Tag Archives: ذیشان

‏ شبیر قریشی ‏

کراچی ، ایم پی اے شبیر قریشی پر پانی چوروں...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ دن ۱۰:۱۸ دن

کراچی میں پانی چوروں کو سینہ زوری مہنگی پڑ گئی، کراچی میں رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی پر پانی چوروں نے حملہ  کیا ۔ رضویہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ حملے میں ایم پی  اے کے  کوآرڈینیٹر زخمی ہوئے تھے۔ چور سرنگ کے ذریعے پانی چوری کرنا چاہتے تھے،اہل علاقہ کے روکنے پر  ایم پی اے اور ساتھیوں پر دھاوا بول دیا۔ ناظم آباد میں  ایک مکان کےقریب پانی چوری کےلئےسرنگ بنائی گئی تھی،اہل علاقہ کےروکنےپرجھگڑا ہوگیا،جہاں  پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر قریشی  بھی پہنچ گئے۔ پولیس کےمطابق  پانی چوروں نے روکنے پر  دھاوا بول دیا، جھگڑے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال

سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی نے رپورٹ وزیر ا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۲۲ شام ۵:۲۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ  وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کو جمع کرا دی ۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ذیشان کا کالعدم تنظیم داعش کیساتھ تعلق تھا ،ذیشان کے موبائل کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ذیشان داعش پنجاب کے کمانڈر خالد عرف بٹ صاحب کیساتھ رابطے میں تھا ۔ وہ داعش کا ایکٹو ممبر ہونے کیساتھ ساتھ نیٹ ورک کے تمام دہشتگردوں کا سہولت کار بھی تھا، رپورٹ کے مطابق وقوعہ سےایک ہفتہ قبل ذیشان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہنڈا سٹی گاڑی میں بارودی مواد ساہیوال لیکر گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال

سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی نے خلیل اور اہل...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۴۳ شام ۳:۴۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سانحہ ساہیوال میں جے آئی ٹی رپورٹ  تیار کر لی گئی  ہے ۔ ذرائع کے مطابق  رپورٹ میں کہا گیا کہ  خلیل اور اس کا خاندان بے قصور  تھے ،  معصوم اہلخانہ کو بچایا جا سکتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں ذیشان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذیشان کے دہشتگردوں سے روابط تھے،وہ دہشتگردوں کو اپنے گھر میں پناہ دیتا تھا۔ گزشتہ ماہ کی  19 تاریخ کو ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب دن 12 بجے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال

سانحہ ساہیوال ، ذیشان کے بھائی احتشام کا ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۱۶ شام ۵:۱۶ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی کا بھی بیان قلمبند کر لیا جس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ سانحہ ساہیوال لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر مقتول خلیل کی فیملی کے بعد جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کی فیملی کو بھی بلا لیا۔ ذیشان  کے بھائی احتشام نے اپنے وکلاء کے ہمراہ جے آئی ٹی کو اپنا تحریری بیان پولیس کلب میں جمع کروا دیا ۔ تحریری بیان کے مطابق احتشام نے مؤقف اپنایا کہ اسکا بھائی شریف النفس انسان اور وہ کمپیوٹر اسیسریز اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال فرانزک رپورٹ آپریشن پولیس موبائل ذیشان سی ٹی ڈی

سانحہ ساہیوال کو غلط رنگ دینے کا سی ٹی ڈی ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۱۱ شام ۴:۱۱ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال کو غلط رنگ دینے کا سی ٹی ڈی کا پلان بے نقاب ہو گیا۔ نائنٹی ٹونیوز نے فرانزک رپورٹ کے مندرجات حاصل کر لئے جس میں  آپریشن کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک لیبارٹری کو اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ اور پولیس موبائل بدل دی گئیں۔ پولیس موبائل کو کھڑی کر کے گولیوں کا نشانہ بنا کر فائرنگ کا تبادلہ بتایا گیا۔ اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ بھی بدل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذیشان کی گاڑی کو ایک سے ڈیڑھ فٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال فرانزک رپورٹ آپریشن پولیس موبائل ذیشان سی ٹی ڈی

سانحہ ساہیوال میں ذیشان اور دہشت گرد عدیل...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۰۳ شام ۶:۰۳ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال کیس میں ذیشان اور دہشت گرد عدیل کی بہت پرانی دوستی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سانحہ ساہیوال میں مارنے جانے والے ذیشان کے حوالے سے تازہ ترین انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق ذیشان اور فیصل آباد مقابلے میں ہلاک ہونے والےدہشتگرد عدیل کی بہت پرانی دوستی تھی اور ذیشان کا دہشت گردوں سے متعدد مرتبہ رابطہ ہوا جبکہ ذیشان اور دہشت گردوں کے درمیان ایک دن میں پچاس مرتبہ رابطہ ہوا اور ہر کال 20 منٹ کے وقفہ سے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کالز میں ہدایات دی جا رہی ہیں کہ اوکاڑہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ترقیاتی فنڈ جوڈیشل کمیشن ذیشان

سانحہ ساہیوال میں ہم نے جو ایکشن لیا تاری...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۱۴ شام ۴:۱۴ شام

 ٹوبہ ٹیک سنگھ (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر 72گھنٹوں میں جو کام ہم نے کیا اُس کی مثال نہیں ملتی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا متاثرہ فیملی کی کوئی شکایت ہمارے تک نہیں آئی۔ انصاف دلانے کیلئے جس چیز کی ضرورت پڑی کرینگے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بھر کے ترقیاتی فنڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔ شہر شہر جا کر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر علاقہ کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال میں بغیر سوچے سمجھے فائرنگ کا حکم...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ شام ۹:۱۴ شام

ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال میں ذیشان اور خلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمرنے دیا، نائنٹی ٹونیوز حقائق سامنے لے آیا۔ سانحہ ساہیوال کے سلسلے میں اب انکشاف ہواہےکہ ذیشان اورخلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا۔ نائنٹی ٹو کوملنے والی ہوش ربامعلومات کےمطابق سی ٹی ڈی ذیشان کوزندہ پکڑنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کی فوٹیج میں جواد قمر کی موجودگی کی نشاندہی کر لی گئی، وہ پہنچنے کے بعد کار سے سامان نکلواتے رہے۔ جواد قمر کے احکامات پر ہی لاشوں کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ذیشان

سانحہ ساہیوال ، ذیشان کے اہل خانہ کی صدر پ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۰ شام ۱۲:۱۰ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال میں مرنے والے ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ممکنہ ملاقات ہو گی۔ اہل خانہ ملاقات کے لیے اسلام آ باد چلے گئے۔ پولیس کے مطابق ذیشان کا بھائی احتشام اور اس کی والدہ جبکہ خلیل کا بھائی جمیل روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اہلخانہ کو ایوان صدر بلایا گیا ہے۔ ذیشان کی والدہ نے بھی دونوں خاندانوں کے افراد کی اسلام آباد روانگی کی تصدیق کی ہے۔ ادھر سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ذیشان کا ٹیلی فون ڈیٹا 92 نیوز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب ، ارکان صوبائی اسمبلی ، تنخواہوں ، بل ، ترمیم ، عثمان بزدار

سانحہ ساہیوال ، پنجاب اسمبلی میں اِن کیمر...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۲۸ شام ۶:۲۸ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر پنجاب اسمبلی کے ان کیمرہ سیشن میں اپوزیشن غیر مطمئن نظر آئی۔ سانحہ ساہیوال پر صوبائی حکومت نے ارکان پنجاب اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم فضیل اصغر نے ارکان کو بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے ذیشان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ایوان میں پیش کر دئیے۔ ذیشان کے شدت پسند عناصر سے تعلق کا ریکارڈ بھی ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ سانحہ کے حوالے سے حکومتی اقدامات بارے بھی ایوان کو بتایا گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان کو بریفنگ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال

ساہیوال میں ہلاک ہونے والے ذیشان کا ٹیلی ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۵:۵۸ شام ۵:۵۸ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ذیشان کا ٹیلی فون ڈیٹا 92 نیوز نے حاصل کرلیا۔ ہلاک ہونے والے ذیشان کے ٹیلی فون ڈیٹا کے مطابق ٹیلی فون میں تھریما کے ذریعے پیغامات بھجوائے گئے تھے۔ پیغامات میں یہ پیغام بھی شامل ہے کہ شاہد بھائی سچ میں فدائی بننا چاہتا ہے۔ ایک جگہ یہ بھی پیغام موجود ہے کہ بٹ صاحب سے رات کو بات کی ہے۔ ٹیلی فون ڈیٹا سے یہ ثبوت بھی ملے کہ ذیشان کس طرح دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔ حساس ادارے کے انسپکٹر کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال میں مبینہ مقابلہ، نئی ویڈیو نے سی...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام ۱۲:۲۹ شام

 ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال میں مبینہ مقابلے کی نئی ویڈیو نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ نئی ویڈیو نے سب کچھ واضح کر دیا۔ گاڑی میں بیٹھے شہری نے موبائل سے فوٹیج بناکر سارا واقعہ بے نقاب کر دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے خلیل کی گاڑی کو ٹکر مار کر روکا اور سب سے پہلے گاڑی میں سوار بچوں کو اتارا جس کے چند سیکنڈز بعد اہلکاروں نے سیدھی فائرنگ کر دی ۔ اہلکاروں نے گاڑی پر انتہائی قریب سے گولیاں چلائیں جب کہ گاڑی میں موجود ذیشان اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی مقابلے میں 2 مبینہ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ دن ۱۰:۱۹ دن

 گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ساہیوال واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کاشف اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی  نے دعویٰ کیا ہے کہ  مارے گئے دہشتگرد ساہیوال میں مرنے والے ذیشان کے ساتھ تھے۔ ہلاک دہشتگردوں نے لاہور میں واقع ذیشان کے گھر میں پناہ لے رکھی تھی اور ساہیوال میں اس کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی فرار ہو گئے۔ ذیشان کے گھر سے مفرور دہشتگردوں کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز