Tag Archives: ریاض

سعودی ولی عہد ، برطانوی وزیراعظم ،ٹیلیفونک رابطہ،آرامکو حملے، مذمت، ریاض،92 نیوز

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۶ دن ۷:۳۶ دن

ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،برطانوی وزیراعظم کی جانب سے سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سعودی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی کے ایسے واقعات کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر کہا کہ ایسے تمام واقعات عالمی امن اور معیشت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

آرامکو حملے،صورتحال ،نمٹنے ،صلاحیت ،شاہ سلمان،ریاض،92نیوز

آرامکو حملے، صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت ر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۹ دن ۴:۲۹ دن

ریاض (92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان ،کہتے ہیں حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آرامکو کو نشانہ بنانے کا مقصد عالمی معیشت کو نشانہ بنانا ہے۔ شاہ سلمان نے کابینہ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سعودی عرب آئل تنصیبات اور علاقے کا بھرپور دفاع کرے گا، تنصیبات پر حملے سے عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ ادھر سعودی کابینہ کا کہنا ہے کہ حملے سے عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہوگئے، عالمی برادری ایسے حملے رکوانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز

تیل تنصیبات ‏ سعودی عرب اقوام متحدہ ریاض ‏ ‏92 نیوز

تیل تنصیبات پر حملہ ، سعودی عرب کی اقوام م...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۵ دن ۹:۴۵ دن

ریاض ( 92 نیوز) سعودی تیل تنصیبات  پر حملے کے معاملے میں  سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ماہرین کو تحقیقات میں معاونت کی دعوت دے دی ۔ سعودی  عرب نے بھی حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی ماہرین کو تحقیقات میں معاونت کی دعوت دی ،سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق  تخریب کاری میں ایرانی ہتھیار استعمال ہوئے ۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  ایران کیساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ کیلئے تیار ہیں ، جلد بازی میں کوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرامکو حملے، ایران ملوث ،امریکا کا الزام،ریاض ،92 نیوز

آرامکو حملوں میں ایران ملوث ہے، امریکا کا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ شام ۹:۴۲ شام

ریاض (92 نیوز) آرامکو حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ پر کشیدگی کے سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال دئیے، جنگ کے خطرات بڑھنے لگے ہیں۔ امریکا نے آرمکو پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے پاس سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، جن میں کچھ سیٹلائٹ تصاویر اور خفیہ معلومات شامل ہیں۔ بی بی سی کے مطابق امریکی حکام نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ان حملوں کی سمت اور حد دیکھنے کے بعد ان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرامکو، حملے، عالمی مارکیٹ ، تیل ،قیمتیں آسمان پر، ریاض ،ویب ڈیسک

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان پر پ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۹ شام ۳:۴۹ شام

 ریاض ( 92 نیوز) آرامکو کی آئل تنصیبات پر حملوں نے عالمی مارکیٹ کو ہلا کررکھ دیا، تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے، برینٹ کروڈ آئل 28 سال کی بلند ترین قیمت پر جا پہنچا ہے۔ آرامکو آئل تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا کو ملنے والے تیل کی رسد کا 5 فیصد حصہ بند ہوگیا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت66.45تھی، جو چند لمحوں میں ہی بڑھ کر71.95 ہوگئی۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی تیل تنصیبات ڈرون حملے امریکا ایران ریاض ‏ ‏92 نیوز مشرق وسطیٰ ‏

سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے ، امریکا ن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۳ شام ۷:۲۳ شام

ریاض ( 92 نیوز)  مشرق وسطیٰ میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی، امریکہ نے ایران پر سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کا الزام عائد کر دیا ، سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں سے  تیل کی پیداوار میں  پچاس فیصد کمی واقع ہوگی۔ مشرق وسطیٰ کا امن ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا ، اپنی ٹویٹ میں امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ڈرون یمن سے آئے تھے۔ مائیک پومپیو نے اس واقعہ کو دنیا کی توانائی کی فراہمی پر ایک غیر معمولی حملہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حوثی ‏ سعودی آئل کمپنی ‏ آرامکو ‏ ڈرون حملے ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز یمن

حوثی باغیوں کے سعودی آئل کمپنی آرامکو ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۹ شام ۹:۰۹ شام

ریاض ( 92 نیوز) یمن کے حوثی باغیوں  نے سعودی سرزمین پر پھر  حملہ کر دیا ،  سرکاری آئل کمپنی آرامکو کی دو بڑی تنصیات پر ڈرونز حملے کیے گئے ، سعودی حکام کے مطابق کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،  پاکستان کی جانب سے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ۔ دفترخارجہ کے مطابق پاکستان سعودی عرب کی سالمیت کیلئے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی سرزمین کو ایک بار پھر حوثی باغیوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا  جس میں  تیل کی سرکاری کمپنی آرامکو کو نشانہ بنادیا گیا۔ ضلع بقیق میں آرمکو کے سب سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‏ او آئی سی مقبوضہ کشمیر کرفیو ریاض ‏ ‏92 نیوز

 او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ شام ۹:۴۲ شام

ریاض ( 92 نیوز) او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے ، مواصلاتی نظام بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اعلامیہ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کا بھارتی اقدام یکطرفہ ہے، خطے میں ترقی اور امن کیلئے پاکستان اور بھارت میں مذاکرات ضروری ہیں۔ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم بھی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پربول پڑی۔اوآئی سی نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی فوج کی بربریت اور ظلم کی مذمت کی اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز مرد سرپرست ‏ بیرون ملک

سعودی عرب سے اجازت کے بغیر ایک ہزار خواتی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۱۰ شام ۲:۱۰ شام

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد ایک دن میں ایک ہزار خواتین  بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 سال اور اس سے زائد عمر کی ایک ہزار خواتین سعودی عرب کے سب سے بڑے صوبے الشرقیہ سے بیرون ملک روانہ ہوئیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ بیک وقت اتنی خواتین بیرون ملک روانہ ہوئیں اور انہیں سفر کرنے کے لیے کسی بھی طرح کا اجازت نامہ دکھائے بغیر ایئرپورٹ حکام کے آگے سے گزرنا پڑا۔ سعودی عرب نے 2 اگست … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

او آئی سی

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۲۳ شام ۷:۲۳ شام

ریاض ( 92 نیوز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال  پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ  کلسٹر بموں  کے استعمال اور مقبوضہ کشمیر میں اضافی فورسز کی تعیناتی تشویشناک ہے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے رابطوں کا مثبت رد عمل آنے لگا۔اسلامی تعاون تنظیم  نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کردیا، او آئی سی کے جنرل سیکرٹری  ڈاکٹر یوسف احمد  نے مقبوضہ کشمیرمیں اضافی فورسزکی تعیناتی  کو تشویشناک  قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ ڈاکٹر یوسف احمد نے کہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب ‏ عجائب گھر ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز خلیجی ممالک ‏ ماحول دوست ماڈلز ‏ آبی مخلوق

سعودی عرب میں قائم زیر آب سمندر توجہ کا م...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۳۴ شام ۲:۳۴ شام

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں قائم زیر آب عجائب گھر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، خلیجی ممالک کی اہم عمارتوں کے ماحول دوست ماڈلز سیاحوں کے ساتھ ساتھ آبی مخلوق کو بھی بھانے لگے۔ سعودی عرب کا ساحلی شہر دمام بن سیاحوں کی توجہ کا مرکز گیا ہے  ، ہاف مون ساحل پر سعودی حکومت نے اپنی نوعیت کا منفرد عجائب گھر بنا کر سب کے دل جیت لئے۔ اس منفرد میوزیم میں سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی اہم عمارات کے ماحول دوست ماڈلز موجود ہیں جنہیں ماہرین نے سمندر کی تہہ میں اتر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی شہزادہ ‏ بندر بن عبدالعزیز ‏ انتقال ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز مرحوم ‏ نماز جنازہ ‏ طویل علالت ‏ مسجد الحرام ‏ نماز عشا

سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز انتقال کر ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۱۷ شام ۱:۱۷ شام

ریاض  ( 92 نیوز) سعودی عرب کے شہزادہ  بندر بن عبدالعزیز 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی۔ سعودی عرب کے  شہزادہ  بندر بن عبدالعزیزطویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں وفات پاگئے ۔۔مرحوم کی نماز جنازہ  آج  مسجد الحرام میں بعد نماز عشا  ادا کی جائیگی ۔ شہزادہ بندر بن عبدالعزیز  فرمانروا شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بڑے بھائی تھے  ، وہ1923میں پیدا ہوئے اور پوری زندگی کوئی عہدہ نہیں رکھا۔ مرحوم کے  تین صاحبزادے اہم عہدوں پر فائض ہیں  ،شہزادہ فیصل بن بندر ریاض کے گورنر،شہزادہ عبداللہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

متحدہ عرب امارات ‏ یمن ‏ فوجی ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز

متحدہ عرب امارات کا یمن میں تعینات فوجی ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ دن ۱۱:۰۸ دن

ریاض ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے جنگ زدہ یمن میں تعینات  اپنے فوجیوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات حکام کا کہنا ہے کہ وہ  ملٹری فرسٹ سے پیس فرسٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ وہ یمن میں فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ اتحادیوں، خاص کر سعودی عرب سے بات چیت کے بعد کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات حکام نے یہ بھی بتایا کہ  وہ  یمن سے فوجی اس لیے واپس بلا رہے ہیں کیونکہ انہیں حدیدہ کی صورتحال کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز فلسطین منامہ ‏ بحرین ‏ امن سے خوش حالی

سعودی عرب کا فلسطینیوں کی خوشحالی کیلئے ک...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ دن ۱۰:۴۹ دن

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب  کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے فلسطینیوں کی خوش حالی کے لیے کسی بھی معاشی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ’’امن سے خوش حالی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ خطاب کرتے  ہوئے  سعودی عرب  کےوزیر خزانہ نےکہا اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے خطے کو خوش حالی اور امید کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ویژن 2030  پہلے تو صرف اپنے لیے تھا لیکن اب یہ پورے خطے کا ویژن بن گیا ہے۔وہ اس بات کو یقینی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب ‏ ملا عمر ‏ اسامہ ‏ شہزادہ ترکی الفیصل ریاض ‏ ‏92نیوز ) ‏ انٹیلی جنس سربراہ ‏ اسامہ بن لادن ‏ امریکی فوج ‏ العربیہ ٹی وی ‏ سمندر برد ‏

سعودی عرب نے کئی بار ملا عمر سے اسامہ کی ح...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۶:۲۱ شام ۶:۲۱ شام

ریاض ( 92نیوز ) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے متعدد بار ملا عمر سے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا مگر اس نے انکار کر دیا۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے ایک انٹریو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج  اسامہ کو مارنا نہیں  چاہتی تھی  تاہم  آپریشن کے وقت اسامہ  کے ہتھیار اٹھانے پر اُسے قتل کیا گیا۔ العربیہ ٹی وی  کو  انٹرویو میں دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے طالبان کے سابق امیر  ملا عمر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز