Tag Archives: دہشتگردوں

دہشتگردوں فائرنگ شہید جوان نادر حسین فوجی اعزاز سپرد خاک

سرحد پار سے حملے میں شہید جوان فوجی اعزاز...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۳۷ شام ۳:۳۷ شام

 تربت (92 نیوز) وطن پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوت دھرتی ماں کی آغوش میں جا سوئے ۔ سرحد پار سے حملے میں شہید جوان فوجی اعزازات کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کر دیئے گئے۔ تربت واقعہ میں شہید سپاہی حفیظ اللہ کو مستونگ میں فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایف سی کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے شہید سپائی بچل کی نماز جنازہ آبائی علاقے کندھ کوٹ میں  ادا کی گئی ۔ شہریوں کی بڑی تعداد شہید کی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ شمالی وزیرستان واقعہ میں شہید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دہشتگردوں سرحد شمالی وزیرستان سرحدی علاقے حملہ پاک فوج جوان شہید

دہشتگردوں کا سرحد پار سے شمالی وزیرستان ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ دن ۴:۰۰ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) دہشتگردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 6 جوان دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گرباز کے علاقے میں پاک فوج کے گشت پر معمور جوانوں کو نشانہ بنایا۔ شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسن بھی شہداء میں شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردوں چیک پوسٹ حملہ 5 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے امن پر دہشت گردوں کا ب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۹ دن ۹:۴۹ دن

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئلہ سیدان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بزدلانہ وار کیا۔ فائرنگ اور دھماکے میں پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے۔ شہید اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون خودکش حملہ آور نے اسپتال کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ خودکش حملہ آور سولہ سترہ سال کی لڑکی تھی۔ خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی حکومت بھارتی میڈیا پاکستانمخالف پراپیگنڈا فلاپ

پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس شروع...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۲:۴۱ شام ۲:۴۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس 22 فروری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت ، مشتبہ اکاونٹس کی روک تھام اور ادارہ جاتی اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ کر رہے ہیں۔ ڈی جی نیکٹا، فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کے عہدیداران بھی وفد میں شامل ہیں۔ پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف کو مشتبہ بینکنگ لین دین اور جعلی بنک اکاونٹس کے خلاف اقدامات سے آگاہ کرے گا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز