۰:۲۰ شام

 لاہور (92 نیوز) مون سون کی طوفانی بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہو گیا۔ لاہور میں 250 ملی میٹر تک بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پانی مکانوں میں بھی داخل ہو گیا۔ بارش کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ جی پی او، کشمیر روڈ، کوپر روڈ، ہربنس پورہ، مغل پورہ، جیل روڈ، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت لاہور کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے رہے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور وقفے وقفے سے بارش موسم خوشگوار ‏92 نیوز ‏ تیز اور ہلکی بارش ‏ نشیبی علاقے زیر آب لاہور کو بھگو دیا ‏ موسلادھار بارش ‏ علی الصبح ‏

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے با...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۳ دن ۹:۵۳ دن

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے  تیز اور ہلکی بارش نے  موسم خوشگوار کر دیا ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ لاہور گزشتہ تین دن سے بادلوں کے نرغے میں ہے ، آج تیسرے دن بھی بارش نے لاہور کو بھگو دیا ، موسلادھار بارش علی الصبح ہی شروع ہو گئی جو قریب 8 بجے تک جاری رہی ۔ موسلا دھار بارش کے بعد ہلکی بارش بھی دیر تک جاری رہی جس نے موسم کو دلفریب بنا دیا  البتہ نشیبی علاقوں میں پانی  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مون سون پنجاب زیر آب لاہور ‏ ‏92 نیوز لاہور گوجرانوالہ ‏ کالی گھٹا ہلکی بارش ‏ نشیبی مقامات ‏ محکمہ موسمیات ‏ ہزارہ ڈی جی خان ‏ ندی نالوں میں طغیانی ‏ سیلابی صورتحال ‏

مون سون بارشوں نے اپنارنگ دکھا دیا، پنجاب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱ شام ۱۲:۱۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) مون سونبارشوں نے اپنا رنگ دکھادیا ، پنجاب کا بیشتر حصہ زیرآب آیا ۔ لاہور، گوجرانوالہ سمیت کئی علاقے بادلوں اور کالی گھٹاؤں کے زیراثر ہے ،  کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش  سے  نشیبی مقامات پانی سے بھر گئے ، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔ ادھر ہزارہ، راولپنڈی اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔ پنجاب کے کئی علاقے بارش سے بھیگ گئے،لاہور میں بارش کے بعد کالی گھٹاؤں اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز