Tag Archives: خلیل

سانحہ ساہیوال

سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی نے رپورٹ وزیر ا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۲۲ شام ۵:۲۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ  وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کو جمع کرا دی ۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ذیشان کا کالعدم تنظیم داعش کیساتھ تعلق تھا ،ذیشان کے موبائل کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ذیشان داعش پنجاب کے کمانڈر خالد عرف بٹ صاحب کیساتھ رابطے میں تھا ۔ وہ داعش کا ایکٹو ممبر ہونے کیساتھ ساتھ نیٹ ورک کے تمام دہشتگردوں کا سہولت کار بھی تھا، رپورٹ کے مطابق وقوعہ سےایک ہفتہ قبل ذیشان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہنڈا سٹی گاڑی میں بارودی مواد ساہیوال لیکر گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال

سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی نے خلیل اور اہل...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۴۳ شام ۳:۴۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سانحہ ساہیوال میں جے آئی ٹی رپورٹ  تیار کر لی گئی  ہے ۔ ذرائع کے مطابق  رپورٹ میں کہا گیا کہ  خلیل اور اس کا خاندان بے قصور  تھے ،  معصوم اہلخانہ کو بچایا جا سکتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں ذیشان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذیشان کے دہشتگردوں سے روابط تھے،وہ دہشتگردوں کو اپنے گھر میں پناہ دیتا تھا۔ گزشتہ ماہ کی  19 تاریخ کو ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب دن 12 بجے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال خلیل جے آئی ٹی سی ٹی ڈی ریسکیو

سانحہ ساہیوال ، جاں بحق خلیل کی فیملی نے ج...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ دن ۱۱:۲۵ دن

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کی فیملی نے جے آئی ٹی کو بیانات قلمبند کروا دیئے۔ سانحہ ساہیوال میں لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی نےجاں بحق ہونے والے خلیل کی فیملی کے بیانات قلمبند کر لئے۔ خلیل کے زخمی بیٹے عمیر نے تحریری بیان میں بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پہلے انکی گاڑی کے ٹائروں پر فائر کیے۔ گاڑی رکنے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ذیشان پر فائرنگ کر دی جس کے بعد ایک اہلکار نے کسی کو فون ملایا۔ عمیر نے اپنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال دھمکی آمیز کال سی ٹی ڈی افسر وکیل سید شہباز حیدر خلیل ساہیوال

ساہیوال کے متاثرین کے وکیل کو دھمکی آمیز...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ شام ۹:۳۳ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے وکیل کو دھمکی آمیز کال سی ٹی ڈی افسر نے نہیں بلکہ ایک دوست نے کی۔ 92 نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق وکیل سید شہباز حیدر کو ڈاکٹر ہمایوں تیمور نے فون کیا تھا۔ ہمایوں تیمور کا کہنا ہے کال مذاق میں کی۔ 92 نیوز سے  بات کرتے ہوئے  وکیل سید شہباز حیدر کے دوست ڈاکٹر مرزا ہمایوں کا کہنا تھا کہ جو دھمکی آمیز کال شہباز حیدر نے پریس کانفرنس میں سنائی وہ سی ٹی ڈی آفیسر کی نہیں تھی۔ میں نے گپ شپ میں دوستی کے ناطے کال کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ساہیوال میں بغیر سوچے سمجھے فائرنگ کا حکم...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ شام ۹:۱۴ شام

ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال میں ذیشان اور خلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمرنے دیا، نائنٹی ٹونیوز حقائق سامنے لے آیا۔ سانحہ ساہیوال کے سلسلے میں اب انکشاف ہواہےکہ ذیشان اورخلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا۔ نائنٹی ٹو کوملنے والی ہوش ربامعلومات کےمطابق سی ٹی ڈی ذیشان کوزندہ پکڑنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کی فوٹیج میں جواد قمر کی موجودگی کی نشاندہی کر لی گئی، وہ پہنچنے کے بعد کار سے سامان نکلواتے رہے۔ جواد قمر کے احکامات پر ہی لاشوں کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ذیشان

سانحہ ساہیوال ، ذیشان کے اہل خانہ کی صدر پ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۰ شام ۱۲:۱۰ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال میں مرنے والے ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ممکنہ ملاقات ہو گی۔ اہل خانہ ملاقات کے لیے اسلام آ باد چلے گئے۔ پولیس کے مطابق ذیشان کا بھائی احتشام اور اس کی والدہ جبکہ خلیل کا بھائی جمیل روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اہلخانہ کو ایوان صدر بلایا گیا ہے۔ ذیشان کی والدہ نے بھی دونوں خاندانوں کے افراد کی اسلام آباد روانگی کی تصدیق کی ہے۔ ادھر سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ذیشان کا ٹیلی فون ڈیٹا 92 نیوز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز