Tag Archives: زمین

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین ہ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۸ شام ۱۲:۱۸ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے 1992 میں شہید کی گئی بابری مسجد کی زمین ہندو انتہا پسندوں کو دے دی اور حکومتی سرپرستی میں مندر تعمیر کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے گی۔ عدالت نے شیعہ وقف بورڈ کی درخواست بھی مسترد کر دی ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مزید ریمارکس دیے مسلمان متنازعہ جگہ کو بابری مسجد اور ہندو رام جنم بھومی کہتے ہیں۔ متنازعہ جگہ ہمیشہ سے مسلمانوں کی ملکیت میں تھی۔ مسلمانوں نے کبھی بھی وہاں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ ، زمین ، سمندر ، نشانہ ، میزائل ، کامیاب ، تجربہ

پاک بحریہ کا زمین سے سمندر میں نشانہ بنان...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ شام ۸:۱۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل ‘ ضرب’ کا کامیاب تجربہ کیا ۔ پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل تجربہ تربیتی مشق کا حصہ تھا ۔ ساحلی علاقے سے داغے گئے میزائل نے طے شدہ مدار پر سفر کرتے ہوئے کامیابی سے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ، محصور ، پچھہتر ، روز

کسی نے وادی میں زمین خریدنے کا سوچا تو کش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ شام ۱۱:۳۸ شام

 سرینگر (92 نیوز) آرٹیکل 370 ختم کرنے پر بھارت کو کشمیری عوام نے کرارا جواب دے دیا۔ مجاہدین نے کشمیر میں جائیداد یا اراضی خریدنے والوں کو متنبہ کر دیا کہ کسی نے کشمیر کا رخ کیا، زمین خریدنے کا سوچا یا کوشش کی تو کشمیر اس کا قبرستان بنا دیا جائے گا ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی سرکار کو متنبہ کر دیا ۔ کشمیریوں نے راتوں رات مقبوضہ وادی کے گلی کوچوں اور بازاروں میں اشتہارات لگا دیے ۔ بینرز بی جے پی رہنماؤں کی باتوں کا جواب ہیں جو کہتے تھے ڈل جھیل کے کنارے گھر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

92نیوز ، خبر ، ایکشن ، کراچی ، قبرستان ، زمین ، مختص ، فیصلہ

92نیوز کی خبر پر ایکشن ، کراچی میں قبرستان ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۰ شام ۳:۳۰ شام

 کراچی (92 نیوز) ہر خبر پر اثر، 92 نیوز کی ایک اور خبر پر سندھ سرکار نے ایکشن لے لیا۔ کراچی میں قبرستان کیلئے زمین مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلہ چیف سیکرٹری سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں کمشنر کراچی، ڈی جی کے ڈی اے، میونسپل کمشنر سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ میونسپل کمشنر نے بریفنگ دی کہ اس وقت دو سو تین قبرستان ہیں جن کو کے ایم سی چلا رہا ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے قبرستان کی زمین کم پڑ رہی ہے۔ چیف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ب...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

راولپنڈی (92 نیوز) ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور سنگ میل طے کر لیا گیا۔ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز کو 290 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیفس آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میزائل تجربہ کرنے والی ٹیم کومبارکباد دی ہے۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کو سراہا اور بڑی کامیابی پر قوم کومبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو زمین کی لیز او...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۲۴ شام ۷:۲۴ شام

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو زمین کی لیز اور منتقلی کی مشروط اجازت دے دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ والے اضلاع میں زمین لیز پر دی جا سکتی ہے جبکہ جن اضلاع میں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں وہاں پابندی برقرار رہے گی۔ عدالت نے کہا سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے درخواستوں پر حکومت خود فیصلہ کرے جبکہ 30 سالہ لیز کو99 سال کی لیز میں تبدیل کرنے پر پابندی برقرار رہے گی ۔ جسٹس گلزا احمد نے کہا ایسا کوئی قانون نہیں جس کے ذریعے لیز میں توسیع ہو سکے ۔ ایڈووکیٹ جنرل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ارجنٹینا پارک زمین پولی کلینک اسپتال توسیع غیرقانونی قرار

ارجنٹینا پارک کی زمین پر پولی کلینک اسپتا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام ۳:۵۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارجنٹینا پارک کی زمین پر پولی کلینک اسپتال کی توسیع کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ارجنٹینا پارک کا پولی کلینک کی توسیع کے لیے استعمال غیر قانونی ہے۔ پارک کی جگہ ہسپتال بنانا 1960 کے آرڈیننس، 1997 کے ایکٹ اور بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ ارجنٹینا پارک کو اصلی شکل میں بحال کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی ایسے فیصلوں سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیو یارک ،بوقت ضرورت کشتی بن جانے والی مس...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۵ شام ۱۱:۰۵ شام

نیو یارک ( 92 نیوز ) زمین پر دوڑنے کے ساتھ پانی پر چلنے والی بس تیار کر لی گئی۔ دوران سفر کوئی ایسی جگہ جہاں پر گہرا پانی یا کوئی ندی نالہ تو بس کو لمبا چکر کاٹ کر آنے کی ضرورت نہیں ۔ یہ بس پانی کے اوپر تیرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ کمپنی نے گاڑیوں کی تیاری میں ایسا میٹریل استعمال کیا ہے جو انہیں ڈوبنے سے بچاتا ہے ۔ اس طرح بس پانی میں ڈوبنے کی بجائے تیرنے لگتی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز