Tag Archives: راولپنڈی ‏

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے ش...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۸ شام ۲:۰۸ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل ہر قسم کے وار ہی ڈلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے  کہا کہ  پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین ون 650 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کا مقصد کم سے کم دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ اورآرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینا ہے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کپ ، پنجاب کی ٹاس جیت کر فیڈرل ایریاز کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان کپ ، پنجاب کی ٹاس جیت کر فیڈرل ای...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۲:۰۴ شام ۲:۰۴ شام

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کپ کاساتویں میچ راولپنڈی میں جاری ہے جہاں  پنجاب اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں ۔ پاکستان کپ کے ساتوین میچ میں پنجاب نے ٹاس جیت کر فیڈرل ایریاز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔ گزشتہ روز  ٹورنامنٹ کے  کھیلے جانے والے چھٹے میچ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں  ،  میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان  5،5 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ دونوں ٹیمیں اب تک تین تین میچ کھیل چکی ہیں جس میں سے دونوں نے دو،دو میچز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم

راولپنڈی، وزیراعظم کا رات گئے پیرودھائی ...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ دن ۹:۱۶ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز)  شب معراج کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی  میں قائم پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا ،کہتے ہیں بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔  شب معراج کی مبارک رات کے موقع پر وزیراعظم نے پیرودھائی کی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا  اور وہاں مہیا سہولیات کا جائزہ لیا ۔ وزیراعظم نے  پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد سے سہولیات کے بارے میں استفساربھی کیا ، مناسب سہولیات کی دستیابی پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہارکیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کنٹرول لائن ، بھارتی فوج ، اشتعال انگیزی، آئی ایس پی آر

بھارت کی پھر ایل او سی پر جارحیت ، فرض کی ر...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا، لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹر میں بھارت نے پھر بلا اشتعال فائرنگ کر دی ۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی گئی ، رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکڑ پر بلا اشتعال فائرنگ سے مادر وطن کے تین سپوت شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع جھنگ کے صوبیدار محمد ریاض، نوشہرو فیروز کے لانس حوالدار عزیز اللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد منصب مادر وطن پر قربان ہو گئے جبکہ ایک جوان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شیخ رشید

شاہد خاقان عباسی نے ملکی خزانہ لوٹا ، شیخ ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام ۳:۵۴ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے  کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ملکی خزانے کو لوٹا ، بیرون ملک اپنے جوابات تیار کروانے گئے تھے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بطور وفاقی وزیر جو بھی دستاویزات میرے پاس موجود تھیں نیب کے حوالے کر دیں ، اب اگلا کام نیب کا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

ایل این جی

ایل این جی کیس ، شاہد خاقان عباسی نیب راول...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی  نیب میں پیش ہو گئے ۔ شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا ، سابق وزیر اعظم مطلوبہ ریکارڈ ساتھ نہ لائے  اور نیب سے مہلت طلب کر لی ۔ نیب حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نیب ایل این جی معاہدے پر جو ریکارڈ مانگے گا فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نیب راولپنڈی میں پیش ہو گ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ شام ۱۲:۰۹ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں  نیب راولپنڈی کے روبرو پیش ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کو نیب میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا ، ان سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے مختلف پہلوؤں پرسوالات کئے گئے ۔ مراد علی شاہ سے نیب کی جانب سے ٹھٹھہ شوگر ملز کی نیلامی پر بھی سوالات کئے گئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

‏ ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی طیارے جے ایف تھنڈر سے گرائے ، ڈی جی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ دن ۱۱:۱۱ دن

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصٖف غفور نے کہا کہ بھارت کے طیارے جے ایف تھنڈر سے گرائے ، ایف 16 سے نہیں ۔ روس کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  پاکستان کے ہاتھ باندھ کر بھارت کو کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا ، ، خطے میں امن کیلئے روس سمیت کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کا خیرمقدم کرینگے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو بھارت کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکیورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر کے قریب ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۵۶ دن ۸:۵۶ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز ) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب کامیاب آپریشن کرتے ہوئے  دہشت گردوں کے قبضے سے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ آپریشن انٹیلی جنس اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جن کے قبضے میں 4 مغوی ایرانی فوجی اہلکار بھی تھے۔ انٹیلی جنس اطلاع ملنے پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے پاک افغان بارڈر کے قریب ضلع چاغی میں آپریشن کیا ۔آپریشن پاک افغان بارڈر سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف

سربراہ نیشنل گارڈ بحرین کی آرمی چیف جنرل...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۹ شام ۹:۳۹ شام

راولپنڈی (92 نیوز ) بحرین کے نیشنل گارڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ بحرین کے نیشنل گارڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد نے خطے میں امن و امان کے لئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز