Tag Archives: دہشت گردی

دہشت گردی ، اسلام ، تعلق ، وزیراعظم

دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، و...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۴ شام ۷:۰۴ شام

 نیو یارک (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں نفرت انگیز گفتگو سے نمٹنے سے متعلق کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امتیازی سلوک، مذہبی اور عقیدت کی بنیاد پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ان کی وجوہات کا حل نکالنا ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اسلامو فوبیا ،نفرت انگیز تقاریر کےخلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری طرف ترک صدر بولے  نفرت انگیز تقاریر انسانیت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خیبرپختونخوا ‏ پہلی شہید ‏ پولیس اہلکار ‏ شازیہ گل ‏شہید نو شہرہ ‏ ‏92 نیوز لیڈی کانسٹیبل ‏ تاریخ رقم ‏ بہادر خاتون اہلکار ‏ دہشت گردی ‏ جان نچھاور ‏ پاک فوج ‏ وطن کا دفاع ‏ بارود کا ڈھیر ‏ نڈر کانسٹیبل ‏ نوشہرہ کچہری ‏ پولیس جوائن ‏ شہادت کا رتبہ ‏ عوام ‏ تحفظ ‏ مامور ‏ قیامت برپا ‏ جام شہادت ‏ زندہ جاوید ‏ معصوم بیٹا ‏ خطے کی پہلی خاتون شہید ‏ فرنٹیئر کور ‏ شیر زمان ‏ سہیل خان ‏ راشد خان ‏ رابعہ ‏ پولیس میں ملازمت

خیبرپختونخوا کی پہلی شہید پولیس اہلکار ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۳ شام ۹:۲۳ شام

نو شہرہ ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا  میں پولیس کے سیکڑوں جوانوں نے قربانیاں دیں مگر لیڈی کانسٹیبل شازیہ نے جان نثار کرنے کی نئی تاریخ رقم کردی، بہادر خاتون اہلکار کے بھائی اور چچا بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان نچھاور کر چکے ہیں والد پاک فوج میں وطن کا دفاع کرتے رہے اور 2 بھائی اور ایک بہن اب بھی پولیس میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ آج سے 8سال قبل جب خیبر پختونخوا بارود کا ڈھیر بن چکا تھا اورپاک فوج کے ساتھ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار بھی قربانیاں دے رہے تھے تو پولیس کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاریخی دورے تاریخی کامیابیاں وزیراعظم واپسی کیلئے اڑان واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز وزیراعظم عمران خان ‏ وطن واپسی ‏ امریکی صدر ‏ پاکستان کا کیس ‏ مسئلہ کشمیر ‏ ثالثی کی پیشکش ‏ دہشت گردی ‏ افغان امن عمل ‏ کیپیٹل ہل امریکا کی جنگ ‏ اربوں روپے کا نقصان ‏ ڈومور

تاریخی دورے میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ کر ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ دن ۱۱:۰۰ دن

واشنگٹن (92 نیوز)تاریخی دورے میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ کر وزیراعظم عمران خان نے وطن واپسی کیلئے اڑان بھر لی  ، امریکی صدر کے سامنے پاکستان کا کیس بھرپور انداز میں پیش کیا ، ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاکستانی مؤقف کی فتح ہوئی ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا اعتراف اور افغان امن عمل میں کردار کو سراہا جانا ٹرافی سے کم نہیں۔ وطن واپسی سے پہلے کیپیٹل ہل میں خطاب کے دوران وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ہم امریکا کی جنگ پاکستان میں لڑ رہے ہیں ، ہزاروں پاکستانیوں نے دہشتگردی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی وزیراعظم ‏ وزیر خارجہ ‏ پاکستانی ہم منصب‏ پیشکش قبول اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سفارتی محاذ ‏ بھارت ‏ ہٹ دھرمی ‏ پاکستان اور بھارت ‏ شاہ محمود قریشی ‏ عمران خان ‏ کشمیر دہشت گردی ‏ نریندرمودی ‏ جے شنکر ‏

بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پاکستا...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ، بھارت ہٹ دھرمی ترک کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ بھارتی وزیراعظم ‏اور وزیرخارجہ نے پاکستانی ہم منصبوں کو جوابی خط لکھ ڈالے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ‏جامع اور ازسرنو مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرلیا۔ پاکستان کی خطے میں قیام امن کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ہٹ دھرم بھارت کی ہندو انتہاپسند حکومت بھی مذاکرات کی پیش کش  قبول کرنے کی مجبور ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بھارتی ہم ‏منصبوں کوخطوط کے ذریعےکشمیراوردہشت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم حضرت علی ؓ ‏ ڈبل سواری پر پابندی لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ موبائل فون سروس ‏ کوئٹہ بھکر ‏ صوبائی دارالحکومت ‏ سکیورٹی خدشات

یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر مختلف شہروں میں ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

لاہور ( 92 نیوز ) یوم حضرت علیؓ کے موقع پر شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ، جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم علیؓ پر آج عام تعطیل  ہے جبکہ  کوئٹہ،بھکر اور دیگروں شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد  ہے ، جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرڈبل سواری پر پابندی ہے، جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل رہے گی،شہر میں آج عام تعطیل بھی ہے۔ کوئٹہ میں ڈبل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، اضافی نفری بھی تعینات

ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، اضافی نفر...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ دن ۱۱:۱۰ دن

لاہور(92 نیوز) لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ۔ ملک بھر  میں  ایف آئی اے دفاتر،تمام بڑے اسٹیشنوں،ٹرک اڈوں،بس سٹینڈز پر ہنگامی طور پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ۔ ریلوے پولیس حکام نے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور حساس علاقوں میں چلنے والی ٹرینوں میں پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا ، ریلوے ٹریک کا گشت بھی بڑھا دیا ہے اور دوسری جانب بس اڈوں کی مانیٹرنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سمجھوتہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انتہاپسندی، دہشت گردی ،ن لیگ، بیانیہ،ووٹ، عزت ، شاہدخاقان عباسی ، شہبازشریف، عمران خان

ن لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے، ووٹ کو عزت دو، ش...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۰۷ دن ۹:۰۷ دن

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے پارٹی کے صدر شہبازشریف ہی ہیں، وہ علاج کرانے گئے ہیں اور آٹھ دس دن میں واپس آجائیں گے۔ پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے رابطہ نہیں ہوا، وہ واپس آنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ میں ایک ہی بیانیہ اور تمام قیادت اس پر کاربند ہے ۔ اس سے پہلے نارووال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ محمود قریشی ‏

بھارت میں انتخابات تک چوکنا رہنا ہوگا، شا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۴ شام ۹:۳۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت  میں انتخابات تک چوکنا رہنا ہوگا ، مودی سرکار کچھ بھی کر سکتی ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انڈیا میں انتخابات 19 مئی تک  مکمل ہوں گے ،  پاکستان اور بھارت  کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دینا چاہتا ہے، حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی تو آئی ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آسٹریلوی سینیٹر

آسٹریلوی سینیٹر کو مسلمانوں کیخلاف متن...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۲۹ شام ۷:۲۹ شام

سڈنی ( 92 نیوز ) نیوزی لینڈ میں دہشت گردی سے متعلق آسٹریلوی سینیٹر  کو متنازعہ بیان مہنگا پڑ گیا، فریسر ایننگ کے سر پر ایک شہری نے انڈا دے مارا جبکہ سوشل  میڈیا پر انہیں عہدے سے ہٹانے کی مہم زور پکڑ گئی ۔ آسٹریلوی سینیٹر فریسر ایننگ کو مسلمانوں کی مخالفت مہنگی پڑ گئی، متنازعہ بیان پر شہری نے فریسر کے سر پر انڈہ  مار دیا ۔ شہری نے تو غصہ نکال لیا لیکن آسٹریلوی سینیٹر نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ پولیس موقع پرپہنچی اورنوجوان کوگرفتاری کےکچھ دیربعدہی چھوڑدیاگیا۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن سمیت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نعیم رشید

نعیم رشید کو برطانوی اخبار نے بھی ہیروقرا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۰۳ شام ۷:۰۳ شام

لندن (92 نیوز ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشتگردانہ حملے میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم رشید کو برطانوی اخبار نے بھی ہیرو قرار دےدیا۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے بدترین واقعے میں    نعیم رشید نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  نمازیوں کو بچاتے ہوئے زندگی قربان کردی۔ برطانوی اخبار نے بھی شہید نعیم رشید کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے ہیرو قرار دیا۔ نعیم رشید مسجد میں فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہریار آفریدی ‏

جنگ تباہی ، ہم امن کی بات کرتے ہیں ، شہریا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۲۵ شام ۵:۲۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی  نے کہا کہ  جنگ تباہی ہے، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کاکہناہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کےلیے کام کیا ، دہشت گردی کےخلاف سب سے بڑی جنگ پاکستان نے لڑی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شہریار آفریدی  کا کہنا تھا کہ کراچی کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں، آئندہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ، ان کا مقصد انسانیت کی تذلیل ہے ،پاکستان 1989 سے اب تک بہت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ محمود

بھارتی جارحیت پر وزیر خارجہ کا اقوام متحد...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی جارحیت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کو خط  لکھ دیا جس میں  بھارتی جنگی جنون کی طرف توجہ دلائی گئی ۔ شاہ محمود قریشی نے  انتونیو گوتریس کو لکھے خط میں کہا کہ بھارتی دانستہ جارحانہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر، عالمی قانون اور بین الریاستی تمام ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زوردیتا ہوں کہ بھارتی جارحانہ اقدامات کو فوری رکوایا جائے ۔ خط میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قبل ازیں خط میں بھارتی جنگی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان

آیئے ملکر آگے بڑھتے ہیں ، عمران خان کا م...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۵۲ شام ۹:۵۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی محاذ پر ایک اور چھکا  مارتے ہوئے نریندر مودی  کے بیان پر کہا کہ آیئے مل کر آگے بڑھتے ہیں ۔ جب دھمکیوں سے کچھ نہ بن پایا تو  بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی مصالحت کا راستہ ڈھونڈنے لگے اور  ایک جلسے میں کہہ ڈالا کہ  پاکستان کے وزیر اعظم کو  انتخابات جیتنے پر مبارکباد کیلئے ٹیلی فون کیا تھا ، دونوں ممالک کو آگے بڑھنا چاہئے ۔ وزیر اعظم پاکستان نے بھی دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ یاد دلانے والے بھارتی وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کرکے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محمد بن سلمان ‏

شہزادہ محمد بن سلمان کے چین کیساتھ 28ارب ڈ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۵۷ شام ۵:۵۷ شام

بیجنگ ( ویب ڈیسک) ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے مابین  28 ارب ڈالرز کے 12 باہمی  تجارتی معاہدے طے پا گئے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایشیائی ممالک کے دورے پر چین پہنچے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران  28 اربڈالر کے  12 معاشی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ تجارت، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں ہونے والے ان معاشی معاہدوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ دونوں ممالک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رباب ہانی قتل نرس لاش پولیس

سکھر پولیس کی کارروائی سے کراچی میں دہشت ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۲ دن ۸:۱۲ دن

 سکھر (92 نیوز) سکھر پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کالعدم تنظیم کا سرگرم دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ روہڑی میں پولیس کا کالعدم تنظیم کے کارندوں سے  مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر چار ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کی شناخت علی مور بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم سے بھاری تعداد میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بولٹ اور تاریں برآمد ہوئی۔ ملزم کراچی میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز