Tag Archives: زیادتیوں


بھارت ، زیادتیوں ، پراپیگنڈا ، اعجاز شاہ ، گفتگو ، لاہور ، 92 نیوز

بھارت اپنی زیادتیوں کو چھپانے کیلئے پراپ...

07 جولائی, 2020 1:43 شام 1:43 شام

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہتے ہیں کہ بھارت اپنی زیادتیوں کو چھپانے کیلئے پراپیگنڈا کررہا ہے۔ اعجاز شاہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گلگت بلتستان میں فوجی نقل و حرکت کا جھوٹا بیان دے کر اپنی فوج کی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، جلد ہی مودی کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اپنے کسی ہمسائے کیساتھ تعلق ٹھیک نہیں یہاں تک کہ اس کی اپنی ریاستوں میں حالات ٹھیک نہیں۔ مودی کے اوچھے ہتھکنڈے جلد اختتام کو پہنچیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز