Tag Archives: زلزلہ


سکردو، بلتستان، ضلع شگر، دیگر مقامات، زلزلہ، 92 نیوز

سکردو سمیت بلتستان کے ضلع شگر اور دیگر مق...

۰۱ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۷ دن ۱۱:۱۷ دن

سکردو (92 نیوز) سکردو سمیت بلتستان کے ضلع شگر اور دیگر مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث کسی  جانی نقصان یا سلائڈنگ نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سکردومیں شدید برفباری کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان یا سلائڈنگ نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کچورا مہشور سیاحتی مقام شنگریلا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جہاں شدید برفباری سے معملات زندگی متاثر ہے وہاں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف تاری ہو گیا۔ شدید برفباری سے بالائی علاقوں کا زمینی رابط منقطع ہوگیا۔

تازہ ترین ویڈیوز