Tag Archives: زخمی ‏

فیصل قریشی ، ڈرامے ، شوٹنگ ، نقلی گولیاں ، زخمی

اداکار فیصل قریشی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ شام ۱۱:۰۴ شام

 کراچی (92 نیوز) اداکار فیصل قریشی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نقلی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اداکار فیصل قریشی اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ کا سین عکس بند کراتے ہوئے گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ سین میں فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اگرچہ سین میں نقلی گولیاں چلائی  گئیں ،پھر بھی فیصل قریشی کمر پر لگنے والی ربڑ کی گولی سے  زخمی ہوئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد فیصل قریشی نے اپنا کام مکمل کروایا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے مداح پریشان ہو گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ، اداکارہ شمائل ترین، دشمنی، حملہ، زخمی ، 92 نیوز

کوئٹہ، اداکارہ شمائل ترین پر دشمنی کی بنا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۸ شام ۸:۱۸ شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں اداکارہ شمائل ترین پر ذاتی دشمنی کی بنا پر مشتعل شخص نے اپنی گاڑی سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ معروف اداکارہ شمائل ترین پر اپنے ہی رشتے دار نے ذاتی دشمنی کی بنا پر حملہ کیا، اداکارہ ایئر پورٹ روڈ پر اپنے والد کے ہوٹل سے گھر جارہی تھی کہ مشتعل شخص نے ان کا پیچھا شروع کر دیا۔ گاڑی میں سوار شخص نے اداکارہ کی گاڑی کو 2 مرتبہ ٹکر ماری تاہم وہ محفوظ رہیں مگر کوئلہ پھاٹک کے قریب پہنچتے ہی مشتعل شخص نے تیسری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، الفلاح رفاع عام سوسائٹی ، ڈکیتی ، مزاحمت ، فائرنگ، اے ایس ایف انسپکٹر ، زخمی

کراچی میں الفلاح رفاع عام سوسائٹی میں ڈکی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ دن ۹:۱۶ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کرائم بے قابو ہو گیا۔ الفلاح رفاع عام سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے اے ایس ایف انسپکٹر زخمی ہو گئے۔ ملیر کے علاقے الفلاح رفاع عام میں ڈکیتی کے دوران ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کا اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت دلشاد کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کا مقدمہ زخمی اہلکار کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ الفلاح میں درج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور ، زرعی یونیورسٹی ، ہاسٹل ، طلبا تنظیموں ، فائرنگ، 4 طالبعلم ، زخمی

پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ دن ۸:۱۶ دن

 پشاور (92 نیوز) پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبا تنظیموں کے درمیان فائرنگ سے 4 طالبعلم زخمی ہو گئے۔ پشاورکے ایگریکلچر یونیورسٹی  میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ہاسٹل نمبر 7 میں پیش آیا۔ فائرنگ کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں طلباء کو بھاگتے ہوئے اور چھپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی طلباء میں عبداللہ، کاشف ، منصور اور اچک خان اچکزئی شامل ہیں ۔ زخمی طالب علم اچک خان اچکزئی پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ہیں ۔ ایس پی یونیورسٹی کیمپس وسیم خلیل کے مطابق پولیس نے ہاسٹل پہنچ کر حالات پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاڑکانہ ، کتوں ، کاٹنے ، زخمی ، بچہ ، کراچی ، زیر علاج، تشویشناک

لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے وا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن ۸:۰۹ دن

 کراچی (92 نیوز) لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 6 سالہ حسنین کو بری طرح زخمی کر ڈالا۔ حسنین کو طبی امداد کے لیے لاڑکانہ سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ آوارہ کتوں نے 6 سالہ حسنین کو بھنبھور ڈالا۔ حسنین کو علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ زخمی بچے کو لاڑکانہ سے پہلے کراچی کے نجی اسپتال پھر سول اسپتال اور آخر میں این آئی سی ایچ اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ حسنین کے والد کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ، افغانستان ، سکیورٹی فورسز ، فائرنگ ، تبادلہ ، جوان ، زخمی

پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ شام ۹:۱۴ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک افغان بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے 6 جوان اور خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز نے کنڑ کے سرحدی علاقے سے مشین گنز سے فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی جانب سےمارٹر گولوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی بھی کی گئی جس سے افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دونوں  ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈیرہ اسماعیل خان ، ہتھالہ روڈ ، پولیس موبائل ، قریب ، دھماکا، اہلکار ، زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ روڈ پر پولیس ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ دن ۱۰:۱۹ دن

 ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

بروکلین ، پلیٹ فارم ، سیاہ فام ، شہری ، شخص ، گھونسے ، زخمی

بروکلین کے پلیٹ فارم پر سیاہ فام شہری نے ا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

نیویارک (92 نیوز) نیویارک کے ٹرین اسٹیشنز پر مسافروں پر حملوں کا سلسلہ پھر زور پکڑنے لگا۔ بروکلین کے پلیٹ فارم پر سیاہ فام شہری نے ایک شخص کو گھونسے مار کر زخمی کر دیا۔ قریب کھڑی خاتون کو بھی دھکا دے دیا۔ نیویارک کے علاقہ بروکلین کے ایک ٹرین اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک سیاہ فام نوجوان نے پہلے ایک شخص کو گھونسے مار سے زخمی کر دیا اور پھر قریب کھڑی ایک خاتون کو دھکا دیکر گرانے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے ۔ مسافروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، بحریہ ٹاؤن ، گارڈ ، فائرنگ ، خواتین ، 7 افراد ، زخمی

لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۴ شام ۵:۳۴ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے خواتین سمیت7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقدم سنگھ گاؤں میں زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زمین گاؤں کی ملکیت ہے۔ زمین کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ زخمیوں کو پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا۔ بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں قاسم ولد تقی قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ زخمی، اسلم ولد رمضان قوم گجر سکنہ، محمد اکرم ولد رمضان قوم گجر سکنہ ، ظہور ولد رمضان قوم گجر سکنہ مقدم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ ، زرغون روڈ ، قریب ، دھماکا، 2 افراد ، زخمی

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۰ شام ۶:۲۰ شام

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کا کوئٹہ کے امن پر پھر وار ہوا۔ ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار اور ایک خاتون سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔  دھماکے سے دو قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا اور تین گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور کہا پولیس ٹیم پٹرولنگ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمندری طوفان ہاجی بس، ٹوکیو ، ٹکرا گیا، ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 90 سے زائدزخمی،92 نیوز

سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۶ شام ۳:۰۶ شام

 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں تاریخ کے خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ جاپان کی 60 سالہ تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہاجی بِس دارالحکومت ٹوکیو  اور دیگر علاقوں سے ٹکرا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث گاڑیاں کھلونوں کی طرح  اڑ گئیں ۔ سیکڑوں فلائٹس منسوخ، ٹرینیں بند  کردی گئیں ۔ دو لاکھ ستر ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق  فوکوشیما اور نگانو میں طوفان کے باعث  دریاؤں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے  میں سیکڑوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تحریک انصاف ، رہنما ، غلام مصطفے کھر ، کتا ، حادثہ ، زخمی ، غریب ، کاشتکار ، مقدمہ ، درج

تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفے کھر کا کت...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۲ شام ۱۰:۲۲ شام

 مظفرگڑھ (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفے کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر غریب کاشتکار کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں کتے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے لکھوائی گئی ہے۔ سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سواروں کے سامنے کتا آنے پر حادثے میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے حادثہ میں بااثر سیاستدان کے کتے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کر دیا۔ درج کیے گئے مقدمہ میں قیمتی کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، کارسوار، فائرنگ، 2 موٹر سائیکل سوار،زخمی، عینی شاہد ین، پولیس، 92 نیوز

کراچی، کارسواروں کی فائرنگ، 2 موٹر سائیکل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۶ دن ۴:۱۶ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بیک پیک نیپا پل پر کار سواروں کی فائرنگ اندھا دھند فائرنگ سے 2 موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ عینی شاہد ین کا کہنا تھا کار سوار کے ساتھ گارڈ موجود تھا، حادثے کے بعد کار روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کی گئی، حادثے کے بعد ایک اور ڈبل کیبن گاڑی آئی اس میں موجود گاڈرز نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کار سواروں نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر دے ماری جس پرجھگڑا ہوگیا، تلخ کلامی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، علاقے ، گلستان جوہر ، کار ، فائرنگ، بھائی ، جاں بحق ، بہن ، زخمی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کار پر فائ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن ۸:۱۱ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ملزموں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بھائی جاں بحق اور بہن زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ ملزموں نے چلتی گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں چلائیں۔ جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے۔ اہل خانہ نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ مقتول سلمان اپنی بہن کو اسپتال لے کر جارہا تھا۔ گاڑی میں مزید دو خواتین بھی تھیں تاہم وہ محفوط رہیں۔ دوسری جانب منگھو پیر ایم پی آر کالونی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

طوفان ،فائی ، جاپان، ، تباہی ، 30 افراد ،زخمی ، ٹو کیو ،92 نیوز

طوفان فائی کی جاپان میں تباہی ، 30 افراد زخ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۶ شام ۲:۳۶ شام

ٹو کیو (92 نیوز) طاقتور طوفان فائی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا  210کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہوائوں کے تیز جھکڑوں سے ہر شے تہس نہس ہو گئی ، مختلف حادثات میں 30 افراد زخمی جبکہ 9 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے۔ امریکا کے بعد جاپان بھی سمندری آفت کی لپیٹ میں آگیا، طوفان کے باعث اب تک سترہ انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، ٹوکیو میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ٹوکیو اور گرد و نواح میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز