Tag Archives: رافیل ڈیل ‏

نووجوت سنگھ سدھو نریندر مودی قومی سلامتی رافیل ڈیل راہول گاندھی

نریندر مودی نے قومی سلامتی کو کاروبار بنا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۰۱ شام ۴:۰۱ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) نووجوت سنگھ سدھو نے کہا نریندر مودی نے قومی سلامتی کو کاروبار بنا لیا ہے۔ نووجوت سنگھ سدھو نے رافیل ڈیل پر مودی پر شدید تنقید اور طنز کے تیر برسائے۔ کہتے ہیں اگر مگر سے ملک نہیں چلتا۔ اگر کانگریس ہوتی تو چھتیس نہیں ایک سو چھتیس رافیل طیارے بھارت آتے۔ مودی نے قومی سلامتی کو کاروبار بنا لیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی لوک سبھا میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے رافیل طیاروں کے اسکینڈل پر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔ لوک سبھا میں رافیل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

راہول گاندھی

ملک کا چوکیدار ہی چور ہے ، راہول گاندھی

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام ۱:۱۹ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز)  راہول گاندھی نے ملک کا چوکیدار ہی چور کا نعرہ لگادیا۔ رافیل ڈیل کی دستاویزات چوری ہونے پر بھارتی اپوزیشن برس پڑی۔کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی نے ذاتی طور پر انیل امبانی کو رافیل ڈیل دلوائی ۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر نریندر مودی چور نہیں تو تحقیقات کیوں نہیں کراتے۔انہوں نے ملک کا چوکیدارہی چورہے  کی نئی لائن بھی متعارف کر ادی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بی جے پی سرکار کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ چاہے کوئی بھی اس کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی سپریم کورٹ میں بھی پاکستانی ایف 16 ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ شام ۸:۱۶ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ میں بھی پاکستانی شاہینوں کا خوف مودی سرکار کو ستانے لگا۔ رافیل ڈیل کیس کی سماعت کے دوران پاکستانی ایف سولہ کی آواز گونجتی رہی۔ مودی سرکار نے بھارت کی اعلیٰ عدالت میں بھی پاکستانی  شاہینوں کے ہاتھوں اپنی دھلائی کا ملبہ رافیل طیاروں پر ڈال دیا۔ مودی نے اپنی شکست کا اعتراف عوامی سطح پر کیا تھا کہ رافیل طیارے ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں رافیل ڈیل میں مبینہ کرپشن کا کیس چل رہا تھا کہ بھارتی اٹارنی جنرل وینو گوپال نے بھی پاکستان کے ہاتھوں تذلیل کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیو یارک ٹائمز

بھارت صرف 10روز تک جنگ لڑ سکتاہے ، نیو یار...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام ۱:۳۳ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) جنگ کی دھمکیاں دینے والے بزدل بھارت کی دفاعی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے  بھارتی دفاعی صلاحیت کا پول کھول دیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے جنگ کی بڑھکیں مارنے والی  بھارتی فوج کا سب کچا چٹھا کھول دیا، اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو دینے کیلئے صرف دس روز کا گولہ بارود ہے، جس میں سے 68 فیصد انتہائی پرانا ہے، یعنی کے ناقابل استعمال ہے ۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محبوبہ مفتی

بالا کوٹ حملے پر سوال اٹھانے والوں کو غدا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۵۶ شام ۶:۵۶ شام

سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیی محبوبہ مفتی نے بالا کوٹ حملے پر سوال اٹھانے والوں کو غدار کہنے کو بچگانہ عمل قرار دیدیا۔ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر  نے کہا کہ بھارتی شہری ہونے کے ناطے بالا کوٹ آپریشن پر سوال کران ہمارا حق ہے ، جنگی جنون حب الوطنی کی پہچان بن چکاہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ناکام رافیل ڈیل، بےروزگاری اورغربت میں اضافے کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے،اپوزیشن کو الیکشن کے نتائج تبدیل کرنےوالےاس حکومتی جال میں نہیں پھنسنا چاہیئے۔ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نریندر مودی نے مگ 21 طیارے گرنے کے بعد اپنی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو  دندان شکن جواب دے کر  اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھا دی، نریندر مودی نے مگ 21 طیارے گرنے کے بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ بھارت کے دو مِگ 21طیارے  کیا گرائے ، شکست خوردہ  نریندر مودی بہت سٹپٹا ئے ، مودی نے رافیل طیاروں کا رونا رویا اور بولے رافیل طیارے ہوتے تو  نتائج مختلف ہوتے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  نے  پاک فضائیہ کے ہاتھوں مگ ٹوئنٹی ون  طیارے گرنے کے بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا  اور بڑھک مارتے ہوئے کہا کہ  اگر رافیل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز