Tag Archives: راہداری

کرتارپور ، راہداری ، حقیقت ، قوم ، فخر ، ڈاکٹر محمد فیصل

کرتارپور راہداری کو حقیقت بنانا قوم کیلئ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۱ شام ۲:۳۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کرتارپور راہداری کو حقیقت بنانا قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ راہداری منصوبے کی کامیابی پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹ پیغام میں کہا راہداری کے افتتاح کا دن پاکستان کیلئے روشن دن ہے۔ راہداری کو حقیقت بنانے پر پاکستانی قوم پر فخر ہے۔ پاکستان کے تمام اداروں، میڈیا نے متحد ہو کر راہداری کو حقیقت میں بدلا۔ Proud of team Pakistan for making Kartarpur Sahib corridor a reality. All departments came together, including Ministry of Religious Affairs, ETPB, Interior, FIA, MOIB, Army, FWO, Provincial Dpts,District … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آج ، سکھوں ، راہداری ، دل ، کھول ، وزیراعظم

آج سکھوں کیلئے صرف راہداری نہیں بلکہ دل ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۷ شام ۱:۱۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا آج سکھوں کیلئے صرف راہداری نہیں بلکہ دل کھول رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا سکھ کمیونٹی اپنے مقدس مقامات کی زیارت اور مذہبی فریضہ سرانجام دے سکیں گے۔ راہداری کا افتتاح خطے میں امن کے لیے ہمارے وعدے کی گواہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا خطے کا استحکام اور آنے والی نسلوں کا مستقبل امن سے جڑا ہے۔ تمام متعلقہ لوگوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے 10 ماہ کے وقت میں ویژن کو حقیقت میں تبدیل کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت سمیت دنیا بھر میں رہنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتارپور ، باباگورو نانک ، 550 ویں ، جنم دن ، تقریبات ، تیاریاں ، مکمل

بابا گورو نانک کا پانچ سو پچاس واں جنم دن،...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۶ دن ۸:۰۶ دن

 لاہور (92 نیوز) بابا گورو نانک کے پانچ سو پچاس وایں جنم دن پر آج کرتار پور میں راہداری کا افتتاح ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان پروقار تقریب میں بھارتی بارڈر سے سکھوں کے مقدس مقام تک کوریڈور کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب میں موجود ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے آج کرتارپورراہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت ملنے سے آگاہ کیا۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور دربار صاحب کی افتتاحی تقریب میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتارپور ، راہداری ، کھولنے ، وزیراعظم ، عمران خان ، تصویروں ، خیرمقدمی ، بل بورڈ ، بینر ، آویزاں

کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمرا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ شام ۱۱:۴۴ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کی تصویروں والے خیرمقدمی بل بورڈ اور بینر بھارت میں آویزاں کر دیئے گئے۔ بھارت میں عمران خان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا۔ کرتارپور راہداری کھولنے پر بھارتی سکھ برادری خوش دکھائی دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی تصویروں والے خیرمقدمی بل بورڈ اور بینر آویزاں کردیئے جس میں سدھو کی تصاویر بھی شامل ہے۔ دوسری طرف خیرمقدمی بل بورڈ بھارت میں آویزاں کرنے پر مودی سرکار  کو آگ لگ گئی اور نفرت کی آگ میں جلتی بھارتی حکومت نے پنجاب میں لگے عمران خان، نوجوت سنگھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتارپور ، راہداری ، معاہدہ ، بھارتی ، ہٹ دھرمی ، پاکستان ، مسودے ، اعتراض

کرتارپور راہداری معاہدہ پر بھارتی ہٹ دھر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ شام ۱۱:۳۹ شام

 لاہور (92 نیوز) کرتارپور راہداری معاہدہ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ پاکستان کے بھیجے معاہدے کے مسودے پر اعتراض اٹھا دیا۔ یاتریوں کیلئے 20 ڈالر سروس چارجز کی معاہدے میں شمولیت کی مخالفت کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کرتارپور راہداری معاہدے کے مسودوں کا تبادلہ ہوا ۔ معاہدے کے مسودوں میں معمولی اختلاف ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری معاہدے پر اتفاق کے لیے سفارتی چینلز سے رابطہ موجود ہے ۔ راہداری معاہدے پر دستخطوں کیلیے تاریخ کا تعین نہیں ہوا ۔ معاہدے پر دستخط زیرو پوائنٹ کے مقام پر ہوں گے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتارپور ، راہداری ، معاہدہ ، بھارتی ، ہٹ دھرمی ، پاکستان ، مسودے ، اعتراض

کرتارپور راہداری فعال کرنے کا معاملہ ، پا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) کرتارپور راہداری فعال کرنے کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ پاکستان کی اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کر لی۔ کرتارپور راہداری پر دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح حمتی مذاکرات 4 ستمبر کو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی پیشکش پر بھارت نے تصدیق کر دی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتار پور راہداری پر مذاکرات کا تیسرا دور ہو گا۔ مذاکرات واہگہ، اٹاری سرحد پر بھارتی علاقے میں ہونا طے پائے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔ مذاکرات پاکستانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتارپور راہداری مذاکرات بھارتی وفد واہگہ پاکستان

کرتارپور راہداری معاہدے پر اسی فیصد سے زا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۰۹ شام ۲:۰۹ شام

لاہور (92 نیوز) ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کرتارپورراہداری معاہدے پر اسی فیصد سے زائد اتفاق ہو گیا ہے ۔ باقی بیس فیصد کیلئے جلد ایک اور میٹنگ ہو گی۔ واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارتی وفود کے درمیان کرتار پور راہداری مذاکرات ہوئے۔ بھارتی وفد وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری ایس سی ایل داس کی سربراہی میں واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا۔  ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں کرتارپور راہداری کے تناظر میں سڑک، پل اور دیگر سہولیات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ یاتریوں کی تعداد، پیدل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز