Tag Archives: خطرہ

اسلام آباد ، وزیر اعظم ،عمران خان ، اپوزیشن ، احتجاج ، خطرہ

اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ شام ۱۰:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت پر بیانات سے روکتے ہوئے کہا سیاسی اختلاف اپنی جگہ، کسی کی بھی صحت کے لیے دعا گو ہیں ۔ نواز شریف کا علاج ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز کر رہے ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترک فوج، منبج داخل، جھڑپ، 2 اہلکار، 15 جنگجو ہلاک، 92 نیوز

شمالی شام میں ترکی کے مہلک فضائی حملوں سے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۸ دن ۱۰:۰۸ دن

 دمشق (92 نیوز) امریکا کے ساتھ سیز فائر کے باوجود شمال مشرقی شام پر ترکی کی بمباری جاری ہے۔ تازہ فضائی حملوں میں 14 شہری ہلاک ہو گئے۔ شمالی شام میں ترکی کے تازہ مہلک فضائی حملوں سے امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود ترک فورسز نے شمال مشرقی شام میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ترک فضایہ کے حملوں میں ڈیموکریٹک فورسز کے 8 جنگجو بھی مارے گئے۔ دوسری جانب ترکی صدر طیب اردوان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ، صورتحال ، جنوبی ایشیا ، امن و استحکام ، شدید ، خطرہ ، ڈاکٹر اسد مجید خان

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال جنوبی ایشیا کے ا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ دن ۸:۴۹ دن

نیو یارک (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں صورتحال جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے رِچمنڈ میں ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 3 ماہ ہو چکے ہیں۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال جنوبی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر، بگڑتی، صورتحال، خطے، خطرہ، آرمی چیف، انتباہ

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال خطے کے...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ شام ۹:۲۲ شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز گوجرانوالا کا دورہ کیا جہاں اُنہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی طرف سے کشمیریوں کے لئے اظہار یکجہتی دنیا بھر کے لئے واضح پیغام ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات امن اور س...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۴۸ شام ۱:۴۸ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات امن اور سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں ۔ امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا 90 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے قید کر رکھا ہے۔ آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاھتے ہیں اور انہیں موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔ اسد مجید نے کہا  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو رویہ روا رکھا  ہوا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز کوٹ لکھپت جیل ‏ والدہ شمیم بیگم ‏ مریم نواز ‏ شہبازشریف ‏ العزیزیہ ریفرنس ‏

سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹس کے مطابق نوازشری...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۵۱ شام ۳:۵۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر دائر درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ  پرائیویٹ ڈاکٹرز کی رائے حتمی نہیں تسلیم کی جاسکتی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ فیصلے کے مطابق نوازشریف نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ میڈیکل رپورٹس پرائیوٹ ڈاکٹرز کی رائے پر مشتمل تھیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ کوٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز