Tag Archives: روانہ ہوئے

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت سے اپنا ہائی کمشنر واپس ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۲۴ شام ۱:۲۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے بھارت سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلا لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے بلایا گیا ہے ۔ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آج صبح نئی دہلی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے ۔ بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے  کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی سر توڑ کوشش جاری ہے ، کبھی پہلے سے زیر حراست کشمیری نوجوان  کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا تو  11سال قبل لال مسجد آپریشن میں جاں بحق ہونیوالے  عبدالرشید غازی کو واقعے کا مرکزی کردار ٹھہرایا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز