Tag Archives: روہڑی

روہڑی عاشور شہداء قبرستان ‏92 نیوز محرم الحرام ‏

روہڑی میں عاشور کا جلوس شہداء قبرستان پہن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ شام ۱۱:۳۹ شام

روہڑی ( 92 نیوز) روہڑی میں محرم الحرام کا تاریخی نو ڈھالہ ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شہداء قبرستان میں اختتام پذیر ہوگیا،3 روزہ جلوس9محرم کی صبح شمع گل کر کے امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد کیا گیا، ہزاروں عزداران نے شرکت کرکے نو ڈھالہ تعزیئے کی زیارت کی اور کندھا دیا۔ روہڑی میں سیکڑوں سالہ قدیم نو ڈھالہ تعزیئے کا ماتمی جلوس9محرم کی صبح 4 بجے امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پہلے پڑاؤ منڈو کھبڑ پر پہنچا جہاں جلوس کے شرکاء نے کچھ گھنٹے قیام کیا۔ دوسرے مرحلے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سر سید ایکسپریس ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز وی آئی پی ٹرین ‏ وزیر آباد سانگلہ ہل فیصل آباد خانیوال‏ روہڑی‏ حیدرآباد‏ لانڈھی ‏ ڈرگ روڈ ‏

سر سید ایکسپریس 4 جولائی سے اپنے سفر کا آ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ دن ۱۰:۰۲ دن

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پروی آئی پی ٹرین سرسید ایکسپریس 4 جولائی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ سرسید ایکسپریس (36ڈاؤن ) دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی اور ڈرگ روڈ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 12 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی۔ کراچی کینٹ سے (35 اپ ) رات 9 بجے روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، خانیوال، فیصل آباد، سانگلہ ہل اوروزیر آباد سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز شام 6بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ یہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رباب ہانی قتل نرس لاش پولیس

سکھر پولیس کی کارروائی سے کراچی میں دہشت ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۲ دن ۸:۱۲ دن

 سکھر (92 نیوز) سکھر پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کالعدم تنظیم کا سرگرم دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ روہڑی میں پولیس کا کالعدم تنظیم کے کارندوں سے  مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر چار ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کی شناخت علی مور بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم سے بھاری تعداد میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بولٹ اور تاریں برآمد ہوئی۔ ملزم کراچی میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز