Tag Archives: درآمد ‏

ایل این جی درآمد کیس نیب راولپنڈی مسلم لیگ ن رہنما وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازے

ایل این جی درآمد کیس ، نیب راولپنڈی نے شا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۱۳ شام ۳:۱۳ شام

 لاہور (92 نیوز) ایل این جی درآمد کیس میں نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور میں ٹھوکرنیاز بیگ ٹول پلازے کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ شاہد خاقان عباسی کو گرفتاری کے بعد نیب لاہور آفس منتقل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔ نیب کے مطابق نیب کی ٹیم جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش کرے گی۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں طلب کر رکھا تھا مگر انہوں نے پیشی کے لیے مہلت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

درآمد

درآمد کئے جانیوالے موبائل فونز پر ریگول...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ دن ۱۰:۴۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں درآمد  کئے جانے والے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ،  ایف بی آر نے 16اکتوبر کے ایس آر او میں ترمیم کر دی ۔ پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے  ہو گئے ، درآمد  کیے جانے والے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایس آر او میں ترمیم کے بعد اب  69867 اب روپے  سے زائد کی  مالیت کے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی 18ہزار500روپے ہوگی، 48907 روپے سے زائد  اور   69867 روپے تک کی  مالیت کے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10 ہزار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ شام ۹:۵۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد ہے ، سرپرست اعلیٰ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن وحید احمد نے بھارتی میڈیا کےپراپیگنڈہ کوغیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ وحید احمد کا کہنا تھا کہ  بیماریاں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کی ، گزشتہ 3سال سے بھارت سے ٹماٹر درآمد نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پھل اور سبزیوں کی پیداوار میں خودکفیل ہے اور بھارت سے سبزیوں اور پھل کی درآمد کی ضرورت نہیں۔ وحید احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز