Tag Archives: دم

ضلع وسطی ، چار سالہ ، ریحان کھلے ٹینک ، گر ، دم

کراچی ، ضلع وسطی میں انتظامیہ کی غفلت نے 4 ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۱ شام ۱:۲۱ شام

 کراچی (92 نیوز) سعودی عرب سے چھٹیاں منانے آیا بچہ کراچی انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا۔ ضلع وسطی میں چار سالہ ریحان چاچا کےساتھ فیملی پارک میں کھیلنے آیا اور کھلے ٹینک میں گر کر دم توڑ گیا۔ علاقہ مکین نے کہا ٹینک کا ڈھکن  کئی دنوں سےغائب ہے۔ ملحہ میں بھی جگہ جگہ مین ہول کھلے ہیں جس کی وجہ سےآئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ ریحان اپنے والدین کےساتھ سعودی عرب میں رہتا تھا اور چھٹیاں منانے پاکستان آیا ہوا تھا ۔ انہیں ایک ہفتے بعد واپس سعودی عرب روانہ ہونا تھا ۔ ریحان کے اہلخانہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ملک بھر ‏ ڈینگی بے قابو ‏ روز بروز ڈینگی مچھر قاتلانہ وار

ڈینگی سے متاثرہ مزید تین مریض دم توڑ گئے

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۹ شام ۱۲:۵۹ شام

 کراچی (92 نیوز) قاتل مچھر ڈینگی نے حملے تیز کر دیے۔ ڈینگی سے متاثرہ مزید تین مریض دم توڑ گئے۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد اکیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی مچھر بدستور خوف کی علامت بنا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے پولی کلینک اور پمز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 65 مریض لائے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو چونسٹھ مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ویڈیو لنک خواتین دم جعلی پیر گرفتار

ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین پر دم کرنے والا ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ شام ۸:۳۸ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین پر دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کا کہنا ہے کہ ملزم آستانے پر نہ آنے والی خواتین پر ویڈیو کالنگ کے ذریعے بھی دم کرتا تھا۔ ملزم خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ جعلی پیر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر خواتین کو اپنے پاس بلواتا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز