Tag Archives: روہنگیا


روہنگیا تارکین وطن بنگلہ دیش کشی الٹ گئی ‏14جاں بحق ڈھاکہ ‏ ‏92 نیوز

روہنگیا تارکین وطن کی بنگلہ دیش کے قریب ک...

۰۲ فروری, ۲۰۲۰ ۳:۵۷ شام ۳:۵۷ شام

ڈھاکہ ( 92 نیوز) بنگلہ دیش کے قریب روہنگیا تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے باعث 14  مہاجرین جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی بنگلہ دیش کے جنوبی ساحل سے ملائشیا کیلئے روانہ ہوئی تھی اورخلیج بنگال میں سینٹ مارٹن جزیرے کے قریب حادثے کا شکارہوئی۔ کشتی پر روہنگیا  مہاجرین سمیت درجنوں تارکین وطن سوار تھے، ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 70 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ بچوں اور خواتین کی 14 لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔ بدقسمت کشتی کے کچھ مسافر اب بھی لاپتہ ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز