Tag Archives: دبئی

وزیراعلیٰ بزدار ، ملک ، اچھے دنوں ، نوید ، خصوصی بات چیت ،دبئی،92 نیوز

وزیراعلیٰ بزدار نے ملک میں اچھے دنوں کی ن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۸ دن ۴:۰۸ دن

دبئی (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان میں اچھے دنوں کی نوید سنا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دبئی میں 92 نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ممالک اور ہم پاکستان میں محنت کر رہے ہیں، ملک میں خوشحالی جلد آئے گی۔ علاوہ ازیں بلوچ کمیونٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے اعزاز میں عشائیہ کااہتمام کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

باکسر محمد وسیم ، پہلا راﺅنڈ ، فلپائنی حریف ، کانراڈو، ناک آﺅٹ دبئی،92 نیوز

باکسر محمد وسیم نے پہلے راﺅنڈ میں فلپائن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۶ شام ۱:۱۶ شام

دبئی(92 نیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اماراتی صحرائوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے، ایسے طاقت ور مکے برسائے کہ فلپائنی حریف کانراڈو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ ہو گیا۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا کے رنگ میں عظیم باکسر محمد علی کی یاد تازہ کردی، فلپائنی حریف کانراڈو کے خلاف میچ کے آغاز پر ہی محمد وسیم چیتے کی طرح جھپٹے اور تابڑ توڑ مکے برسا دئیے، فلپائنی باکسر محمد وسیم کے جاندار مکوں کے سامنے ایک منٹ بیس سیکنڈ ہی ٹک سکا اور ناک آئوٹ ہو گیا۔ شاندار فتح کے بعد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئی ٹیسٹ رینکنگ ‏ بلے باز ‏ اسٹیو اسمتھ ‏ دبئی ‏ ‏92 نیوز

نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بلے باز اسٹیو اسمتھ کی پ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۰ شام ۷:۱۰ شام

دبئی ( 92 نیوز)  آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ  میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ  پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ۔ بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا  اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے، باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر  ہے۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ  رینکنگ جاری کر دی  ،آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ۔نئی ٹیسٹ رینکنگ میں  بلے بازوں  میں بھارت کے کپتان  ویرات کوہلی کادوسرا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا تیسرا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آفریدی ‏ ٹی 20 ‏ ملینگا دبئی ‏ ‏92 نیوز ‏ لیستھ ملنگا ‏ بوم بوم آفریدی ‏

آفریدی کا ٹی 20 میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام ۱۲:۲۹ شام

دبئی ( 92 نیوز ) لیستھ ملنگا نے بوم بوم آفریدی سے  ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ چھین لیا۔ لیستھ ملینگا اب تی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن چکے ہیں ، انہوں نے  ٹی 20 میں مجموعی طور پر 99 وکٹیں حاصل کر لیں ۔ لیستھ ملینگا سے قبل ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا ،  انہوں نے 98 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں ۔ ملینگا نے یہ کارنامہ 74 میچز کھیل کر انجام دیا ، انہوں نے اب تک ٹی 20 میچز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹیسٹ کرکٹ وزنی کھلاڑی ڈیبیو دبئی ‏ ‏92 نیوز

ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے وزنی کھلاڑی نے ڈیبیو کر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳ شام ۱۰:۵۳ شام

دبئی ( 92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وزنی کھلاڑی  کارنویل  نے  ڈیبیو کر کے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا،کیربئین باؤلر 140کلو وزن کےساتھ ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وزن والے کھلاڑی بن گئے،اس سے پہلے آسٹریلیا کے واروک آمسٹرانگ  بھاری بھرکم کھلاڑی تھے جن کا وزن 133کلو تھا۔ کرکٹ میں جہاں نئے قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں وہیں کرکٹرز کے دلچسپ باؤلنگ انداز اور  اجسام  نے شائقین  کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے140کلو وزنی  کرکٹر کارنویل  نے ڈیبیو کر کے تاریخ رقم کر دی ، نوجوان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فاسٹ باؤلر حسن علی کا دبئی میں پاکستانی ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

 دبئی (92 نیوز) فاسٹ باؤلر حسن علی نے دبئی میں پاکستانی کھانوں کے ریسٹورنٹ پر لنچ کیا۔ دلہن سامعہ اور فیملی کے دیگر ارکان بھی ساتھ تھے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی اور سامعہ  کا نکاح شاہانہ ٹھاٹ باٹھ سے ہوا ۔ تقریب کی ویڈیو اور تصاویر خوب مقبول ہو رہی ہیں ۔ دلہا دلہن اور دونوں سمدھنوں کے ڈانس نے تو دھوم مچا دی۔ نکاح کے بعد  دلہا دلہن سمیت سب گھر والے اور دوست خوب ہلہ گلا کرتے رہے۔ نوبیاہتا جوڑے کیلئے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ حسن علی نے ٹویٹ کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کرنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ دبئی ‏ علی زیدی ‏ ‏92 نیوز صفائی مہم صوبائی حکومت تنقید کے نشتر ‏ ایف ڈبلیو او ‏ پاک فوج ‏ میئر کراچی وزیر اعلیٰ سندھ ‏ تعاون کی اپیل وسیم اختر نالوں کی صفائی شہر قائد کے پی ٹی ‏ رجسٹریشن ‏ رضاکارانہ

کراچی کا پیسہ دبئی چلا جاتا ہے ، علی زیدی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۵۳ شام ۸:۵۳ شام

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی کا پیسہ دبئی چلاجاتا ہے ، دبئی میں کچھ پیسے کم بھیج کر  شہر پر لگا دیں تو صاف ہو جائے گا۔ کراچی میں صفائی مہم سے متعلق وفاقی وزیر علی زیدی نے صوبائی حکومت پر خوب تنقید کے نشتر برسائے ۔ ایف ڈبلیو او کی تعیناتی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے بھی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد کی صفائی کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ شام ۱۱:۱۹ شام

دبئی  ( 92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہو گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گا۔ ٹیسٹ کی 144سالہ تاریخ میں  آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا،  آج سے  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا  باقاعدہ آغاز ہو گا۔  روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز  کے ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی شروع ہوجائےگی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں  جو دو سال تک  ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پرباہمی سیر یز کھیلیں گی ،ٹیم تین سیریز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن چیمپئن شپ دبئی ‏ ‏92 نیوز ‏9ٹیمیں ‏ دوسال ‏ ‏27ٹیسٹ ‏ ٹیسٹ سیریز ‏ انگلینڈ ‏ آسٹریلیا ‏ یکم اگست

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۴۳ شام ۵:۴۳ شام

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9ٹیمیں شامل ہیں، دوسال میں 27ٹیسٹ سیریز کھیلیں جائیں گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست کو پہلے ٹیسٹ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغا ہو گا، دو ٹاپ ٹیمیں 2021جون میں فائنل میں ٹکرائیں گی ۔ دو سال،9 ٹیمیں ،27ٹیسٹ سیریز کے کل 72میچز، کون بنے گا ٹیسٹ کرکٹ کا چیمپئن، آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز یکم اگست کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کمار دھرماسینا ‏ ‏ آئی سی سی ‏ دبئی ‏ ‏92 نیوز ورلڈ کپ 2019 ‏ متازعہ فیصلہ ‏ سری لنکن امپائر

کمار دھرماسینا نے فائنل میں صحیح کیا، آئ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۳۲ شام ۹:۳۲ شام

دبئی ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے  فائنل میچ میں  کمار دھرما سینا کے فیصلے کے حق میں آئی سی سی بھی میدان میں اتر آئی ۔ آئی سی سی نے متازعہ فیصلہ دینے والے سری لنکن امپائر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کمار دھرماسینا نے جو کیا،صحیح کیا،اس وقت یہی فیصلہ بنتا تھا۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں  اوور تھرو رنز کے متنازعہ  فیصلے  میں  آئی سی سی  نے سری لنکن امپائر کے اوور تھرو پر چھ رنز دینے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ آئی سی سی کے مینجر جیف الارڈائس نے کہا  فائنل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی کامیڈین منجو ناتھ لائیو پرفارمنس دبئی ‏ نیٹ نیوز بھارتی مزاحیہ اداکار ‏ ‏36 سالہ منجو ناتھ ‏ نائیڈو سٹیج ‏ براہ راست پرفارمنس ‏ حرکت قلب ‏ سکرپٹ کا حصہ

بھارتی کامیڈین منجو ناتھ لائیو پرفارمنس ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ دن ۱۱:۳۹ دن

دبئی (نیٹ نیوز) بھارتی مزاحیہ اداکار 36 سالہ منجو ناتھ نائیڈو سٹیج پر براہ راست پرفارمنس کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگیا، شائقین اداکار کے دم نکلنے کو سکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے ۔ منجو ناتھ کئی برس سے دبئی میں مقیم تھے اور سٹیج پر مزاحیہ کردار نبھانے کے باعث کافی شہرت رکھتے تھے ، منجو ناتھ کو پرفارمنس سے قبل انزائٹی ہورہی تھی جسے ساتھی اداکاروں اور پروڈیوسر نے سٹیج فوبیا سمجھ کر نظر انداز کردیا۔ کھیل کے سب سے آخری حصے میں منجو ناتھ کی پرفارمنس تھی، پرفارمنس کے دوران … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ائیرپورٹ ‏ پرندوں کا قبضہ ‏ لینڈنگ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز بارش ‏ دبئی ‏ غیر ملکی پرواز ‏

لاہور ائیرپورٹ پر پرندوں کا قبضہ ، طیاروں...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ دن ۱۱:۱۶ دن

لاہور ( 92 نیوز)  بارش کے بعد لاہور ائیرپورٹ کے  رن وے پر پرندوں نے قبضہ کر لیا ، سول ایوی ایشن نے طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی کم اور پرندوں کی اڑان زیادہ  ہے ، رن وے پر پرندوں کی بھرمار سے لاہور آنے والی پروازوں کو دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا گیا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دبئی سے آنے والی پرواز 624 کا رخ کراچی موڑ دیا۔ پی آئی اے کی پیرس سےلاہور آنے والی پرواز پی کے 734کی سیالکوٹ ہنگامی لینڈنگ کی گئی، مدینہ سے آنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ویڈیو اسکینڈل مرکزی کردار انٹرنیشنل بلیک میلر لاہور ‏ ‏92 نیوز میاں طارق ‏ دبئی ‏ پندرہ سیاستدان ‏ روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز ‏ احتساب عدالت

جج ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار انٹرنیشن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۵۵ شام ۲:۵۵ شام

لاہور ( 92 نیوز) جج ویڈیو اسکینڈل  کا مرکزی کردار انٹرنیشنل بلیک میلر نکلا، میاں طارق دبئی میں پارٹیاں منعقد کرتا جس میں بڑے بڑے افراد کو لے کر جاتا اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہتا، پندرہ سیاستدان اور کئی بڑے افسران اس کا شکار ہو چکے ہیں،یہ اہم خبر روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے آج کے شمارے میں شامل ہے۔ احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے سے  92 نیوز نے مزید حقائق سے پردہ چاک کر دیا،ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار میاں طارق نہ صرف ملک میں ہی بلکہ انٹرنیشنل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی سی سی ‏ نئی رینکنگ ‏ انگلینڈ ‏ نمبر ون ٹیم ‏ دبئی ‏ ‏92 نیوز ‏ بابر اعظم

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، انگلینڈ ون...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ دن ۹:۲۲ دن

دبئی ( 92 نیوز )کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اختتام پر آئی سی سی نے ون ڈے ،ٹیسٹ اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔ انگلینڈ  ون ڈے کی نمبرون ٹیم بن گئی،ٹاپ ٹین بلے بازوں میں بابر اعظم بھی شامل جبکہ کوئی پاکستانی باؤلرٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا۔ ورلڈکپ 2019 میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انکی محنت کا صلہ مل گیا  ، ورلڈچیمپئن انگلینڈ125پوائنٹس کیساتھ ون ڈے کی نمبرون ٹیم بن گئی۔ پاکستان ٹاپ فائیو ٹیموں میں جگہ نہ بناسکا،97پوائنٹس کیساتھ چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے ، رینکنگ میں بھارت  کادوسرا  ،نیوزی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ آئی سی سی ‏ ‏20ملین روپے دبئی سپورٹس ڈیسک ‏ قومی کرکٹ ٹیم ‏ فاتح ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح

پاکستان کو آئی سی سی کی طرف سے 20 ملین روپے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۲ شام ۱۲:۴۲ شام

دبئی(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں رانڈ روبن لیگ میں پانچویں پوزیشن کے بعد اب وطن واپس آچکی ہے تاہم اسے اپنی پرفارمنس بل بوتے پر آئی سی سی سے 20ملین روپے ملیں گے ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 280 ملین روپے ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 140 ملین روپے کی انعامی رقم ملے گی ،ہر سیمی فائنلسٹ ٹیم کے حصے میں55،55ملین روپے آئیں گے ۔ہر ٹیم کو ایک میچ جیتنے کے 2.8ملین روپے ملیں گے جب کہ لیگ رانڈ میں ہر میچ کھیلنے کے 7ملین روپے اس کے حصے میں آئیں گے ،منسوخ ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز