Tag Archives: دادو

کوہ سلمان ‏ موسلاھار بارش ‏ طغیانی ‏ راجن پور ‏ ‏92 نیوز زیر آب ‏ دادو ‏

کوہ سلمان  پر  موسلاھار بارش سے ندی نالوں...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۲۳ شام ۴:۲۳ شام

راجن پور ( 92 نیوز) کوہ سلمان  پر  موسلاھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، راجن پور کے متعدد علاقے زیر آب آگئے دادو میں کچے کے علاقے میں بھی سیکڑوں دیہات زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر ہونےوالی مسلسل تیزبارشوں کے پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی،ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دریائے سندھ میں پانی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، سیلابی ریلے سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔ درہ کاہا سلطان سے 11 ہزار اور درہ چھاچھڑ سے 21 ہزار کیوسک کا ریلہ نشیبی علاقوں میں داخل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دادو ‏

دادو میں خاتون پر سسرالیوں کا بدترین تشدد

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ دن ۱۰:۲۰ دن

دادو ( 92 نیوز) دادو کے ملاح محلہ میں سسرال نے 28 سالہ خاتون  کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کے بعد خاتون کو زخمی حالت میں سول اسپتال دادو منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ خاتون ثمینہ  کا کہنا ہے کہ ساس نے دیوروں سے مل کر چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا ہے۔ خاتون کے مطابق  شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور دوسری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، انکار کرنے پر سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ  بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، سردی کی شدت ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ شام ۱۲:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، گوادرمیں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم سے موسم سرد  ہو گیا ، سکردو،رزمک،شوال اور دتہ خیل میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ابررحمت نے سندھ اور بلوچستان کارخ کرلیا، خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔شہر قائد میں بادلوں نے  رنگ جما دیا، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی ،گلشن معمار، صدر  میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سندھ کے علاقے نوابشاہ  ،کشمور،دادو،خیرپورمیں تیز بارش سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دادو

دادو ، ڈاکٹروں کی ہڑتال 4سالہ بچے کی جان ل...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۳:۴۴ شام ۳:۴۴ شام

دادو( 92 نیوز ) دادو میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 4سالہ بچے کی جان لے گئی ۔ سندھ بھر میں ڈاکٹرز کی بے حسی  کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ اپنے مطالبات کے لئے مسیحاؤں نے مریضوں کو ایڑیاں رگڑنے پر مجبور کر دیا ہے  جبکہ غربت اور بیماریوں سے ستائے  مریض مسیحاؤں کی بربریت  کا شکار ہو رہے ہیں ۔ دادو کے سول اسپتال میں چار سالہ بچی طبی امداد نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔  ماں اپنے شدید بیمار لعل کو  لیکر سول اسپتال دادو پہنچی مگر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث  وہ جانبر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ

سندھ کے 14اضلاع میں ووٹرز کی تعداد کم ہونے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۵:۳۱ شام ۵:۳۱ شام

کراچی ( 92 نیوز )ملک بھر میں 18سال کے نوجوانوں اور ووٹرز کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر کراچی سمیت سندھ کے چودہ اضلاع میں ووٹرز کی تعدادکم ہوگئی۔ روزنامہ نائنٹی ٹو نے الیکشن کمیشن کے حیران کن اعداد شمارپرخصوصی رپورٹ شائع کردی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں ایک ماہ کے دوران اکتیس ہزار چارسوچار ووٹ کم ہوئے۔ ووٹرز کی تعداد سترہ لاکھ تہتر ہزارنوسوساٹھ سے کم ہوکرسترہ لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو چھپن ہوگئی۔ بدین ،دادو ، مٹیاری ،جنوبی ، شکارپور سمیت 14اضلاع میں بھی مردوخواتین ووٹرز کی تعداد کم ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز