Tag Archives: زلزلے

خیبر پختوانخوا، شمالی علاقہ جات، 5.8 شدت، زلزلہ، پشاور، 92 نیوز

مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۹ شام ۵:۳۹ شام

مینگورہ (92 نیوز) مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہر اور گردونواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 31 کلومیٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

البانیہ، زلزلے، 4 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ، ترانا، 92 نیوز

البانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، 4 افراد ہلاک، ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۵ شام ۳:۴۵ شام

ترانا (92 نیوز)البانیہ کا دارالحکومت ترانا 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لرزاٹھا ، 4 افراد ہلاک اور متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق طاقتور ترین زلزلہ نے دارالحکومت ترانا کو ہلا کر رکھ دیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے چار بجے آیا۔ وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جن کی لاشیں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے ملبے سے ملی ہیں۔ دوسری جانب ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ دو ماہ میں البانیہ میں آنے والا دوسرا طاقتور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایران ، مشرقی علاقے ، زلزلے ، جھٹکے، حادثات ، افراد ، ہلاک

ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ دن ۱۰:۲۵ دن

 تہران (92 نیوز) ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین میڈیٹیریرین سیزمالوجیکل سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے جھٹکے تبریز کے علاقے میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 فراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ حکام نے مزید کہا کہ زلزلے نے ایران کے مشرقی علاقوں میں تباہی مچا دی اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

میرپور ، آزاد کشمیر ، 24 ستمبر ، زلزلے ، زندگی ، معمول ، لوٹنے

میرپور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آنے والے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۵ شام ۵:۵۵ شام

 میرپور (92 نیوز) میرپور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد زندگی معمول پر لوٹنے لگی ۔ نہر اپر جہلم میں متاثر ہونے والی میرپور جاتلاں روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بحال کردی گئی ۔ میرپور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے 17 روز بعد زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی۔ میرپور اور جاتلاں کی رونقیں بحال ہوگئی۔ زلزلے سے متاثرہ میرپور جاتلاں روڈ ٹریفک کے لئے مکمل بحال کر دی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی اداروں اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت راستوں سے ملبہ ہٹانے کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد، پشاور ، ملک ، مختلف ، شہروں ، زلزلے ، جھٹکے ، محسوس

اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۱ شام ۴:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ دیربالا، مالاکنڈ اور جہلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد، پشاور ، ملک ، مختلف ، شہروں ، زلزلے ، جھٹکے ، محسوس

میرپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے مح...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ دن ۱۱:۱۰ دن

 میرپور (92 نیوز) میرپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہر اور گردونواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ میرپور آزاد کشمیر کے علاقے جڑی کس میں آفٹر شاکس کے بعد پولٹری فارم کی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دبنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ مالک  کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ  کمشنر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا، احکامات کے بعد متاثرہ عمارتوں میں رہائش دینا جرم ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

انڈونیشیا ، چھ اعشاریہ پانچ ، شدت ، زلزلے ، تباہی ، مچا ، چار افراد ، ہلاک

انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۴ شام ۶:۵۴ شام

 جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ انڈونیشیا کا جزیرہ مالوکو علی الصبح خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا۔ زمین کی انگڑائی نے ہر شے کو تہس نہس کر ڈالا۔ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئیں۔ زلزلے کی شدت چھے اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جزیرے کے دارالحکومت امبون کے قریب اٹھارہ اعشاریہ دو کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بھی امبون کو پہنچا ہے جہاں واقع اسلامی یونیورسٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میر پور آزاد کشمیر ، جہلم ، زلزلے ، جھٹکے ، لوگ ، گھروں ، نکل

میر پور آزاد کشمیر اور جہلم میں پھر زلزل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

 جہلم (92 نیوز) میر پور آزاد کشمیر اور جہلم میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ آج آنے والے زلزلے میں میرپور میں 50 افراد زخمی ہو گئے۔ جہلم ،سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیپالپور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی  شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق دو روز قبل آنے والے زلزلے میں  جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہو گئی۔ زلزلے سے 450 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 135 شدید متاثر ہوئے۔ دراڑیں پڑنے پر میرپور ضلع میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایک ‏ راشن ‏ چیئرمین این ڈی ایم اے ‏ مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز جاتلاں گھر زلزلے پاکستان آرمی ‏ سڑک کی بحالی ‏ ہلکی ٹریفک ‏ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ‏ پمز ہسپتال ‏ پولی کلینک ‏ سی ڈی اے ہسپتال فیڈرل جنرل ہسپتال ایک سو بیڈز

ایک ہزار خاندانوں کیلئے راشن آج پہنچ جائ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۷ شام ۱:۳۷ شام

مظفر آباد ( 92 نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے نے  کہا کہ زلزلہ متاثرہ ایک ہزار خاندانوں کے لئے ایک ماہ  کا راشن آج جاتلاں پہنچ جائے گا۔ چیئرمین این دی ایم اے نے بتایا کہ زلزلے سے 450 گھر متاثر ہوئے ہیں ۔ پاکستان آرمی کے 20 دستے سڑک کی بحالی پر کام کر رہے ہیں، کل شام تک ہلکی ٹریفک کیلئے سڑک بحال کر دی جائے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ تین ممالک کے سفراء نے مدد کے لئے رابطہ کیا ہے ، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ فالٹ لائن ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز زلزلہ زلزلے

پاکستان کے اکثر شہر فالٹ لائن کی رینج میں ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۴ شام ۱۲:۴۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کے مختلف علاقوں میں اب تک درجنوں جان لیوا زلزلوں نے ہزاروں افراد کو لقمہ اجل بنا دیا،ہزاروں مکان ملیا میٹ ہوئے،انفرا اسٹرکچر کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ پاکستان کے قیام کے بعد پہلا بڑا زلزلہ  دسمبر 1974  میں خیبرپختونخوا میں آیا جس سے ہنزہ، سوات مالاکنڈ کے علاقے متاثر ہوئے ، زلزلے کی شدت 6.2 تھی جس میں پانچ ہزار سے زائد لوگ لقمہ اجل بنے۔ تیس دسمبر 1983 کو کوہ ہندوکش میں ایک بڑے زلزلہ سے شمالی علاقوں میں چودہ افراد جاں بحق ہوئے ،زلزلے کی شدت 7.2 تھی ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زلزلے ، میرپور ، جاتلاں ، تباہی ہوئی ، چیئرمین ، این ڈی ایم اے

زلزلے سے میرپور ، جاتلاں میں سب سے زیادہ ت...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ شام ۱۱:۴۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا زلزلے سے میرپور اور جاتلاں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ۔ دو گاؤں میں انفرااسٹرکچر متاثر ہوا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نیوز کانفرنس میں بتایا زلزلے سے اب تک میرپور جاتلاں میں زیادہ واقعات رونما ہوئے۔ منڈا اور افضل گاؤں سمیت بھمبر کے کچھ علاقوں زیادہ متاثر ہوئے۔ مجموعی طور پر دس افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ زلزلے سے تین بڑے پل متاثر ہوئے  منگلا ڈیم محفوظ ہے۔ ٹربائن کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، صدر مملکت کا زلزلے کے نتیجے می...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۰ شام ۷:۰۰ شام

 نیو یارک (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور متاثرہ علاقے میں ریلیف کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہر قسم کی معاونت کی فوری فراہمی کی ہدایت کر دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد کشمیر، اسلام آباد اور مختلف شہروں میں شدید زلزے کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

این ڈی ایم اے ، ٹیمیں ، زلزلے ، متاثرہ ، علاقوں ، امدادی ، کارروائیوں ، مصروف

این ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی زلزلے سے متاثرہ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۲ شام ۶:۴۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) این ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے زیادہ تر ڈسٹرکٹ میرپور سے نقصانات کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آرمی سے رابطے میں ہیں۔ چئیرمیں این ڈی ایم اے‏ نے کہا ہمارے لوگ جہلم میں پہنچ چکے ہیں۔  ‏امدادی ٹیمیں کارروائیوں میں لگی ہیں۔ ‏جن علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے وہ دور دراز کے علاقے نہیں ہیں۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ زلزلے کے بعد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ پنجاب ‏ خیبرپختونخوا ‏ زلزلے کے جھٹکے ‏92 نیوز خیبر پختونخوا ‏ لاہور پشاور راولپنڈی جھنگ چنیوٹ بنوں دیر بالا شمالی وزیرستان ‏ ہندوکش ریجن ‏ افغانستان ‏ تائیوان ‏ جیالوجیکل سروے ییلان

آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہولناک زلزلہ آیا۔ میرپور، کوٹلی، جہلم اور دیگر علاقوں میں کئی عمارتیں اور دیواریں گر گئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں 23 افراد جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد 400 سے زائد ہو گئی۔ آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خوفناک زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ میرپور آزاد کشمیر کے علاقے جاتلاں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی۔ سڑکیں پھٹ گئیں، زمین میں دراڑیں پڑگئیں، کئی گاڑیاں اپر جہلم کینال میں جاگریں، بسیں الٹ گئیں، مسجد کے مینار سمیت کئی عمارتیں اور دیواریں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک بالائی علاقے، زلزلے: لاہور 92 نیوز ‏‎ ‎‏ 92 نیوز ‏‎

ملک کے بالائی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام ۳:۵۲ شام

لاہور(92 نیوز) ملک کے بالائی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، اسلام آباد، پشاور، سوات، مالاکنڈ،  شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ دیر بالا،صوابی،ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شانگلہ ، بونیر،مردان ، نوشہرہ، خیبرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 251 کلومیٹر زیرزمین، مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا

تازہ ترین ویڈیوز