Tag Archives: زلمے خلیل زاد

امریکا ، طالبان ، مذاکرات ، منسوخی ، امریکی ایوان نمائندگان ، خارجہ امور کمیٹی ، زلمے خلیل زاد ، طلب

امریکا کی طالبان سے مذاکرات کی منسوخی پر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۹ شام ۱۲:۴۹ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے طالبان سے مذاکرات کی اچانک منسوخی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں نمائندے زلمے خلیل زاد کو طلب کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے زلمے خلیل زاد کو 19 ستمبر کو کھلی سماعت کے دوران افغان امن منصوبے پر جوابدہی کیلئے بلا لیا۔ کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین ایلیٹ اینجل نے کہا کہ انہوں نے سمن پر دستخط اس لیے کیے کیوں کہ امریکی  وزارت خارجہ خلیل زاد کو افغان امن منصوبے اور انتظامیہ کے لائحہ عمل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

طالبان اصولی معاہدے زلمے خلیل زاد کابل ‏ ‏92 نیوز امریکی نمائندہ خصوصی ‏ صدر اشرف غنی ‏ چیف ایگزیکٹو ‏ عبداللہ عبداللہ ‏ میڈیا ‏ انٹرویو ‏ القاعدہ ‏ داعش ‏ پاکستان ‏

طالبان کیساتھ اصولی معاہدے پر پہنچ چکے ہی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۸ شام ۲:۱۸ شام

کابل ( 92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان  زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان کیساتھ اصولی معاہدے پر پہنچ چکے ہیں تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری تک یہ حتمی نہیں ہوگا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے  کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو طالبان کیساتھ معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ افغان میڈیا کو انٹرویو  میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ  طالبان  کے ساتھ  معاہدے کے بعد  135 دنوں میں پہلے پانچ ہزار چار سو امریکی فوجیوں کا  پانچ اڈوں سے انخلا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

طالبان مذاکرات زلمے خلیل زاد نیویارک ‏ ‏92 نیوز

طالبان کیساتھ مذاکرات انجام تک پہنچانے ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۰۶ شام ۲:۰۶ شام

نیویارک ( 92 نیوز( افغانستان میں امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان کے ساتھ مذاکرات کو انجام تک پہنچانے کیلئے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دوحا کی جانب سفر شروع کرنے پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اب امریکی حکام اور طالبان کے درمیان بات چیت کا ایک اور دورشروع ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ دوحا میں باقی ماندہ معاملات کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔  افغانستان میں 18 سالوں سے جاری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی نمائندہ خصوصی، زلمے خلیل زاد، آرمی چیف، ملاقات، افغان مفاہمتی، تبادلہ خیال

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی آر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۵ شام ۹:۳۵ شام

راولپنڈی (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے طے شدہ مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا افغان امن کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گا، پاکستان فروغ امن کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم زلمے خلیل زاد ملاقات افغانستان امن عمل تبادلہ خیال

وزیراعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، افغ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ شام ۱۰:۵۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس میں ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سےمتعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم ‏عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے رابطےمیں ‏ہیں۔ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ بین الاقوامی کوششوں اور مکمل حمایت سے ‏افغانستان میں طویل المدتی امن اور استحکام حاصل ہو گا۔  وزیر اعظم نے افغانستان کے مستقبل کے لئے ‏باضابطہ انٹرا افغان مذاکرات اور روڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی نمائندہ خصوصی اٖفغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان

امریکی نمائندہ خصوصی برائے اٖفغان مفاہمت...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۳۳ شام ۶:۳۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے اٖفغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے اٖفغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان امن مذاکرات میں ابتک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دورہ کابل سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دوحہ امن مذاکرات، افغان فریقین کے مابین مذاکرات پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۳۵ شام ۳:۳۵ شام

اسلام آباد( 92 نیوز)  امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم اورآرمی چیف سے ملاقاتیں کیں، زلمے خلیل زاد نے پاکستانی قیادت کیساتھ افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو کی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے امریکا امن عمل میں پاکستان کے کلیدی کردار کا معترف ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

زلمے خلیل زاد

زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان، اعلامیہ جا...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) افغان مفاہمتی عمل کیلئے  امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورہ پاکستان  سے  متعلق دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ، دونوں ممالک کا افغان مفاہمتی عمل اور باہمی تعلقات کے حوالے سے روابط جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، سیکرٹری خارجہ نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ۔ زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پر مشتمل امریکی وفد نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زلمے خلیل زاد ‏

زلمے خلیل زاد اور امریکی معاون وزیر خارجہ...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ دن ۱۰:۰۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور امریکی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کےترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نےبھی زلمے خلیل زاد اور ایلس ویلزکی اسلام آبادآمد کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نےبتایاکہ امریکی وفد دونوں ممالک کےدرمیان جاری مشاورتی عمل کے ضمن میں پاکستان پہنچ رہاہے۔ دونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل سےمتعلق بات چیت ہوگی۔ افغان سرحد کے بعد پاکستان کا ایران کی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا اعلان اس سے قبل امریکا، روس اور چین نے افغانستان کے ہمسائیہ ممالک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات کا پانچواں دور مکمل ‏

امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات کا پا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۱ دن ۹:۰۱ دن

دوحہ ( 92 نیوز ) دوحہ مذاکرات کا اہم اور طویل دور مکمل ہو گیا جس میں  امریکا افغانستان سے فوجی انخلا کی ٹائم لائن دینے جبکہ طالبان دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف لڑنے پر رضامند ہو گئے ۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان قطرکے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کا   پانچواں دور اختتام پذیر ہوگیا ۔ امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کی  جبکہ ملا برادر  طالبان وفد کے سربراہ تھے ۔ افغان میڈیا  نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 16 روزہ مذاکرات میں کئی نکات پرمعاہدےکی دستاویزات تیار کی گئیں جنہیں  انگریزی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان امن عمل

افغان امن عمل ، افغان طالبان کا وفد آج ام...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

دوحہ ( 92 نیوز) افغان امن عمل کیلئے کوششیں جاری ہیں ، افغان طالبان کا وفد  آج امن مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ افغان امن کے لئے آج ہونے والے  مذاکرات کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کریں گے ، افغان طالبان کے وفد کی سربراہی  ملا عبدالغنی برادر کریں گے جو قطر پہنچ چکے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفدآج سے دوحہ میں شروع ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ مذاکرات میں گزشتہ  سترہ برس سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے فریم ورک پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد 6 ملکی ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ دن ۹:۵۸ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد  چھ ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ۔ امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق  زلمے خلیل زاد 28 فوری تک 6 ممالک کا دورہ کریں گے  ۔ اس دوران وہ بیلجیئم ، جرمنی ، ترقی ، قطر ، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان کا یہ دورہ افغان امن عمل کے لئے جاری کوششاں کا حصہ ہے ، وہ اپنے اتحادیوں سے افغان امن عمل بارے مشاورت کریں گے جب کہ متذکرہ بالا ممالک کی سیاسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

طالبان

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے بہت کا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ دن ۱۱:۲۹ دن

کابل ( 92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کاکہنا ہے کہ  طالبان  سے مذاکرات میں مکمل کامیابی تک پہنچنے کے لیے ابھی بہت سارا کام ہونا باقی ہے۔ کابل میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےزلمے خلیل زادنے کہا کہ پہلی بار مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،افغانوں کو سیاسی اختلافات بھلا کر اس اہم موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ  افغان مسائل کا حل اب افغانوں کے ہاتھ میں ہے ،ملکر جنگ بندی کے لیے کام کر رہے ہیں،  افغان حکومت، عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان مقاصد پر عملدرآمد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان طالبان کی اسلام آباد میں مذاکراتی د...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳ شام ۱۰:۵۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) افغان طالبان نے اسلام آباد میں مذاکراتی دور پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا۔ مذاکرات میں پاکستان،سعودی عرب،قطر کی شمولیت کی شرط رکھی ہے، مذاکرات کیلئے تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے اور جلد اعلان متوقع ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے افغان طالبان کے ایک درجن سے زائد رہنماؤں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ اور قومی امکان ہے افغان طالبان کے سرکردہ رہنما مذاکرات کے لئے پاکستان آئیں گے امریکی نمائندہ خصوصی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان خطے کے امن کیلئے اپنی کوششیں جاری...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۴۹ شام ۲:۴۹ شام

  اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطے کے امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے اففانستان زلمے خلیل زاد اور صدرجنرل اسمبلی ماریہ اسپینوزا پہنچ گئیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا خطے میں امن واستحکام کیلئے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری سے متعلق پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے مفاہمتی عمل کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔ زلمے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز