Tag Archives: خواجہ آصف ‏

نوازشریف، رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ، جنگ کا حکومتی پیغام، خواجہ آصف، قومی اسمبلی میں خطاب، اسلام آباد، 92 نیوز

نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ جنگ ک...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۱ شام ۷:۱۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ کے رہنماء خواجہ آصف نے قو می اسمبلی میں دھواں دھار خطاب میں حکومت کو کھلی تنقید کا نشانہ بنایا، کہتے ہیں کہ کل لندن میں نوازشریف کے بیٹے کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا اور حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، غلط روایت ڈالی جا رہی ہے۔ حکومت جنگ کا پیغام دے رہی ہے۔ ن لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ایسے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تو پھر بند نہیں ہوگا، جانتے ہیں ایسے رویے کی سرپرستی کی گئی تو تشدد کی لہر ابھرے گی؟۔ مظاہرین کے سرپرست کو جانتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

92 نیوز ‏, اسلام آباد ‏, پاکستان مسلم لیگ ن ‏, خواجہ آصف, موت و حیات ‏, نواز شریف

خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمب...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۹ شام ۲:۵۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) فواد چودھری نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کو خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے بیان کو قومی اسمبلی میں توڑ مروڑ کرپیش کیا۔ خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی نمائندوں کے موقف کو غلط طریقے سے پیش کیا۔ تحریک میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ خواجہ آصف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف، تمام ذمہ داری، حکومت پر، خواجہ آصف، لاہور، 92 نیوز

نواز شریف کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہوگی، ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۵ شام ۳:۱۵ شام

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی تمام ذمہ داری اس حکومت پر ہو گی،صحت کے حوالے سے وقت پر صحیح فیصلے ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، مریم نواز کو صبح صبح بھجوا دیا گیا، جو باہر ہیں ان پر مقدمات کا انبار لگا دیا گیا ہے۔ مزید بولے پانامہ میں چار سو پانچ سو لوگوں کے نام آئے کسی سے نہیں پوچھا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

نجی ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل خواجہ آصف اہلیہ بیٹا نیب آفس

نجی ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل ، خواجہ آص...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۵ شام ۸:۳۵ شام

 لاہور (92 نیوز) سیالکوٹ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن اسکینڈل کیس کی تحقیقات کیلئے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹا نیب آفس میں پیش ہو گئے۔ مسرت آصف اور اسد آصف کو مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے اسد خواجہ سے نجی ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل کے بارے میں سوالات کیے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو دوپہر دو بجے ریکارڈسمیت طلب کیا تھا۔ ملزموں پر نجی ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ متاثرین کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ماڈل ٹاؤن

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جے آئی ٹی کاشہباز شریف ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ شام ۱۱:۲۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں ، جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز ، چودھری نثار ، خواجہ آصف ، پرویز رشید ، عابد شیر علی،رانا ثنااللہ کو آج  پیش ہونے کا حکم  دےدیا ۔ جے آئی ٹی کی جانب سے  28 پولیس اہلکاروں کو بھی  25 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پی ایس امداداللہ بوسال ، سیکرٹری قانون نواز گوندل اوراے ڈی سی ریونیو عرفان نواز کو بھی طلب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز