Tag Archives: خصوصی حیثیت

کشمیر ، خصوصی حیثیت ، پاکستان ،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۶ شام ۶:۰۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے پاکستان پر حملہ آور ہو چکا ہے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا مودی نے 5 اگست کو ہندوستان کی موت کے پروانے پر دستخط کیے۔ کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں سبز ہلالی پرچم ہلا کر اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ مودی کو وہ جواب دیا جائے جو سلطان ایوبی نے دیا تھا۔ علی محمد خان کا کہنا تھا ہر ظلم کا ایک نہ ایک انجام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اقوام متحدہ کے دفاتر کےسامنے مقبوضہ کشمی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۱۶ شام ۳:۱۶ شام

 نیویارک (92 نیوز) امریکی شہر نیویارک میں  اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھی  مظاہرہ کیا گیا جس میں  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت پاکستانی ، کشمیری اور سکھ کیمونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ مظاہرین نے پاکستانی کشمیری اور خالصتان کے پرچم تھام رکھے تھے ۔انہوں نے بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔ مقررین نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم معاملہ دو ہفتے

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوص...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۸ دن ۹:۳۸ دن

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ بھی مودی حکومت کے دباؤ میں آگئی۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کیخلاف درخواست پرمعاملہ دو ہفتے کیلئے ٹال دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور وہاں پر عائد پابندیوں کیخلاف  کانگریسی رہنما تحسین پونا والا کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔ جسٹس  ارون مشرا پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے  کہا کہ کشمیر کی صورتحال حساس ہے، اس لیے حالات معمول پر آنے تک انتظارکرنا چاہیے۔ اس موقع پر مداخلت مناسب نہیں ۔ اس طرح کے معاملے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت یکطرفہ کشمیر خصوصی حیثیت تبدیل پاکستانی سفیر اسد مجید

بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیث...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۰۵ دن ۹:۰۵ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی۔ اسد مجید خان نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بھاری فوج تعینات کرکے پورے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ اقدام  کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازع تسلیم علاقہ تسلیم کرتی ہے  ۔ امریکا نے بھی  واضح کیا کہ کشمیر سے متعلق اس  کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ شام ۹:۲۲ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ کشمیر کی صورتحال پر امریکا کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ ایلس ویلز کا کہنا ہے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے امریکا کو بتایا نہ مشورہ کیا ادھر چین نے بھارت کے کشمیر کے متعلق اقدامات کو مسترد کر دیا۔ پاکستان میں چینی سفیر یوشن کا کہنا ہے جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر برطانیہ نے بھی اظہار تشویش کیا اور کہا کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت نئی دہلی ‏92 نیوز بھارتی دارالحکومت ‏ جنتر منتر ‏ سول سوسائٹی ‏

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر  ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ دن ۱۰:۱۴ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر  کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج میں  شہر بھر سے مختلف یونیورسٹیز کے طلبا  اور  سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر شرکا نے  مودی حکومت کے اقدام  کی مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ،اُن کا کہنا تھاکہ  آرٹیکل 370 بھارت اور مقبوضہ کشمیر  کے درمیان  معاہدہ تھا جسے  غیر آئینی انداز میں ختم کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس یکطرفہ فیصلے کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم ناقابل قبول ترجمان چینی دفتر خارجہ

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۲۷ شام ۸:۲۷ شام

 بیجنگ (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر چین کا بھی دوٹوک موقف آگیا۔ ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش ہے،بھارت کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے اور بے نتیجہ ثابت ہو گا۔ کشمیر کے حوالے سے مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات پر چین نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  بھارت کو سرحدی معاملات کو مزید پیچیدہ کر دینے والے اقدامات سے گریز کرنے کی وارننگ دی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام چین کی علاقائی سالمیت پر حملہ ہے جو تمام تر کوششوں کے باوجود ناکام ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر ‏ امریکی وزیر خارجہ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز بھارت ‏ مقبوضہ کشمیر ‏ خصوصی حیثیت ‏ تشویش ‏ اقوام متحدہ

کشمیر کی صورتحال کا  قریب سے جائزہ لے رہے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۰ دن ۳:۳۰ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر   تشویش کا اظہارکیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  کشمیر کی صورتحال کا  قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کشمیر کا خصوصی تشخص ختم کرنے کا اعلان تشویشناک ہے، پاکستان اور بھارت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ  مودی حکومت  نے  مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرکے جو گھناؤنا اقدام کیا ہے  دنیا بھر میں اس پر  گہری تشویش کا اظہار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹرمپ، مشیر ساجد تارڑ، کشمیر، خصوصی حیثیت، ختم، بھارتی اقدام، تشویشناک، قرار،

ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کشمیر کی خصوصی ح...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۵۹ شام ۹:۵۹ شام

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےمشیرساجد تارڑنےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےکےبھارتی اقدام کوتشویشناک قرار دیا ہے۔ ساجد تارڑ کہتے ہیں۔جلد بازی میں اٹھایا گیا یہ قدم، بھارتی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ بھارتی اقدام سے خطے میں پریشان کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت سے ایسے ہی اقدام کی توقع تھی، بھارتی اقدام سے خطے کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے ، آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ  کر دئے گئے  ، جموں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت ‏ آرٹیکل 35اے‏ کھلی دہشتگردی ‏ مشال ملک ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مقبوضہ کشمیر ‏ خصوصی حیثیت ‏ حریت رہنما ‏ یاسین ملک ‏

بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35اے کا خاتمہ کھل...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۴۰ شام ۵:۴۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ، کہا کہ  بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35اے کا خاتمہ کھلی دہشتگردی ہے۔ مشال ملک نے کہا کہ بھارت نے آج آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر دیا جو کہ  کھلی دہشت گردی ہے، مقبوضہ کشمیر کی وادی مشال کو بند کر کے رکھ دیا گیا، فون ،انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں کرفیو لگا دیا گیا ہے،مزید نفری لائی جا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت عالمی قوانین فخر امام نئی سازش راجہ فاروق حیدر اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز خصوصی حیثیت ‏ چیئرمین کشمیر کمیٹی ‏ سید فخر امام

بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ، فخ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۲۵ شام ۵:۲۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا معاملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیا راستہ اختیار کیا  ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر  نے بھارتی اقدام کو نئی سازش قراردیدیا۔ چیئرمین  کشمیر کمیٹی سید فخر امام کی زیر صدارت اہم اجلاس  ہوا جس میں  وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر، مشاہد اللہ خان، احسن اقبال ، محمد علی سیف ، مشال ملک  نے شرکت کی ۔ کشمیرکمیٹی کی قرارداد میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت بھارتی اعلان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عالمی سطح ‏ متنازعہ علاقہ ‏ یکطرفہ اقدام

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت خت...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۲۰ شام ۵:۲۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اعلان کومسترد کردیا ، دفترخارجہ کےمطابق مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا متنازعہ علاقہ ہے  کوئی یکطرفہ اقدام مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کوختم نہیں کرسکتا ۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی  اور اخلاقی  حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہ اکہ آج بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عالمی حیثیت دلا دی ہے ، ملیحہ لودھی کو ہدایت کر دی ہے کہ نیو یارک میں رابطے شروع کر دیں ۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرٹیکل 370 ‏ مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز تحریک آزادی ‏ مودی حکومت ‏ مسلم اکثریت ‏ اقلیت ‏ بھارتی قانون

آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۳ شام ۳:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے میں ناکام ہونے پر مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ تیار کرلیا ، ا آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا گیا، بھارتی قانون کا یہ آرٹیکل مقبوضہ وادی کو خصوصی حیثیت دیتا ہے ۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا ہے جبکہ آرٹیکل 35 اے کشمیریوں کے حقوق اور مراعات کو واضح کرتا ہے۔ آرٹیکل 370کے تحت مقبوضہ کشمیر کا اپنا آئین اور پرچم تھا، وہاں کے لوگوں کی الگ شہریت تھی، کوئی بھارتی شہری مقبوضہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز