Tag Archives: خورشید شاہ

خورشید شاہ ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ سکھر ‏ ‏92 نیوز آمدن سے زائد اثاثہ جات ‏ احتساب عدالت ‏ ‏14اکتوبر ‏ نیب

سید خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 13 روز ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۵ شام ۱:۳۵ شام

سکھر ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سید خورشید شاہ کے  جسمانی ریمانڈ میں  13 روز کی توسیع کر دی گئی ۔احتساب عدالت نے خورشیدشاہ کو 14اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب کی جانب سے سید خورشید شاہ کو احتساب عدالت سکھر پیش کیا گیا ،  نیب نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں  15 روز  کی توسیع کی استدعا کی  ، عدالت نے  خورشید شاہ کو 13 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ پر  نیب کے حوالے کر دیا۔ احتساب عدالت سکھر میں  کیس کی سماعت دو گھنٹے تک جاری رہی ، فریقین کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ، ٹیم ، سکھر ، خورشید شاہ ، گھر ، تلاشی ، اہم ، دستاویزات ، تحویل

نیب ٹیم کی سکھر میں خورشید شاہ کے گھر کی ت...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۸ شام ۸:۱۸ شام

 سکھر (92 نیوز) نیب ٹیم نے سکھر میں خورشید شاہ کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران اہلیہ اور بچوں کے کمروں کی بھی چیکنگ کی گئی اور اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں۔ نیب کی ٹیم کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع خورشید شاہ کے گھر پر کئی گھنٹے تک رہی اور گھر کی پیمائش بھی کی۔ خورشید شاہ پر الزم ہے کہ انہوں نے یہ بنگلہ رفاعی پلاٹ پر بنایا۔ خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم نے صالح پٹ میں انصاف کاٹن فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا۔ فیکٹری کے دروازے بند … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکھر ، غیر قانونی ، اثاثوں ، کیس ، گرفتار ، پیپلز پارٹی ، رہنما ، خورشید شاہ ، جسمانی ریمانڈ ، نیب

خورشید شاہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۷ شام ۱۲:۵۷ شام

 سکھر (92 نیوز) غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔  خورشید شاہ کو احتساب عدالت سکھر کے جج امیر مہیسر کے سامنے پیش کیا گیا۔ جج نے پی پی رہنما سے کہا شاہ صاحب آپ کو نیب سیل میں صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ تو نہیں ۔ خورشید شاہ بولے صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں، گھر سے کھانا لانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نےخورشید شاہ کو طبی سہولیات، گھر سے کھانا منگوانے اور فیملی سے ملاقات کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خورشید شاہ ،اسلام آباد، سکھر منتقل، آج عدالت پیشی،لاہور،92 نیوز

خورشید شاہ اسلام آباد سے سکھر منتقل، آج ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۵۶ دن ۱:۵۶ دن

اسلام آباد (92 نیوز) غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے سکھر منتقل کر دیا گیا، آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خورشید شاہ کوسخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے نیب آفس پہنچایا گیا، ان سے اہلخانہ کو بھی ملنے نہ دیا گیا، کارکنوں کو ائیر پورٹ سے ایک کلومیٹر دور ہی روک لیا گیا، خورشید شاہ کو صرف ایک گاڑی میں ایئرپورٹ کے عقبی راستے سے چپکے سے نکال کر نیب آفس لایا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

آمدن ، زائد ، اثاثوں ، کیس ، خورشید شاہ ، پولی کلینک اسپتال ، ڈسچارج

خورشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال سے ڈسچارج...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۱ شام ۳:۰۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار خورشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال  سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ پی پی رہنما کو طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے خورشید شاہ کا طبعی معائنہ کیا۔ پی پی رہنما کی طبیعت میں بہتری کے باعث انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ نے خورشید شاہ کو کچھ دوائیں تجویز کر دیں۔ ادھر نیب نے خورشید  شاہ کو اسلام آباد سے سکھر منتقل کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔ قومی ایئرلائن کا ٹکٹ بھی بک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خورشید شاہ ،آج شام،سکھر منتقل،امکان،اسلام آباد،92 نیوز

خورشید شاہ کو آج شام سکھر منتقل کیے جانے ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۹ دن ۳:۰۹ دن

اسلام آباد (92 نیوز) نیب کی زیر حراست پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کو آج شام سکھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ کا راہداری ریمانڈ منظور کیا ہے۔ بنی گالا میں خورشید شاہ کے گھر پر نیب نے چھاپہ بھی مارا، دستاویزات اور ٹیلی فون کو تحویل میں لے لیا۔ ادھر خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے پر پولی کلینک منتقل کیا گیا ،تاہم پارٹی رہنمائوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ دوسری جانب نیب نے خورشید شاہ کے خلاف مزید 4 بے نامی جائیدادوں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خورشید شاہ ، پولی کلینک ، طبی ، معائنہ، ای سی جی ، بلڈ پریشر ، نارمل

خورشید شاہ کا پولی کلینک میں طبی معائنہ، ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ شام ۱۱:۱۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) خورشید شاہ کا پولی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا جس میں ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل آیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال کی آفیسر وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ نیب حکام انہیں معمول کے طبی معائنے کیلئے اسپتال لیکر آئے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے دل کی دھڑکن تھوڑی تیز ہے، انہیں سانس اور معدے کا بھی مسئلہ ہے جس کے باعث پیپلزپارٹی رہنما کو مزید ٹیسٹ کرنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کےمختلف  رہنما خورشید شاہ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب خورشید شاہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

نیب نے خورشید شاہ کے اربوں مالیت کے اثاثو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۰ شام ۱۲:۱۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب نے خورشید شاہ کے اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگایا، پی پی رہنما نے خاندان کے افراد کے نام پر 105 بینک اکاؤنٹس کھولے ۔ کراچی، سکھر اور روہڑی میں خاندان اور فرنٹ مینوں کے نام پر  دو ہوٹل، دو فلور ملز، پٹرول پمپ اور 83جائیدادیں بنائیں۔خورشید شاہ پر بنگلے کیلئے رفاہی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا بھی الزام ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ  497ارب روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے،نیب کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر نےخاندان کے افراد اور فرنٹ مینوں کے ناموں پرجائیدادیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلاول بھٹو زرداری کی خورشید شاہ کی گرفتار...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۸ شام ۱۱:۵۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کر لیا۔ ہم خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نیب کا ادارہ مشرف دور سے ہی پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال ہوا ہے۔ ہم عید کے موقع پر نماز آزاد کشمیرمیں پڑھنا چاہتے تھے۔ اس موقع پر فریال تالپور کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا حکومت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ، راولپنڈی ، خورشید شاہ ، گرفتار

نیب نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید ش...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۸ شام ۵:۱۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا۔  نیب سکھر اور نیب راولپنڈی نے مشترکہ طور پر بنی گالہ کے علاقے میں کارروائی کی۔ خورشید شاہ کو راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد سکھر منتقل کیا جائے گا۔ خورشید شاہ نیب کے سوالناموں پر اثاثوں کے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خورشید شاہ کو کل صبح احتساب عدالت سکھر پیش کیا جائے گا جہاں انکا جسمانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، کیخلاف ، پارلیمنٹ ، توڑنے ، حق ، خورشید شاہ

پارلیمنٹ توڑنے کے حق میں نہیں ہیں ، خورشی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۴ شام ۵:۵۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہم پارلیمنٹ توڑنے کے حق میں نہیں ہیں ۔ خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت نے آرٹیکل 149 کا تذکرہ کرکے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس سے تباہی ہو گی، سندھ کے لوگ باہر آجائیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا پاکستان ہمارے لیے بہت بڑی نعمت، چھاؤں اور پہچان ہے۔ وفاق ایک گلدستہ ہے ۔ اس کو کون تباہ کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کراچی میں ایک نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ، راولپنڈی ، خورشید شاہ ، گرفتار

نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے ال...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۵ شام ۷:۵۵ شام

 سکھر (92 نیوز) نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خورشید شاہ کی جانب سے انتخابی فارم میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات کا ریکارڈ فراہم  کرنے کی درخواست کی گئی۔ نیب سندھ کے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی خورشید شاہ اور اہل خانہ کے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے لیٹر جاری کرچکی ہے۔ نیب نے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے کمشنرز کو بھی خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے لیٹر لکھے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف با...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۴۱ دن ۸:۴۱ دن

 سکھر (92 نیوز) نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر دادو کو خورشید شاہ اور اہل خانہ کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے خط ارسال کر دیا گیا۔ خط میں خورشید شاہ ، ان کی دونوں بیویاں ، بیٹے، بیٹیوں اور بھتیجوں کی جائیداد کی تفصیلات پانچ روز میں طلب کی گئی ہیں ۔ دوسری جانب  نیب نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ اور ان کے بیٹے جنید قادر کی جائیداد کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس خورشید شاہ انکوائریوں منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، خورشید شاہ ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۲۶ شام ۴:۲۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 9 انکوائریوں اور چار تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ اور سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی بھی شامل ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 1 ریفرنس، 9 انکوائریوں، 4 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔   نیب اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹوبورڈ نے سید خورشید شاہ، سابق گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان عباسی کے خلاف انکوائری کھول دی ۔ سابق ایکسئن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قرض مرض علاج خورشید شاہ

قرض ایک مرض بن گیا ہے جس کا علاج نظر نہیں آ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۵ شام ۱۲:۵۵ شام

 سکھر (92 نیوز) رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا قرض ایک مرض بن گیا ہے جس کا علاج نظر نہیں آتا۔ مختصر عرصے میں اس حکومت نے قرضے کے ریکارڈ بنائے۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا 72سالہ تاریخ میں معاشی طور پر ایسی تباہی نہیں دیکھی، مہنگائی نیک شگون  نہیں، بیس کروڑ لوگ مہنگائی کا سونامی بھگت رہے ہیں۔ حکومت ایک منصوبہ بتا دے جو اس نے شروع کیا ہو۔ رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ بولے عمران خان نے جیل کی ہوائیں ابھی تک نہیں کھائی ہیں ہم بھگت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز