Tag Archives: دورے

صدر مملکت عارف علوی 5 روزہ دورے پر جاپان ر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ دن ۱۰:۰۲ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی 5 روزہ دورے پر جاپان روانہ ہو گئے۔ صدر عارف علوی 24 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ چیرمین سینٹ 24 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دینگے۔ صدر مملکت عارف علوی جاپان کا دورہ جاپانی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، عمران خان ، مصالحتی مشن، دورے ، سعودی عرب

وزیراعظم عمران خان کا مصالحتی مشن، ایک رو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ شام ۱۰:۱۰ شام

  ریاض (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ شاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز السعود اور  نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد نے  استقبال کیا۔ وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری بھی ہمراہ ہیں ۔ وزیراعظم سعودی قیادت کوحالیہ دورہ ایران میں ہونے والی مشاورت سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا امن فارمولا کام کر رہا ہے ، سعودی عرب سے بات چیت کیلئے سہولت کاری کی پیش کش کو ایران … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم دورے پاک، امریکا تعلقات باب شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کے دورے سے پاک، امریکا تعلقات کا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۴۳ شام ۷:۴۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کہا وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاک، امریکا تعلقات کا نیا باب کھلا ۔ واشنگٹن میں ہمارے دوستوں نے انتھک کاوشیں کیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا وزیراعظم کے کامیاب دورے پر دفتر خارجہ حکام ستائش کے مستحق ہیں۔ واشنگٹن میں ہمارے دوستوں نے انتھک کاوشیں کیں۔ Pakistan and the United States share a common goal in Afghanistan, to establish a lasting peace, which can not be achieved through military might. Pakistan has always sought a political solution and together we … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم عمران خان امریکہ دورے واپسی دوحہ

وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۲۹ شام ۷:۲۹ شام

 دوحہ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپسی پر دوحہ (قطر ) پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کا دوحہ میں مختصر قیام ہو گا۔ مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داوؑد ، معاون خصوصی  سید ذوالفقار بخاری اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود  وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ قطری وزیر اعظم شیخ عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی  نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا حمد انٹرنیشنل ائیر پورٹ دوحہ پر استقبال کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے کمرشل پرواز امریکا روانہ

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کمرشل پ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۲۰ دن ۸:۲۰ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کمرشل پرواز سے امریکا روانہ ہو گئے۔ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کی بائیس جولائی کو امریکی صدر سے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم ارکان کانگریس ،آئی ایم ایف چیف اور ورلڈ بینک کے صدرسے بھی ملیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی ،بزنس سمٹ سے خطاب  اور یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیِس کا دورہ بھی شیڈول میں شامل ہے۔ 23 جولائی کو امریکی اخباروں کے ایڈیٹرز اور اسپیکرنینسی پلوسی سے ملاقات ہو گی۔    ملکی تاریخ میں پہلی بار ہائی پروفائل وفد عام مسافروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

روسی صدر ولادی میر پیوٹن وزیراعظم دورے دعوت

وزیراعظم عمران خان کو ولادی میرپیوٹن کی د...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۲۰ شام ۳:۲۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی دورہ روس کی دعوت مل گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کی دعوت قبول کر لی ۔ وزیراعظم عمران خان روسی شہر ولادی وستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق روسی صدر نے بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر دعوت دی تھی ۔ روسی صدر نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران کہا خوشی ہو گی اگر آپ روس میں کثیر ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان دورے افغان صدر آمد عثمان بزدار معزز مہمان استقبال

پاکستان کے دورے پر آئے افغان صدر کی لاہو...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

 لاہور (92 نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی کی لاہور آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ بچوں نے افغان صدر کو گلدستے پیش کیے۔ عثمان بزدار نے کہا افغانستان کے صدر اشرف غنی کو لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ افغانستان کی صدر کی آمد پاک افغان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔ آپ کی آمد اہل پنجاب کیلئے اعزاز ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا آپ کے دورے سے پاک افغان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو دو روزہ دورے پ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۲۹ شام ۷:۲۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان کے صدر اشرف غنی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغان صدر 27 جون کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے اور وزیراعظم عمران خان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اشرف غنی 28 جون کو لاہور بھی جائیں گے  بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز