Tag Archives: خارجہ پالیسی

وزیراعظم کو معیشت کا پتہ ہے نہ خارجہ پالی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۱۵ شام ۶:۱۵ شام

گلگت (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایسا شخص وزیر اعظم مسلط کیا گیا ہے جسےمعیشت کا علم نہ خارجہ پالیسی کا ، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ، عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہیں ۔ گلگت بلتستان کے علاقے گھانچے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  ملک میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ،  جس دن مودی نے کشمیر پر حملہ کیا، اسی دن مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ‏ عمران خان ‏ حلف ‏ ایک سال مکمل ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏25 جولائی ‏ ‏2018 ‏ پاکستان تحریک انصاف ‏ ‏18 اگست ‏ وزیراعظم کا حلف ‏ خارجہ پالیسی ‏ کرتار پور راہداری ‏ بابا گرونانک ‏ سکھ برادری ‏ فاٹا ‏ خیبر پختونخواہ ‏ انضمام ‏ آئینی ترمیم بل ‏ خطِ غربت ‏ صحت انصاف کارڈ ‏ حکومتی کامیابی ‏ گرین پاکستان ‏ ‏10 ارب درخت ‏ کلین پاکستان مہم ‏ ایمنسٹی اسکیم ‏ ویزا پالیسی ‏ ویزا آن آرائیول ‏ محکمہ ڈاک ‏ کمیونیکیشن ‏

وزیراعظم عمران خان کو  عہدے کا حلف اٹھائے...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۵۴ شام ۶:۵۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) 25 جولائی 2018 کو پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی سمیٹی اور 18 اگست 2018 کو عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھایا جسے آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ ایک سال میں خارجہ پالیسی میں فعالیت، امریکہ کے ساتھ  تعلقات میں بہتری موجوہ حکومت  کی بڑی کامیابی ہے۔ کرتار پور  راہداری میں پیش رفت کو عالمی سطح پرسراہا گیا ، پاکستان میں بابا گرونانک کی برسی پر منعقدہ تقریب میں مقامی اور بھارتی سکھوں سمیت پوری دنیا سے سکھ برادری نے شرکت کی۔ فاٹا  کے خیبر پختونخواہ میں انضمام  کے لیے آئینی ترمیم بل  کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکیورٹی کونسل اجلاس بھارت خارجہ پالیسی مشیر امریکی صدر واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز امریکی صدر ‏ ڈونلڈ ٹرمپ ‏ ساجد تارڑ

سکیورٹی کونسل اجلاس سے بھارت کی خارجہ پا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۰۸ شام ۹:۰۸ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا کہ سکیورٹی کونسل اجلاس سے بھارت کی خارجہ پالیسی کو بڑا دھچکا لگا ہے ،  سفارتی محاذ پر یہ پاکستان کی بہت کامیابی ہے۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان کواپنا سفارتی دباؤ برقرار رکھنا اور اسلامی ممالک کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ مسلم ممالک کے دورے کریں اور انہیں اپنے ساتھ ملائیں، کانگریس ارکان کی اکثریت سمجھتی ہے۔ ساجد تارڑ نے مزید کہا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کامیاب خارجہ پالیسی افغان طالبان تیار

پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی، افغان طا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ شام ۱۲:۲۷ شام

 لندن (92 نیوز) پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی پر افغان طالبان بھی پاکستان آنے پر تیار ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوھا میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ رسمی طور پر پاکستان کی طرف سے دعوت موصول ہونے پر وہاں جائیں گے۔ افغان امن عمل سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں سے مذاکرات میں کامیابی کے بعد افغان حکومت سمیت دیگر افغان فریقین سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ افغانستان میں 18 سال سے زائد عرصے سے جاری طویل جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز